اس کے لئے ایک الگ تھریڈ ہونا چاہیے کہ اس کفریہ نظام کی دلدل میں دھنسانے والے کون ہیں؟؟؟۔۔۔
جواد بھائی!۔۔۔ میں کوشش کرتا ہوں آپ کو سمجھانے کی شاید آپ سمجھ ہی نہیں پارہے میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں۔۔۔
ہماری قوم مسلمان ہونے کے باوجود کیوں طاغوتی نظام کے پیچھے بھاگ رہی ہے؟؟؟۔۔۔ یہ جانتے ہوئے بھی کرپشن، جرائم، اورہر قسم کا فتنہ ان کے نظام میں پروان چڑھتا ہے۔۔۔ ایک حکمران دوسرے حکمران کی پول پٹیاں کھول رہے ہوتے ہیں۔۔۔ ایک دوسرے کے کرپشن کے جو وہ کرتے ہیں ثبوت دکھاتے ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں کرتے۔۔۔ اس میں ایک انسان اٹھتا ہے جو نہ کرپٹ ہے اور نہ ہی جو ادارے وہ چلا رہا ہے اس میں کہیں کرپشن موجود ہے۔۔۔ ایک اسپتال اور ایک یونیورسٹی بناکر یہاں تک چلا کر اُس نے اسی ہی نظام کے تحت دکھائی۔۔۔
اس کے برعکس ہمارے علماء۔۔۔ آج تک کوئی ایسا ادارہ بنا سکے جس پر فخر کیا جاسکے۔۔۔ ایک بات بتائیں اہلحدیث والوں کی کوئی عیدگاہ ہی کا بتادیں جو انہوں نے باہمی مشاورت سے بنائی ہو۔۔۔ اچھا دوسری طرف دیوبندی اور بریلوی مکتبہ فکر والے حضرات ایک دوسرے پر اعتراضات کرتے ہوئے پائے گئے۔۔۔ اب یہ دونوں چیزیں ہمارے سامنے ہے کرپشن اور مذہبی اداروں کے ایک دوسرے پر اعتراضات لیکن کتنی افسوس کی بات ہے ہم مسلمان ہیں۔۔۔ ہمارا رجحان کبھی بھی کسی ایک مکتبہ فکر کی طرف نہیں گیا۔۔۔ کیوں؟؟؟؟ مگر ایک کفریہ نظام جس کا علم ہمیں ہے اس کی ہم پھر بھی حمایت کررہے ہیں۔۔۔ علماء کرام نے کبھی کھل کر جمہوریت کے خلاف یا آمریت کے خلاف کوئی کی کیونکہ اس پر کفر کا فتوٰی نہیں لگایا؟؟؟۔۔۔۔ اس لئے کہ جمہوری دور میں سیاست دان مزے لوٹتے ہیں اور آمریت میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ کا نظام نافذ کرنے والے۔۔۔ خیر میں صرف یہ جانتا ہوں۔۔۔ اگر ہم اسلامی جماعتیں ہی مل جائیں اور حکومت میں پوزیشن مستحکم کرلیں تب بھی ہم جمعہ کی دن کی چھٹی اس لئے نہیں کروا سکیں گے دیکھیں ارسلان بھائی کا تجزیہ بالکل ٹھیک ہے ہر کام میں نیک نیتی اہمیت رکھتی ہے۔۔۔ لیکن کمال حیریت ہے کہ نیک نیتی جن تعلیمات کی دین ہے وہاں دور دور تک اس کا پتہ نہیں اور ایک طاغوتی نظام کو کامیاب بنانے کے لئے کتنی نیک نیتی سے کام جاری ہے۔۔۔ ہم پھنسے ہوئے لوگ ہیں۔۔۔ جمہوریت اور خلافت کے بیچ جس کا راستہ ہے بادشاہت جسے عرب میں قائم ہے اگر ہم کو چڑھی خلیفہ بننے کی تو ہمارے ہی بھائی بندو ممالک اڈے دیں گے ہم کو ختم کرنے کے لئے کیونکہ خلیفہ کا اسلام اور بادشاہ کے اسلام میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔۔۔ اور دونوں نظاموں کے زمینی حقائق ہمارے سامنے ہیں۔۔۔ مفادات کس کے تھے اور بلی کا بکرا کون بنا ایک حمام میں سارے ننگے ہیں۔۔۔ امریکہ اگر اسلام کا دشمن ہے تو وہ بھی اسلام کے دشمن ہیں جنہوں نے اپنی سرزمین امریکہ کو دی مسلمان ہوکر مسلمانوں پر حملہ کرنے کے لئے۔۔۔