• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احکام حیض

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال 39:
عشاء کی نماز کا آخری وقت اوراسکےجاننے کا طریقہ کیا ہے ؟
جواب:
عشاء کا آخری وقت نصف رات ہے , اور اس کے جاننے کا طریقہ یہ ھے کہ غروب آفتاب اور طلوع فجر کے درمیان کا جو وقت ہے اسے دو حصوں میں تقسیم کردیا جائے ,نصف اول کے ختم ہو نے کے ساتہ ہی عشاء کی نماز کا وقت ختم ہو جائے گا ,اور نصف آخر عشاء کا وقت نہیں ہے بلکہ عشاء اور فجر کے درمیان ایک حاجز وقت شمار ہے.
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال 40:
جس عورت کو مذکورہ رطوبت رک رک کرآرہی ہو تو اگر وہ وضو کرلے اوروضوسے فارغ ہونے کے بعد اور نمازپڑھنے سے پہلے پھر رطوبت آجائے تو کیا کرے؟
جواب:
اگریہ رطوبت رک رک کرآرہی ہے تو وہ انتظار کرے تاوقتیکہ رطوبت آنا بند ہوجائے ’لیکن اگر کوئی واضح صورت حال نہیں ہے , کبھی رطوبت آتی ہے اور کبھی بند ہو جاتی ہے ,تو نماز کا وقت ہو جانے کےبعد وہ وضو کرکے نماز پڑھ لے ,اس صورت میں اس پر کوئی حرج نہیں ہے .
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال 41:
مذکورہ رطوبت جسم یا کپڑے میں لگ جائے تو اسکا کیا حکم ھے؟
جواب:
یہ رطوبت پاک ہے تو ایسی صورت میں اسے کچہ نہیں کرنا ہے ,لیکن اگر ناپاک ہے, یعنی مثانہ سے آ رہی ہے , تو اس کا دہونا ضروری ہے.
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال42:
مذکورہ رطوبت سے وضو کرنے کی صورت میں کیا صرف اعضائے وضو کے دھونے پر اکتفا کیا جائے گا ؟
جواب:
ہاں ,اگر رطوبت پاک ہے ,یعنی مثانہ سے نہیں بلکہ رحم سے آرہا ہے ,تو صرف اعضائے وضو کے دہونے پر اکتفا کیا جائے گا .
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال 43:
اسکی کیا وجہ ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ایسی حدیث مروی نہیں جو مذکورہ رطوبت سے وضو کے ٹوٹنے پر دلالت کرتی ہو ,حا لانکہ صحابیات –رضی اللہ عنہن – دینی امورمیں فتوى دریافت کرنے کی بہت حریص تھیں؟
جواب:
اسکی وجہ یہ ہےکہ یہ رطوبت ہر عورت کو نہیں آتی .
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال 44:
جو عورت مذکورہ مسئلہ میں شرعی حکم سے نا واقفیت کی بنا پروضو نہیں کرتی تھی اسے کیا کرنا چا ہئے ؟
جواب:
اس پرواجب ہے کہ اللہ تعالى سے توبہ کرے اور اہل علم سے مسئلہ دریافت کرتی رہے .
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال45:
بعض لوگ آپ کی طرف یہ قول منسوب کرتے ہیں کہ مذکورہ رطوبت سے وضو واجب نہیں ؟
جواب:
جو شخص میری طرف یہ قول منسوب کرتا ہے وہ سچّا نہیں , اور بظاہر اس نے میرے اس قول سے کہ " مذکورہ رطوبت پاک ہے " یہ سمجھ لیا کہ وہ ناقض وضو بھی نہیں ہٍے .
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال 46:
عورت کو حیض سے کم وبیش ایک دن پہلے جو مٹ میلا پانی آتا ہے اس کا کیا حکم ہے ؟ یہ پانی کبھی کبھی باریک دہاگے کی شکل میں کالے یا سرخ سیاہی مائل رنگ کا ہو تا ہے , اوراگر یہ پانی حیض کے بعد آئے تو اسکا کیا حکم ہے ؟
جواب:
یہ پانی اگرحیض کی ابتدائی علامات میں سے ہے تو وہ حیض شمار ہوگا ,اوریہ اس کی پہچان اس تکلیف اور مروڑ سے ہوگی جو حائضہ عورتوں کو عموماً پیش آتی ہے . حیض کے بعد مٹ میلا پانی آنے کی صورت میں عورت کو پاکی کا انتظار کر نا ہو گا , کیونکہ حیض سے متصل آنے والا مٹ میلا پانی بھی حیض ہی ہے ,عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں:" تم جلدی نہ كرو ,يہا ں تک کہ سفیدی دیکھ لو " واللہ أعلم
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
حج اور عمرہ سے متعلق حیض کے احکام

سوال47:
حائضہ عورت احرام کی دورکعت نماز کیسے پڑھے ؟ اورکیاحائضہ کیلئے آہستہ آہستہ قرآن کریم کی آیتوں کی تلاوت کرنا جائز ہے ؟
جواب:
اولاً :سب سے پہلے ہم کو یہ جاننا چاہئے کہ احرام کی کوئی مخصوص نماز نہیں , کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت نہیں کہ آپ نے اپنے قول یا عمل یا تقریر کے ذریعہ اپنی امت کے لئے احرام کی کوئی نماز مشروع فرما ئی ہو-
ثانیاً: جو عورت احرام باند ھنے سے پہلے حائضہ ہو جائے وہ بحالت حیض احرام باندھ سکتی ہے , کیونکہ جب ابو بکر رضی اللہ عنہ کی بیوی اسماء رضی اللہ عنہا مقام ذوالحلیفہ میں نفاس سے دو چار ہوئیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ غسل کریں اور اپنی شرمگاہ پرکپڑا لپیٹ لیں اوراحرام باندہ لیں , اور اسی طرح حائضہ کا بھی حکم ہے ,اور وہ اپنے احرام پر باقی رہیں ,یہاں تک کہ پا ک ہوجائیں , پھر بیت اللہ کا طواف اور (صفا ومروہ)کی سعی کریں .
رہا یہ سوال کہ کیا حائضہ قرآن کریم پڑھ سکتی ہے ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ضرورت اورکسی مصلحت کے تحت وہ قرآن پڑھ سکتی ہی ,لیکن ضرورت یا کسی مصلحت کےبغیر ,محض عبادت اورتقرب الہی کی نیت سے قرآن کا نہ پڑھنا ہی بہتر ہے .
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سوال 48:
ایک عورت نے حج کے لئے سفر کیا ,اور سفر کے پانچویں دن اسے حیض آگیا ,میقات پر پہنچ کر اسنے غسل کیا اور احرام باندھ لیا ,حالانکہ ابھی وہ حیض سے پاک نہیں ہوئی تھی ,مکہ مکرمہ پہنچنے کے بعد وہ حرم شریف سے باہر ہی رہی ,اورحج یا عمرہ کا کوئی بھی کام اس نے نہیں کیا , دو دن اس نے منی میں بھی گزارے ,پھر وہ حیض سے پاک ہو ئی ,غسل کیا اوربحالت طہر عمرہ کے سارے ارکان ادا کئے , پھر جبکہ وہ حج کے لئے طواف افاضہ کررہی تھی اسی دوران اسے دربارہ خون آگیا , مگر شرم کی وجہ سے اس نے اپنےٍ سرپرست کو نہیں بتایا , اور اسی حالت میں حج کے مناسک پورے کرلئے , پھر وطن پہنچنے کے بعد اس نے اپنے سرپرست کو اسکی اطلاع دی , اب اسکا کیا حکم ہے ؟
جواب:
مذکورہ مسئلہ کا حکم یہ ہے کہ اس عورت کو طواف افاضہ کے دوران جو خون آیا اگروہ حیض کا خون تھا , جسے وہ خون کی کیفیت اورتکلیف سے جان سکتی ہے ,تو اسکا طواف افاضہ درست نہیں , اور اس پر لازم ہے کہ طواف افاضہ کےلئے وہ دوبارہ مکہ مکرمہ جائے اورمیقات سے عمرہ کا احرام باندہ کرطواف اور سعی کے ساتہ عمرہ ادا کرے اورقصر کرائے ,اوراسکے بعد طواف افاضہ کرے.
لیکن اگر طواف افاضہ کے دوران آنے والا خون حیض کا معروف فطری خون نہیں تھا , بلکہ بھیڑ کی شدت یا خوف یا اورکسی وجہ سے آگیا تھا , تو اسکا طواف افاضہ ان لوگوں کے مسلک کے مطابق درست ہے جن کےنزدیک طواف کے لئے طہارت شرط نہیں .پہلی صورت میں اگر اس کے لئے دوبارہ مکہ مکرمہ آنا ممکن نہ ہو , مثلاً دوردراز ملک کی باشندہ ہو ,تو اس صورت میں اسکا حج صحیح ہے ,کیونکہ اس نے جو کیا اس سے زیادہ کرنا اس کے بس میں نہیں تھا.
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top