• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اراکین فورم کے انٹرویوز

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
عامر بھائی کوئی خاص وجہ ایسا کہنے کی ؟
کوئی خاص وجہ نہیں ہے، میں اس لائق نہیں کہ اتنے بڑے لوگوں کے بیچ اپنا تعارف کراؤ، نہ ہی کوئی ایسی خاص وجہ ہے جو میرا انٹرویو لیا جائے
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
بھائی خاص اور عام کی بات کہاں سے آگئی ؟ یہاں صرف بڑے علماکرام کا انٹرویو نہیں ہونا بلکہ محدث فورم کے تمام اراکین کا ہونا ہے جو اس فورم کا حصہ ہیں ، بشرطیہ کہ وہ محدث فورم آتے جاتے ہوں۔ آپ کی یہ بات میرے ذہن میں بھی آئی تھی کہ یہاں بہت بڑے بڑے علم والے موجود ہیں ، جن کا دل و دماغ علم سے بھرا پڑا ہے میں ان کے درمیان انٹرویو اپنا دیتے ہوئے کیا لگوں گا، لیکن یہ میری منفی سوچ تھی لہذا اسے ذہن سے باہر نکالا اور سوچا کہ جب میری باری آئے گی تو میں ضرور دوں گا۔ انٹرویو کا مقصد کسی کے راز پاش کرنا یا کسی کی ذاتی باتیں نکلوانا نہیں ہے، بلکہ اپنے دینی بہن بھائی سے کے بارے میں مُفید معلومات حاصل کرنا ہیں۔ اور یہ سلسلہ ایک دوسرے کو قریب کرنے اور مل کر ساتھ کام کرنے کےلیے شروع کیا ہے ۔
انس بھائی کے تھریڈ سے ہمیں وہ وہ معلومات ملی ہیں یا جاننے کا موقع لا جو کہ شاید اُن کے ساتھ کام کرنے والے کو ایک عرصہ سے معلوم نہ ہوگی۔ کون بڑا ہے یا کون چھوٹا ، کون خاص ہے اور کون عام یہ اللہ تعالی جانتا ہے انسان نہیں۔
لہذا آپ اس طرح کہہ کر ہمیں شرمندہ نہ کریں آپ نے اس فورم کو ایک وقت دیا ہے اور آپ کے کام قابلِ تحسین ہیں جو کہ کسی تعارف کے محتاج نہیں، اُمید کرتا ہوں کہ آپ کی طرف سے مثبت جواب آئے گا
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
سچی بات ہے صبح مجھے عامر بھائی کی بات پڑھ کر ہنسی آئی، ویسے میں نے بھی غور کیا ہے تو میرا خیال بھی یہی ہے کہ میں اپنا انٹرویو نہ دوں، کیونکہ یہ لازمی تو نہیں جیسے شاکر بھائی نے نہیں دیا۔

اور یہ بات حقیقت ہے کہ جب سے انس بھائی کا انٹرویو پڑھا ہے تب سے اپنا انٹرویو دینے کا دل نہیں چاہ رہا، کیونکہ ہم ان سے بہت پیچھے ہیں، جب قارئین کو اس قدر زبردست باتیں پڑھنے کو ملیں تو ہمارے انٹرویوز سے کچھ بھی سیکھنے کو نہیں ملے گا۔

لہذا میں بھی عامر بھائی کی طرح گزارش کرتا ہوں کہ میرا نام بھی انٹرویو سے نکال دیا جائے۔ جزاک اللہ خیرا
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
کس نے کہا کہ شاکر بھائی انٹرویو نہیں دے رہے ؟ انسان مصروفیت کی بنا پر بھی ایسا کر سکتا ہے۔ اختر علی بھائی بھی بہت مصروف رہتے ہیں لیکن مصروفیت کے باوجود انہوں نے ایک بار بھی نہیں کہا کہ میں نہیں دوں گا بلکہ انہوں نے کہا کہ میں ضرور دوں گا۔
آپ دونوں بھائی کے پوسٹ پڑھ کر اب یقینا مجھے دکھ ہو رہا ہے کہ آپ لوگ کیا سوچ کر اور ایسا کیوں سوچ رہے ہیں ۔ بہرحال میں نے پوسٹ نمبر 33 پر اپنی بات واضح کر دی ، اگر آپ انٹرویو نہیں دینا چاہتے تب بھی آپ کا تھریڈ میں نے لگا دینا ہے ، اگر اپنے دینی بہن بھائیوں سے محبت ہوئی تو ضرور دیں گے ورنہ آپ کی مرضی ہے بھائی
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ،
کون بڑا ہے کون چھوٹا یہ عجیب بات کر رہے ہیں یہاں۔تمام اراکین کی صلاحیتوں اور علم سے مستفید ہونے کے لیے ہم نے ایسے سوالات منتخب کیئے جو ذاتی بھی نا ہوں اور نہ ہی رکن ان سوالوں کے جواب دینے میں دقت محسوس کریں۔
اور کم از کم فعال اراکین جن کی خدمت اور ساتھ ہمیشہ رہا ان سے ایسے رویئے کی توقع نہیں تھی !
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
ساجد تاج
ساجد بھائی میرا نام اس لسٹ سے ہٹا دیجئے، مجھے اپنا انٹرویو نہیں دینا،،
شکریہ
کوئی خاص وجہ نہیں ہے، میں اس لائق نہیں کہ اتنے بڑے لوگوں کے بیچ اپنا تعارف کراؤ، نہ ہی کوئی ایسی خاص وجہ ہے جو میرا انٹرویو لیا جائے
سچی بات ہے صبح مجھے عامر بھائی کی بات پڑھ کر ہنسی آئی، ویسے میں نے بھی غور کیا ہے تو میرا خیال بھی یہی ہے کہ میں اپنا انٹرویو نہ دوں، کیونکہ یہ لازمی تو نہیں جیسے شاکر بھائی نے نہیں دیا۔

اور یہ بات حقیقت ہے کہ جب سے انس بھائی کا انٹرویو پڑھا ہے تب سے اپنا انٹرویو دینے کا دل نہیں چاہ رہا، کیونکہ ہم ان سے بہت پیچھے ہیں، جب قارئین کو اس قدر زبردست باتیں پڑھنے کو ملیں تو ہمارے انٹرویوز سے کچھ بھی سیکھنے کو نہیں ملے گا۔

لہذا میں بھی عامر بھائی کی طرح گزارش کرتا ہوں کہ میرا نام بھی انٹرویو سے نکال دیا جائے۔ جزاک اللہ خیرا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
بھائیوں دل چھوٹا نہ کریں۔ ہوسکتا ہے آپ کی کہی ہوئی کوئی بات کِسے کے لیے مشعل راہ ثابت ہوجائے۔اگر آپ اوپر دیکھیں گے تو اپنے آپ کو پست ہی خیال کریں گے اور اگر نیچے دیکھیں گے تو اپنے آپ کو بلندی پر پائیں گےاور مجھے امید ہے کہ اس فورم پر مجھ جیسے نالائق بھی ہوں گےجن کے لیے آپ کی کوئی نہ کوئی بات ضرور بالضرور فائدہ مند ہوگی اور آپ سے کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ ان شاءاللہ!
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
محمد ارسلان بھائی اور عامر بھائی نے محدث فورم کے بہت کام کیا ہے اور کر رہے ہیں، اتنا کچھ سیکھا ہو گا اراکین نے آپ کے موضوعات پلس پوسٹوں سے اور بتائیے کیایہ صدقہ جاریہ نہیں ہے جو آپ لوگ کر رہے ہں ، کسی کو ایک چھوٹی سی بات بتانا جو شریعیت کے مطابق ہو تو وہ بھی صدقہ جاریہ ہے ۔ اور آپ سینئر رُکن ہو کر ہم جیسوں کا مورال ڈائون کر رہے ہیں۔ بہرحال پوسٹ 35 میں صاف طور پر لکھا ہے اگر محبت ہوئی تو ضرور انٹرویو دیں گے ورنہ ہم سمجھ جائیں گے کہ۔۔۔۔۔۔!
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
لوگ انٹرویو سے کیوں گھبرا رہے ہیں، کیا یہ کوئی آخرت کا امتحان ہے ؟ میرا خیال ہے کہ اگر انٹرویو کے50-30سوالات ”کثیر الانتخابی“ شکل میں لیے جائیں تو شائد یہ گھبراہٹ ختم یا کم ہو جائے۔ اس سے وقت کی بچت ہو گی اور سب کا انٹرویو بھی دلچسپ انداز میں ہو جائیگا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
یعنی آپ لوگ ماننے والے نہیں ہے؟،،، ابتسامہ
چلو ٹھیک ہے دیتے ہے انٹرویو، ارسلان بھائی کا پتا نہیں دیتے ہے یا نہیں، وہ بھی ان شاء الله ماں ہی جائے گے
 
Top