عابدالرحمٰن صاحب آپکی تمام تر گفتگو مغالطات پر مبنی ہے۔ الحمداللہ ہم آپکی ہر ہر بات خود آپ ہی کے اکابرین کی تحریروں سے باطل ثابت کرسکتے ہیں۔ کیونکہ آپ کی باتیں تو بہت اچھی ہوتی ہیں لیکن نہایت افسوس کی بات ہے کہ آپ ہی کا تسلیم شدہ مذہب اسکی تائید نہیں کرتا۔ آپ اپنے بارے میں وضاحت کردیں کہ واقعی آپکا تعلق کسی مذہب سے ہے یا آپ مکمل طور پر لامذہب ہیں کہ کسی مذہب کے اصول کی پابندی نہیں کرتے؟؟؟
آپ نے ابوحنیفہ کی باطل تقلید کو ثابت کرنے کے لئے قرآن کی یہ آیت پیش کی ہے
(۱)اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْم صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْہِمْ ہمیں سیدھی راہ دکھا ان لوگوں کی جن پر تونے انعام کیا
ایک مسلمان شرعی معاملات میں بالکل بھی آزاد نہیں کہ جس آیت و حدیث سے جو چاہے مطلب اخذ کرے۔ اگر آپ مسلمان ہیں تو ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا مسلمانوں کے امام اعظم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کی اس آیت کی یہی تفسیر کی تھی کہ اس سے تقلید کا حکم ملتا ہے اور وہ بھی ابوحنیفہ کی باطل تقلید کا؟؟؟ یہ ہم اس لئے دریافت کررہے ہیں کہ قرآن کی تفسیر اور بیان کی ذمہ داری اللہ نے اپنے رسول کے ذمہ لگائی ہے۔
اور اگر آپ مقلد ہیں تو کیونکہ ایک مقلد تقلید اس لئے اختیار کرتا ہے کہ قرآن و حدیث سے مسائل استنباط کا اہل نہیں ہوتا اس لئے پیش کی گئی قرآنی آیت کا یہ مطلب کہ اس سے تقلید ثابت ہوتی ہے آپ اس پر ابوحنیفہ کا صحیح قول پیش کریں۔
اور اگر آپ نہ مسلمان ہیں نہ مقلد تو پھر آپ آزاد ہیں لہذا یہاں ہمارا وقت ضائع نہ کریں اور اپنے گھر اور علاقے میں لوگوں کو گمراہ کریں۔ شکریہ