الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
یہ عید تھی۔۔۔؟؟؟
بے سراپا سی
پر ساتر بھی تھی۔۔۔
اپنے وجود کو سمٹائے ہوئے
ہر رنگ مجھ سے چھپائے ہوئے
یہ عید تھی۔۔۔؟
عالمِ اسلام سے جیسے ستائے ہوئے
اپنا وجود
مہارت سے چھپائے ہوئے
وہ گزر بھی گئی۔۔۔
اجنبی کی طرح!
ہر بات بتانے کی نہیں ہوتی
ہر دیوار ڈھانے کی نہیں ہوتی
یہ راز کھلے گا تو اک طوفان مچے گا
عدالت اب انصاف دلانے کی نہیں ہوتی
جو لوگ مہ و جام چھلکاتے ہیں ہر دم
رات بھر نیند ان کو آنے کی نہیں ہوتی!!
کبھی پت جھڑ کے موسم میں
کھلتے پھول دیکھے ہیں؟
یہ دنیا ہے!
اسے دیکھو،اسے پرکھو۔۔
یہ بصورت قید خانہ ہے
یہاں پھولوں کا کھلنا کیا؟
یہ دنیا ہے۔۔۔۔
اسے دنیا ہی سمجھو ناں!