• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احمق لوگ

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
التَّصوُّفُ - تَصوُّفُ :
التَّصوُّفُ : طريقة سلوكية قوامها التقشف والتحلي بالفضائل ، لتَزْكُوَ النفسُ وتسموَ الروح .
و ( علم التصوف ) : مجموعة المبادئ التي يعتقدها المتصوَّفة ، والآداب التى يتأَدبون بها في مجتمعاتهم وخلواتهم .
المعجم: المعجم الوسيط -
تَصَوَّفَ :
تَصَوَّفَ فلانٌ : صَار من الصوفيَّة .
المعجم: المعجم الوسيط -
تصوف :
1 - مصدر تصوف . 2 - مذهب ديني أخلاقي فلسفي يقوم على الزهد في الدنيا والانصراف إلى الروح ، ويعتمد على التأمل والتعبد والتقشف وما إليها من الرياضات النفسية والروحية للوصول إلى الغاية البعيدة ، ألا وهي الاتصال بالذات الإلهية والفناء فيها .
المعجم: الرائد -
تصوف - تصوفا:
1 - تصوف : صار « صوفيا »، أي متزهدا متعبدا . 2 - تصوف : تخلق بأخلاق الصوفيۃ
المعجم: الرائد -
تصوَّفَ يتصوَّف ، تصوُّفًا ، فهو مُتصوِّف:
• تصوَّف الشَّخصُ
1 - صار صُوفيًّا واتبَّع سُلوكَ الصُّوفيّة وحالاتهم .
2 - لَبِس الصوفَ .
المعجم: اللغة العربية المعاصر -
تصوُّف :
1 - مصدر تصوَّفَ
• خِرْقةُ التَّصوُّف : ما يلبسه المريد من يد شيخه الذي يدخل في إرادته ويتوب على يده .
2 - ( الفلسفة والتصوُّف ) طريقة في السّلوك تعتمد على التقشُّف ومحاسبة النفس ، والانصراف عن كلّ ما له علاقة بالجسد والتَّحلِّي بالفضائل ؛ تزكية للنَّفس وسعيًا إلى مرتبة الفناء في الله تعالى إيمانًا بالمعرفة المباشرة أو بالحقيقة الرُّوحيّة .
• علم التَّصوُّف : ( الفلسفة والتصوُّف ) مجموعة المبادئ التي يعتقدها المتصوِّفةُ والآداب التي يتأدّبون بها في مجتمعاتهم وخلواتهم .
المعجم: اللغة العربية المعاصر -
تصوّف الشّخص:
صار صُوفيًّا واتبَّع سُلوكَ الصُّوفيّة وحالاتهم
المعجم: عربي عامة -

ان سب کا خلاصہ کلام یہ ہے تصوف ایک ایسا طریقہ اصلاح ہے جس کے ذریعہ انسان تنہائی میں بیٹھ کر اپنے نفس کا تزکیہ کرتا ہے اللہ تعالیٰ کو یاد کرتا ہے اور اپنے نفس کا محاسبہ کرتا ہےاور دنیاوی لذتوں سے خود کو دور رکھتا ہے اور اپنی روح کو پاکیزہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
مفتی صاحب! افسوس کہ آپ نے تصوف کی اپنی ہی پیش کی ہوئی تعریفات کا خلاصہ صحیح بیان نہیں کیا۔ درج بالا تعریفات سے یہ بات صراحتا ثابت ہے کہ تصوف ایک الگ مذہب ہے۔ (سرخ الفاظ پر توجہ کیجئے)
مفتی صاحب سے درخواست ہے کہ ازراہ کرم درج بالا تعریفات میں جن الفاظ کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے ان کا سادہ ترجمہ کردیں تاکہ سب کے سامنے تصوف کی حقیقت واضح ہو جائے کہ تصوف سے ولایت، تزکیہ، احسان یا اصلاح وغیرہ ہرگز ہرگز مراد نہیں۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
یہ بھی وضاحت کر دیجئے کہ امت کے بہترین لوگوں صحابہ کرام رضی اللہ تعالی میں سے کون صوفی تھے؟

اور یہ بھی بتائیے گا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صوفی تھے؟
السلام علیکم

نبی/ رسول؟
نبی اس ہستی کو کہتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کی ہدایت کے لئے وحی دے کر بھیجا ہو اور رسول اس ہستی کو کہتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نئی شریعت دے کر مخلوق میں مبعوث کرتا رہا تاکہ وہ لوگوں کو اس کی طرف بلائے۔
[SUP]1. قسطلاني، المواهب اللدنية، 2 : 47
2. زرقاني، شرح المواهب اللدنية، 4 : 286[/SUP]

صحابی؟
الصحابي من لقي النبي صلى الله عليه وسلم مؤمنا به ، ومات على الإسلام
صحابی اسے کہتے ہیں جس نے حالتِ ایمان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی اور اسلام پر ہی فوت ہوا۔
[SUP]کتاب "الإصابة في تمييز الصحابة" حافظ ابن حجر عسقلانی۔ [/SUP]

ہر ایک کا اپنا مقام اور پہچان ھے اس لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نبی/ رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم
صحابی
تابعي
تبع تابعي
۔
۔
شیخ الاسلام
۔
۔
امام
۔
۔
مفتی
۔
۔
صوفی
۔
۔
حافظ
۔
۔
قاری
-
-
عالم
۔
۔
موذن

والسلام
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
بھائی کنعان بھائی
صرف آپ کی وجہ سے وقت لاگ ان ہونا پڑا ماشاء اللہ لگتا ہے آپ بھی دل چسپ آدمی ہیں
اللہ آپ کو جزائے خیرعطا فرمائے
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
السلام علیکم

نبی/ رسول؟
نبی اس ہستی کو کہتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کی ہدایت کے لئے وحی دے کر بھیجا ہو اور رسول اس ہستی کو کہتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نئی شریعت دے کر مخلوق میں مبعوث کرتا رہا تاکہ وہ لوگوں کو اس کی طرف بلائے۔
[SUP]1. قسطلاني، المواهب اللدنية، 2 : 47
2. زرقاني، شرح المواهب اللدنية، 4 : 286[/SUP]

صحابی؟
الصحابي من لقي النبي صلى الله عليه وسلم مؤمنا به ، ومات على الإسلام
صحابی اسے کہتے ہیں جس نے حالتِ ایمان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی اور اسلام پر ہی فوت ہوا۔
[SUP]کتاب "الإصابة في تمييز الصحابة" حافظ ابن حجر عسقلانی۔ [/SUP]

ہر ایک کا اپنا مقام اور پہچان ھے اس لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نبی/ رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم
صحابی
تابعي
تبع تابعي
۔
۔
شیخ الاسلام
۔
۔
امام
۔
۔
مفتی
۔
۔
صوفی
۔
۔
حافظ
۔
۔
قاری
-
-
عالم
۔
۔
موذن

والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

جی کنعان بھائی! آپ نے صحیح کہا کہ رسول پاک محمدﷺ نبی ہونے کے ساتھ ساتھ اللہ کے رسول بھی ہیں اور رسالت کا درجہ نبوت سے بڑا ہے۔ ہر رسول نبی تو ہوتا ہے، لیکن ہر نبی رسول نہیں ہوتا۔

لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آنجنابﷺ کو نبی نہیں کہا جا سکتا، آپﷺ کو قرآن کریم میں نبی کہہ کر بھی پکارا گیا ہے اور رسول کہہ کر بھی اور دیگر صفات کے ساتھ بھی، مثلاً

يـٰأَيُّهَا النَّبِىُّ حَسبُكَ اللَّـهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ المُؤمِنينَ ٦٤ يـٰأَيُّهَا النَّبِىُّ حَرِّ‌ضِ المُؤمِنينَ عَلَى القِتالِ ۚ إِن يَكُن مِنكُم عِشر‌ونَ صـٰبِر‌ونَ يَغلِبوا مِا۟ئَتَينِ ۚ وَإِن يَكُن مِنكُم مِا۟ئَةٌ يَغلِبوا أَلفًا مِنَ الَّذينَ كَفَر‌وا بِأَنَّهُم قَومٌ لا يَفقَهونَ ٦٥ ۔۔۔ الأنفال

يـٰأَيُّهَا النَّبِىُّ
قُل لِمَن فى أَيديكُم مِنَ الأَسر‌ىٰ إِن يَعلَمِ اللَّـهُ فى قُلوبِكُم خَيرً‌ا يُؤتِكُم خَيرً‌ا مِمّا أُخِذَ مِنكُم وَيَغفِر‌ لَكُم ۗ وَاللَّـهُ غَفورٌ‌ رَ‌حيمٌ ٧٠ ۔۔۔ الأنفال

يـٰأَيُّهَا النَّبِىُّ اتَّقِ اللَّـهَ وَلا تُطِعِ الكـٰفِر‌ينَ وَالمُنـٰفِقينَ ۗ إِنَّ اللَّـهَ كانَ عَليمًا حَكيمًا ١ ۔۔۔ الأحزاب

يـٰأَيُّهَا النَّبِىُّ إِنّا أَر‌سَلنـٰكَ شـٰهِدًا وَمُبَشِّرً‌ا وَنَذيرً‌ا ٤٥ وَداعِيًا إِلَى اللَّـهِ بِإِذنِهِ وَسِر‌اجًا مُنيرً‌ا ٤٦ ۔۔۔ الأحزاب

ودیگر آیات!

اسی طرح:

يـٰأَيُّهَا الرَّ‌سولُ لا يَحزُنكَ الَّذينَ يُسـٰرِ‌عونَ فِى الكُفرِ‌ مِنَ الَّذينَ قالوا ءامَنّا بِأَفوٰهِهِم وَلَم تُؤمِن قُلوبُهُم ۛ وَمِنَ الَّذينَ هادوا ۛ سَمّـٰعونَ لِلكَذِبِ سَمّـٰعونَ لِقَومٍ ءاخَر‌ينَ لَم يَأتوكَ ۖ يُحَرِّ‌فونَ الكَلِمَ مِن بَعدِ مَواضِعِهِ ۖ يَقولونَ إِن أوتيتُم هـٰذا فَخُذوهُ وَإِن لَم تُؤتَوهُ فَاحذَر‌وا ۚ وَمَن يُرِ‌دِ اللَّـهُ فِتنَتَهُ فَلَن تَملِكَ لَهُ مِنَ اللَّـهِ شَيـًٔا ۚ أُولـٰئِكَ الَّذينَ لَم يُرِ‌دِ اللَّـهُ أَن يُطَهِّرَ‌ قُلوبَهُم ۚ لَهُم فِى الدُّنيا خِزىٌ ۖ وَلَهُم فِى الـٔاخِرَ‌ةِ عَذابٌ عَظيمٌ ٤١ ۔۔۔ المائدة

يـٰأَيُّهَا الرَّ‌سولُ بَلِّغ ما أُنزِلَ إِلَيكَ مِن رَ‌بِّكَ ۖ وَإِن لَم تَفعَل فَما بَلَّغتَ رِ‌سالَتَهُ ۚ وَاللَّـهُ يَعصِمُكَ مِنَ النّاسِ ۗ إِنَّ اللَّـهَ لا يَهدِى القَومَ الكـٰفِر‌ينَ ٦٧۔۔۔ المائدة
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکتہ

[SUP]ہر رسول نبی تو ہوتا ہے، لیکن ہر نبی رسول نہیں ہوتا۔

لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی نہیں کہا جا سکتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن کریم میں نبی کہہ کر بھی پکارا گیا ہے اور رسول کہہ کر بھی[/SUP] اور دیگر صفات کے ساتھ بھی،
انس بھائی میں نے جو نقطہ کوٹ کیا تھا اس پر میں نے جو توجہ دلوائی ھے وہ نبی یا رسول کے درمیان فرق پر نہیں تھی۔

یہ بھی وضاحت کر دیجئے کہ امت کے بہترین لوگوں صحابہ کرام رضی اللہ تعالی میں سے کون صوفی تھے؟

اور یہ بھی بتائیے گا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صوفی تھے؟
میرا مخلصانہ اعتراض، ناممکن پر سوال پوچھنا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ؟؟؟؟ تھے؟
کیا صحابہ کرام رضی اللہ تعالی میں سے کون ؟؟؟؟ تھے؟

جب آپ جانتے ہیں نبی و رسول اور صحابہ کا مقام اور صفات تو پھر صوفی ہونے پر سوال پوچھنا؟

والسلام
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
انس بھائی میں نے جو نقطہ کوٹ کیا تھا اس پر میں نے جو توجہ دلوائی ھے وہ نبی یا رسول کے درمیان فرق پر نہیں تھی۔
میرا مخلصانہ اعتراض، ناممکن پر سوال پوچھنا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ؟؟؟؟ تھے؟
کیا صحابہ کرام رضی اللہ تعالی میں سے کون ؟؟؟؟ تھے؟

جب آپ جانتے ہیں نبی و رسول اور صحابہ کا مقام اور صفات تو پھر صوفی ہونے پر سوال پوچھنا؟
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
کنعان بھائی،
دراصل آپ ہی سمجھ نہیں پائے۔ انس بھائی نے وضاحت کی ہے کہ جب رسالت کا درجہ نبوت سے بڑا ہے، اس کے باوجود قرآن نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے رسول اور نبی دونوں الفاظ استعمال کئے ہیں۔
تو اسی طرح پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ:
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اولین مؤمن تھے۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم حافظ قرآن تھے۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم عالم تھے۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم امام تھے۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم قاری تھے۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مفتی تھے۔

اس میں سے کوئی لفظ ایسا نہیں، جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے استعمال نہ کیا جا سکتا ہو۔ ہاں انہیں نبی و رسول کہنے کے بعد حافظ، عالم، قاری، مفتی کہنے کی ضرورت ہی نہیں۔
لہٰذا اس طرز پر اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صوفی تھے (نعوذباللہ)، تو انہیں صوفی کہنے میں بھی کسی کو کوئی تامل نہیں ہونا چاہئے۔ اور ایسا نہیں ہے۔
یقیناً اسی لئے آپ بھی ان کے لئے جملہ میں صوفی کا لفظ استعمال کرنے کے بجائے ؟؟؟ لکھ رہے ہیں۔
 

ابوحنیفہ

مبتدی
شمولیت
جنوری 26، 2013
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
28
پوائنٹ
0
ہر ایک کا اپنا مقام اور پہچان ھے اس لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نبی/ رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم
صحابی
تابعي
تبع تابعي
۔
۔
شیخ الاسلام
۔
۔
امام
۔
۔
مفتی
۔
۔
صوفی
۔
۔
حافظ
۔
۔
قاری
-
-
عالم
۔
۔
موذن

والسلام
ایک نبی، نبی ہونے کے ساتھ ساتھ امام بھی ہوتا ہے اسی طرح صحابہ بھی امام تھے اور تابعین اور تبع تابعین میں بھی امام گزرے ہیں۔

ایک نبی، نبی ہونے کے ساتھ مفتی بھی ہوتا ہے اسی طرح صحابہ بھی مفتی تھے اور تابعین اور تبع تابعین میں بھی مفتی گزرے ہیں۔

ایک نبی، نبی ہونے کے ساتھ ساتھ حافظ بھی ہوتا ہے اسی طرح صحابہ بھی حافظ تھے اور تابعین اور تبع تابعین میں بھی حفاظ گزرے ہیں۔

ایک نبی، نبی ہونے کے ساتھ ساتھ قاری بھی ہوتا ہے اسی طرح صحابہ بھی قاری تھے اور تابعین اور تبع تابعین میں بھی قراء گزرے ہیں۔

ایک نبی، نبی ہونے کے ساتھ ساتھ عالم بھی ہوتا ہے اسی طرح صحابہ بھی عالم تھے اور تابعین اور تبع تابعین میں بھی علماء گزرے ہیں۔

لیکن ایک نبی صوفی نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی صحابی صوفی تھا پس انس نضر بھائی کا اعتراض اور سوال اپنی جگہ سو فیصد درست ہے۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
لیکن ایک نبی صوفی نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی صحابی صوفی تھا پس انس نضر بھائی کا اعتراض اور سوال اپنی جگہ سو فیصد درست ہے۔
ایکسو ایک پرسنٹ غلط غلط
صوفی کا وہ مطلب نہیں جو آپ حضرات نےمراد لیے ہیں
یہ بتائیں رسول صلی اللہ علیہ وسلم’’ ولی ‘‘تھے یا نہیں
اور یہ بھی بتائیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ذاکر تھے یا نہیں
اور کیا قرآن پاک میں ذکر کرنے کی ہدایت فرمائی ہے یا نہیں
اور یہ بھی بتائیں
کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ غار حراء میں دیگر حضرات کیا کرنے جاتے تھے
صوفی لفظ پہلے استعمال نہیں ہوتا تھا بیشک یہ صحیح ہے لیکن ذکر اذکار تو جب سے یہ انسان دنیا میں آیا ہے ذاکر تھا اور ہے اور صرف انسان ہی نہیں اللہ تعالیٰ کی تمام مخلوق اپنی اپنی زبان میں ذاکر ہے تسبیح وتحمید کرتی ہے
ان ذاکرین کے لیے ’’ولی‘‘ کے علاوہ’’ عابد‘‘ ’’زاہد‘‘ ’’عارف ‘‘ ’’متقی‘‘ ’’شاکر‘‘’’صالح‘‘
ہندی زبان میں ’’ذاکر‘‘ کو ’’بھگت‘‘ اور عبادت کو ’’پوجا‘‘ اللہ کو’’ بھگوان ‘‘ ’’ایشور‘‘
اگر ان سب اصطلاحات کو اسی تناظر میں دیکھا جائے تو یقیناً غلط ہوجائے گا اور اگر لغوی اعتبار سے دیکھا جائے تو مطلب صحیح نکل آئے گا اور ان الفاظ کو عربی ڈکشنری میں ڈھونڈا جائے یا قرآن پاک میں ڈھونڈا جائے تو کیسے ممکن ہے
ذاکرین کو ہندی میں ’’سنتھ‘‘ یا پجاری کہتے ہیں اور برصغیر میں ’’صوفی سنتھ‘‘ مستعمل ہے۔
صوفی سے آپ کچھ مراد لے رہے ہیں اور میں ’’ولی‘‘مراد لے رہا ہوں اور ایک’’ ولی ‘‘ کے اندر دنیا سے بے رغبتی پائی جاتی ہےاس کا ذکر قرآن پاک میں اور میں یقیناً ان تمام جائز تعلیمات کو بحمداللہ قرآن پاک اور احادیث سے ثابت کردونگا ۔ آپ پر لازم ہے کہ پہلے مجھے ان تمام باتوں کی یاطریقوں تفصیل عنایت فرمائیں جس کو ایک کامل مومن کہا جاتا ہے ۔اس کے بعد ہی کوئی بات ہوگی۔ اور محترم انس انضر صاحب آپ کی سب باتوں کا جواب میرے ذمہ ہے ان شاءاللہ ابھی میں صرف آپ حضرات کو سمجھ رہا ہوں ۔
اس کے علاوہ میرے سامنے بہت ساری مجبوریاں ہیں جس کی وجہ سے لفظی بحث سے کتراتا ہوں۔
میں کئی افرد سے ایک ساتھ مشارکت نہیں کرسکتا
اور جس طرح سے ایک ایک لائین ٹیگ لگا کر میں اس میں الجھ جاتا ہوں ذہنی یکسوئی ختم ہوجاتی ہے
لکھتے وقت بہت ساری باتیں ایسی لکھی جاتیں ہیں جن سے لکھنے والے مراد کچھ ہوتی ہے اور قاری کچھ سمجھتا ہے ۔قاری یا معترض اس کا فائدہ اٹھا کر بات کا بتنگڑ بنا دیتا ہےاور بات موضوع سے ہٹ جاتی ہے اور معترض یہ سمجھتا ہے کہ میدان مار لیا اور یہی ایک کامیاب مناظر کا اصول ہوتا ہے ۔چلئے دیکھتے ہیں اللہ کیا نصرت فرماتا ہے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکتہ
انس بھائی میں نے جو نقطہ کوٹ کیا تھا اس پر میں نے جو توجہ دلوائی ھے وہ نبی یا رسول کے درمیان فرق پر نہیں تھی۔
میرا مخلصانہ اعتراض، ناممکن پر سوال پوچھنا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ؟؟؟؟ تھے؟
کیا صحابہ کرام رضی اللہ تعالی میں سے کون ؟؟؟؟ تھے؟
جب آپ جانتے ہیں نبی و رسول اور صحابہ کا مقام اور صفات تو پھر صوفی ہونے پر سوال پوچھنا؟
والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کنعان بھائی! در اصل عاصم کمال وعابد الرحمٰن صاحبان صاحبان یہ کہہ رہے تھے کہ تصوف کوئی نہیں چیز نہیں ہے بلکہ یہ ولایت، ذکر، احسان وغیرہ کا ترجمہ ہے۔ جیسے نماز صلاۃ کا اور روزہ صوم کا ترجمہ ہے۔ اس پر میں نے عرض کیا کہ لفظ تصوف کسی عربی لفظ کا ترجمہ نہیں بلکہ بذاتِ خود عربی لفظ ہے۔ جس پر وہ کہنے لگے کہ ٹھیک ہے یہ ولایت، ذکر اور احسان وغیرہ کا ترجمہ نہیں بلکہ ان کا ہم معنیٰ لفظ ہے۔ جس پر میں نے عرض کیا کہ اگر یہ ہم معنیٰ ہیں تو پہر ہم جس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ نبی کریمﷺ ولی تھے، محسن تھے، ذاکر (اللہ کا ذکر کرنے والے) تھے، کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ نبی کریمﷺ صوفی تھے؟؟؟
 
Top