حبیب زدران
رکن
- شمولیت
- دسمبر 28، 2011
- پیغامات
- 153
- ری ایکشن اسکور
- 420
- پوائنٹ
- 57
حق پرست علماء کی شان یہ ہونی چاہئے کہ وہ واضح دلائل کے سامنے سر تسلیم خم کرلیں اور کسی قسم شبہات کا شکار نہ ہوں۔ اور دلائل کے مقابل شبہات کو چھوڑ دے۔۔ محترم سرفراز صاحب فیضی نے ایک ایسے ہی شبہے کا اظہار فرمایا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا مضمون تمام شبہات کا جواب دیتا ہے۔ جس میں ٍفیضی صاحب کا شبہہ بھی آجاتا ہے۔ فیضی صاحب کا شبہہ ایک خاص زاویہءنگاہ اور منطق کا آئینہ دار ہے ۔ جس کی نظیر ہمیں قرآن میں بھی ملتی ہے۔ہمارا صاف اور سیدھا سوال یہ ہے کہ اگر اعمال میں تقلید کی وجہ عامی کی دلیل تک نارسائی ہے تو یہ سب ظاہر سی بات ہے اعتقادات میں بھی پایا جاتا ہے۔ لہٰذا اگر اعمال میں تقلید واجب ہے تو اعتقادات میں بھی ہونا چاہئے۔
قرآن مجید میں اللہ تبارک وتعالٰی حضرت ابراہیم علیہ السلام اور نمرود کا مکالمہ ذکر کرتے ہیں۔
دیکھئے یہاں نمرود مردود نے اللہ جل شانہ کی وسیع قدرت و ربوبیت سے صرف نظر کرتے ہوئے یہ منطق استعمال کی کہ اگر رب ہونے کیلئے زندگی و موت پر قدرت شرط ہے تو ایسا تصرف ظاہر سی بات ہے مجھے بھی حاصل ہے۔ لہٰذا اگرربوبیت بندےکی موت و حیات پرقادرہونے پر موقوف ہے تو مجھے بھی رب ہونا چاہئے۔أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِي حَاجَّ إِبْرَاهِيمَ فِي رَبِّهِ أَنْ آتَاهُ اللَّهُ الْمُلْكَ إِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّيَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ قَالَ أَنَا أُحْيِي وَأُمِيتُ
سورہ بقرہ ٢٥٨
کیا آپ نے اس شخص کو نہیں دیکھا جو اس وجہ سے کہ اﷲ نے اسے سلطنت دی تھی ابراہیم (علیہ السلام) سےاپنے رب کے بارے میں جھگڑا کرنے لگا، جب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا: میرا رب وہ ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، تو (جواباً) کہنے لگا: میں (بھی) زندہ کرتا ہوں اور مارتا ہوں
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھانپ لیا کہ نہایت ہی احمق اور موٹے عقل والے سے پالا پڑا ہے اس لئے اسکو ایسی موٹی مثال دی اور ایسا مطالبہ کیا جس پر نمرود کو قدرت نہیں تھی۔ اسی آیت کا اگلا حصہ ملاحظہ کیجئے
ہم سمجھتے ہیں آپ سمجھدار آدمی ہیں اور آپ کو مثالوں سے سمجھانے کی ضرورت نہیں۔قَالَ إِبْرَاهِيمُ فَإِنَّ اللَّهَ يَأْتِي بِالشَّمْسِ مِنَ الْمَشْرِقِ فَأْتِ بِهَا مِنَ الْمَغْرِبِ فَبُهِتَ الَّذِي كَفَرَ ۗ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ
سورہ بقرہ ٢٥٨
ابراہیم (علیہ السلام)نے کہا کہ خدا تو سورج کو مشرق سے نکالتا ہے تو اسے مغرب سے نکال دیجیئے (یہ سن کر) کافر حیران رہ گیا اور خدا بےانصافوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا
تقلید، اعمال و عقائد سے متعلق آپکا یہ منطق درست نہیں۔