السلام علیکم
ابوالحسن علوی بھائی آپ جیسی علمی شخصیت کیلئے یہ مناسب بات نہیں کہ
جانتے بوجھتے ہوئے بھی اس طرح
سادہ لوحی سے
احناف کو یا ان کی خواتین کو نشانہ بنانے والے سوالات کی حمایت کی جائے۔ اس موضوع پر تو دونوں طرف سے
بیشمار رسائل لکھے گئے ہیں کیا ان میں سے ایک بھی رسالہ آپ کی نظر سے نہیں گزرا؟ حالانکہ کتاب و سنت لائبریری پر تو اس موضوع پر ایک اچھی کتاب
یہاں موجود ہے۔(اور جس میں ۔۔ صفحہ 31 پر مجمع الزوائد کے حوالے سے
وہ روایت درج کی گئی ہے جسے عورتوں کے سینے پر ہاتھ باندھنے کی دلیل بتائی جاتی ہے ، ہرچند کہ
روایت ضعیف ہے۔)
میری عاجز رائے تو یہی ہے کہ اس قسم کے موضوعات پر عام اراکین کو گفتگو کی اجازت ہی نہ دی جائے۔ اگر کسی رکن کو کچھ پوچھنا ہو تو وہ سوالات والے سیکشن میں اپنا سوال کر لے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ کے اس اقتباس سے محسوس رہا ہے کہ
- رضا بھائی کے اس سوال میں احناف کو اور ان کی خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہے؟!!
- عورتوں کے سینے پر ہاتھ باندھنے پر احناف کے ہاتھ بہت سارے دلائل (صحیح احادیث مبارکہ سے) ہیں۔ کیونکہ سینے یا ناف پر ہاتھ باندھنے کی احادیث کی صحت وضعف پر بحث چل رہی ہے۔
- یہ دلائل علوی بھائی کو بھی تسلیم ہیں۔ لیکن وہ اس کے باوجود تجاہل عارفانہ سے کام لے کر اس قسم کے سوالوں کی حمایت کر رہے ہیں، جو ان کے علمی مقام سے فروتر ہے۔
نہایت ہی محترم بھائی!
نمبر ایک
مجھے علم نہیں کہ نشانہ بنانے سے آپ کی مراد کیا ہے؟ اور رضا بھائی نے کہاں اور کیسے احناف اور خاص طور پر
ان کی خواتین کو نشانہ بنایا ہے؟!! (کسی کی عزت کو نشانہ بنانا تو بہت بڑا جرم ہے، براہ کرم وضاحت فرمادیں تاکہ ہم رضا بھائی سے معذرت اور معافی کا مطالبہ کریں!)
نمبر دو
افسوس کہ ان بے شمار رسائل میں سے - جو کم از کم آپ کی نظروں سے گزرے تھے - آپ نے ان دلائل کا تذکرہ نہیں فرمایا جن میں خواتین کو سینے پر ہاتھ باندھنے کا حکم دیا گیا۔
البتہ آپ نے صرف ایک حوالہ دیا - جو شائد آپ کے نزدیک اس موضوع پر احناف کی سب سے قوی دلیل ہے - لیکن وہ ہاتھ باندھنے کے متعلق نہیں بلکہ رفع الیدین کے متعلّق ہے کہ ہاتھ کہاں تک اٹھانے چاہیئں .... حیرانگی تو یہ ہے کہ آپ نے احناف کی جو ایک ہی دلیل ذکر کی ہے، اس کے متعلّق آپ کو خود بھی یہ اعتراف ہے کہ وہ
ضعیف ہے، پھر اسے ذکر کیا معنیٰ رکھتا ہے؟ جس کی بنیاد پر آپ علوی بھائی پر اعتراض کر رہے ہیں کہ انہیں بھی ان دلائل کا علم ہونا چاہئے تھا۔
نمبر 3
علوی بھائی نے - میرے علم کے مطابق - کہیں ایسا اعتراف نہیں کیا کہ وہ عورتوں کے سینے پر ہاتھ باندھنے کے متعلق احناف کے دلائل کو تسلیم کرتے ہیں کہ جس کی بناء پر ان سے تقاضا کیا جائے کہ آپ تو جانتے بوجھتے اس قسم کے سوالات کی حمایت نہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم! اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں!