میں نے ایک جگہ دعویٰ کیا ہے کہ عامی چاہے اہل الحدیث کی ہوں یا مقلدین کے سب کے سب غیر مقلد ہی ہیں۔۔۔ اگر کسی کو عامی کو مقلد کہنے کا زیادہ شوق ہے تو گزارش ہے وہ ثابت کردے۔شکریہ
ماں کی دعا صاحب آپ بھی اس کو پڑھ لیں، اور اگر شوق ہو تو پھر نیا تھریڈ بنا دیا جائے گا۔۔ آپ کوشش کرلینا اور ہوسکے تو ہمواریوں کو بھی ساتھ ملا لینا۔۔۔شکریہ
جاہل اور شریعت کے بنیادی مسائل سے نا اشنا لوگ ہمیشہ الف یا با کے سوالوں اور ح کے فارمولہ کے پیچھے ٹھوکریں کھاتے رہتے ہیں۔
جیسا کہ آپ لوگ ۔۔۔ کیونکہ آپ لوگوں کو جاہل ہم نہیں کہتے بلکہ آپ کے علماء ہی کہہ کر گئے ہیں۔۔۔ آپ نے جاہل اور شریعت سے ناآشنا صرف کہا ہے۔۔۔ جو کہ یقیناً الزام ہے۔۔۔ میں آپ کو جاہل ثابت بھی کردونگا۔۔۔ اور وہ بھی آپ کے گھر سے۔۔۔ اس لیے گزارش ہے کہ کسی بارے جاہل اور شریعت کے بنیادی مسائل سے ناآشنا کی بات کرنا درست عمل نہیں۔۔۔ اور پھر ایک جاہل اس بات کا کیسے فیصلہ کرسکتا ہے کہ فلاں شخص جاہل اور شریعت کے بنیادی مسائل سے ناآشنا ہے؟۔۔۔ کیونکہ وہ خود جاہل ہے۔۔۔اور جاہل کو سب جاہل ہی نظر آئیں گے۔۔۔ کیا خیال ہے ماں کی دعا صاحب ؟
محترم بنیادی طور پر آپ کا سوال اور فارمولہ ہی غلط ہے تو جواب کا انتظار کیوں؟
محترم بینادی طور پر آپ کا یوں کہنا کہ
’’ فارمولہ ہی غلط ہے ‘‘ ہی غلط ہے۔۔۔ درخواست ہے اس فارمولے پر نظر کریں۔۔شکریہ
حنفی ایک مسلک ہے ، اہل حدیث مسلک نہیں۔
اگر آپ حنفی مسلک پر اتنے فدا ہیں ۔۔ جس کو آپ ایک مسلک گردان رہے ہیں اور اہل حدیث کو کچھ بھی نہیں خیال کر رہے، بلکہ اپنے تائیں یہ سوچ رہے ہیں کہ اہل حدیث تو آئمہ اربعہ کے مسالک کے بعد وجود میں آئے تو عرض شریف ہے کہ آئمہ اربعہ سے پہلے لوگ کون سے مسلک پر تھے ؟۔۔۔حنفی ؟ شافعی ؟ مالکی ؟ یاحنبلی ؟۔۔۔یا کچھ اور ؟
جو حنفی ہے وہ تقلید کرتا ہے چاہئے وہ جاہل ہو گنوار ہو، عالم یا فاضل ہو، پروفیسر ہو یا ٹیچر ہو، اور اس کی پیدائش جس گھرانے میں ہوئی ہو، وہ مسلکی طور پر حنفی ہی کہلائے گا۔
آپ کی بات درست ہے بغیر عامی کے،اس کے بعد یوں فرق کرلیں کہ کچھ ڈھیٹ مقلد ہوتے ہیں اور کچھ سوج بوجھ والے مقلد۔۔۔ جہاں تک عامی کی بات ہے۔۔ تو عامی آپ کے مذہب سے تعلق رکھنے والے بھی غیر مقلد اور ہمارے(اہل الحدیث) بھی غیر مقلد۔۔
اہل حدیث مسلک کب سے ہوگیا؟ اس کی تقلید کب سے آپ نے شروع کردی؟ ظاہر ہے جب اہل حدیث نہ مسلک ہے اور نہ آپ اس تقلید کرتے ہیں تو سوال یہ ہے کہ آپ کے گھرانے میں پیدا ہونے والا جاہل کیا کہلائے گا؟؟؟
الزامی سوال: سوال یہ ہے کہ حنفی مسلک کب سے ہوا تھا ؟ امام صاحب جب پیدا ہوئے ؟ ۔۔۔نہیں جناب ۔۔۔۔ امام صاحب جب چلنے پھرنے کے قابل ہوئے؟ ۔۔۔نہیں جناب ۔۔۔۔ امام صاحب جب پڑھ رہے تھے؟ ۔۔۔نہیں جناب ۔۔۔۔ تو پھر کب سے حنفی مسلک قائم ہوا تھا ؟ ۔۔۔ جب سے قائم ہوا وہ تاریخ ہمیں بتا دیں۔۔۔ پھر ہم آپ سے پوچھ لیں گے کہ اس تاریخ سے قبل امام صاحب کس کے مسلک پر تھے ؟
دوسرا اس کاجواب یہ ہے کہ آئمہ اربعہ سے پہلے لوگ (صحابہ وتابعین وتبع تابعین ) جس مسلک، مذہب، دین وغیرہ پر تھے۔۔الحمدللہ آج اہل الحدیث بھی اسی راستے پر ہیں۔۔۔۔اور اہل الحدیث کا قرآن وسنت پر عمل فہم سلف کی روشنی میں ہے۔۔۔ اللہ کے فضل سے۔۔۔
ہاں اگر آپ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کے گھرانے میں پیدا ہونے والا ہر جاہل اور گنوار کی قابلیت آئمہ اہل حدیث جتنی ہے تو ہم اسے اہل حدیث کہہ سکتے ہیں،
اہل حدیث کہلوانے کےلیے آئمہ اہل حدیث جیسی قابلیت کا ہونا ضروری ہے۔۔پھر آپ ہمیں اہل الحدیث کہیں گے۔۔۔ اگر ہم کہیں کے ہم حنفی آپ لوگوں کو تب کہیں گے جب آپ لوگوں کی قابلیت ابوحنیفہ جیسی ہو تو جناب کی طرف سے کیاجواب آئے گا ؟ ۔۔۔۔ فما کان جوابکم فہو جوابنا
یا پھر آپ کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ اہل حدیث ایک فرقہ ہے ، تو یقینا ہمیں آپ کے گھرانے میں پیدا ہونے والے کو فرقہ اہل حدیث کہنے میں کوئی پریشانی نہیں،
گزارش ہے کہ پہلے یہ جان لیں کہ فرقہ کہتے کس کو ہیں ؟ ۔۔۔ فرقہ اصل نہیں ہوتا بلکہ فرع ہوا کرتا ہے۔۔۔ اور اصل کبھی فرقہ نہیں ہوا کرتا۔۔۔ سمجھ داروں کےلیے اشارہ ہی کافی ہے۔۔۔
اچھا آپ مجھے بتائیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا تعلق کس فرقہ سے تھا ؟
اور پھر جناب کی طرف سے بیان جاری ہوا کہ ہم اگر یہ مان لیں کہ ’’ اہل حدیث ایک فرقہ ہے ‘‘ تو ہمارے دوستوں کو ہمیں اہل حدیث کہنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔۔۔ تو جناب میں کہتا ہوں کہ
دوسرے فرقوں کے مقابلے میں اہل حدیث بھی ایک فرقہ ہے۔۔۔ اب آپ سے گزارش ہے کہ اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے ہم کو اہل حدیث ہی کہنا ہے۔۔۔شکریہ
لیکن پہلے آپ کو تسلیم کرنا ہوگا اپنی برادری کے سارے لوگوں کو آئمہ اہل حدیث مانتے ہو، یا اہل حدیث کو فرقہ مانتے ہو؟؟؟؟
آپ کی ان دونوں باتوں پر لکھ دیا گیا ہے۔۔۔ ماں کی دعا صاحب