• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اراکین فورم کے انٹرویوز

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
انٹرویو محدث فارم پر ہو رہا ہے،با مقصد ہونا چاہیے!!
لیکن اس بات سے کس کو انکار ہے کہ انٹرویو اپنی مرضی کے سوالات نہ کریں۔۔انٹرویو پینل کے ترتیب دیے گئے سوالات کے جواب آنے کے بعد اراکین جو سوال کرنا چاہیں،بخوشی کریں۔مزاح کریں،غصہ کریں ۔۔اپنی اپنی مرضی ہے:)لیکن اراکین سوالات ہی نہیں کر رہے!!مزاح کا حق اراکین کے پاس محفوظ ہے۔
اگر اراکین خود سے سارے سوالات کریں تو اس میں کئی مسائل در پیش ہیں۔
1۔بہت ہی مزاح ہو گا،با مقصد باتیں دب جائیں گی۔
2۔فارم کے کچھ اراکین مقبول ہیں،کچھ کم گو یا کم کم لکھتے ہیں۔۔دیگر اراکین کو ان سے زیادہ سروکار نہیں ہوتا حالانکہ وہ اچھی خاصی شخصیت رکھتے ہیں۔۔ان اراکین سے کوئی سوال نہیں ہو گا۔۔پانچ دس اور دیگر اراکین کے انٹرویو ختم ہونے پر ہی نہیں آئیں گے۔ جاری طریقے میں مخصوص سواالت تو ہر ایک سے کیے جائیں گے،بقیہ اراکین کی اپنی مرضی کہ جو جی چاہے سوال کریں۔۔روک ٹوک نہیں ہے۔اراکین کے سوالات سے تنوع پیدا ہوگا جو خوش آئیند ہے!!
@یوسف ثانی بھائی کہہ رہے تھے کہ درمیان میں سولات پوچھنے کی اجازت ہونی چاہیے۔۔اس سے عجب صورتحال پیدا ہو گی۔۔فی الحال یہ فارم کے انٹرویوز کے لیے موزوں نہیں کیونکہ اراکین بہت دیر دیر سے جوابات دیتے ہیں اور درمیان میں مزیدسوالات سے گھبرا کر اراکین انٹرویو ہی درمیان میں چھوڑ جائیں گے۔


نوٹ:درج بالا خیالات ذاتی ہیں،اعتراض کا حق اراکین و شورٰی کے پاس محفوظ ہے!!
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
لیکن اس بات سے کس کو انکار ہے کہ انٹرویو اپنی مرضی کے سوالات نہ کریں۔۔
موجودہ قواعد و ضوابط کو ۔ دیکھ لیجئے اب تک کے ”مکمل“ ہونے والے انٹرویو میں ناظرین کی تعداد کتنی ہے اور لوگون کے سوالات کتنے؟

انٹرویو پینل کے ترتیب دیے گئے سوالات کے جواب آنے کے بعد اراکین جو سوال کرنا چاہیں،بخوشی کریں۔مزاح کریں،غصہ کریں ۔۔اپنی اپنی مرضی ہے:)لیکن اراکین سوالات ہی نہیں کر رہے!!مزاح کا حق اراکین کے پاس محفوظ ہے۔
عملاً ایسا ممکن نہیں ہوا کرتا۔ میڈیا اور سوشیل میڈیا کے جملہ انٹرویوز میں یہ سب کچھ ”ساتھ ساتھ ہوا کرتا ہے۔ ”رسمی تعارفی سوالات“ کے جوابات کی تکمیل کے بعد نہیں۔ ۔ ۔ ۔ میرا ناقص تجربہ و مشاہدہ (جو اب اتنا ناقص بھی نہیں ہے ) یہی کہتا ہے کہ آئندہ بھی اراکین کی طرف سے سوالات آنے کے امکانات اتنے ہی رہیں گے، جتنے کہ اب ہیں ۔ اور مزاح کا حق بھی اراکین کے پاس ”محفوظ“ ہی رہے گا، استعمال میں تو آنے سے رہا۔

اگر اراکین خود سے سارے سوالات کریں تو اس میں کئی مسائل در پیش ہیں۔
1۔بہت ہی مزاح ہو گا،با مقصد باتیں دب جائیں گی۔
2۔فارم کے کچھ اراکین مقبول ہیں،کچھ کم گو یا کم کم لکھتے ہیں۔۔دیگر اراکین کو ان سے زیادہ سروکار نہیں ہوتا حالانکہ وہ اچھی خاصی شخصیت رکھتے ہیں۔۔ان اراکین سے کوئی سوال نہیں ہو گا۔۔پانچ دس اور دیگر اراکین کے انٹرویو ختم ہونے پر ہی نہیں آئیں گے۔
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے ”کاموں“ میں۔ انٹرویو تحریری ہو یا تقریری، انٹرویو دینے والے کے لئے ایک ”امتحان“ ہی ہوا کرتا ہے۔ اسے سوالات کے مزاح اور تنقید کا جواب دیتے ہوئے ہی اپنے مطلب کی ”بامقصد باتیں“ کرنے کا ہنر آنا چاہئے یا پھر سیکھنا چاہئے۔ اگر ایسا نہیں ہے اور نہ اس کا ارادہ ہے تو پھر اسے انٹرویو کے میدان میں آنے کی بجائے، اپنی خود نوشت یا ”آپ بیتی“ تحریر کرنی چاہئے۔ خود نوشت میں مدد کے لئے ایسے لوگوں کو ”ذاتی پیغام“ میں سوالنامہ ارسال کیا جاسکتا ہے۔

@یوسف ثانی بھائی کہہ رہے تھے کہ درمیان میں سولات پوچھنے کی اجازت ہونی چاہیے۔۔اس سے عجب صورتحال پیدا ہو گی۔۔فی الحال یہ فارم کے انٹرویوز کے لیے موزوں نہیں کیونکہ اراکین بہت دیر دیر سے جوابات دیتے ہیں اور درمیان میں مزیدسوالات سے گھبرا کر اراکین انٹرویو ہی درمیان میں چھوڑ جائیں گے۔
اگر ایسا ہے تو پھر جاری سلسلہ کو ایسے ہی رہنے دیا جائے، جیسے چل رہا ہے۔ اراکین کی جانب سے :
بقیہ اراکین کی اپنی مرضی کہ جو جی چاہے سوال کریں۔۔روک ٹوک نہیں ہے۔اراکین کے سوالات سے تنوع پیدا ہوگا جو خوش آئیند ہے!! ۔ ۔ ۔ لیکن اراکین سوالات ہی نہیں کر رہے!!مزاح کا حق اراکین کے پاس محفوظ ہے۔
کی ”توقع اور شکوہ “ بقول شخصے ”بے فضول“ ہی ہوگی۔

نوٹ: قارئین کا احقر کی تحریر و تجویز سے غیر متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
اس حوالے سے یہ تجویز مفید ہے کہ انٹرویو دینے والا رکن اس بات کا اختیار رکھتا ہے ، کہ دوران انٹرویو اس سے سوالات پوچھے جا سکیں۔کیونکہ یہ بات مشاہدے کے بعد دیکھنے میں آئی کہ انٹرویو کے دوران جو سوالات ذہن میں آتے ہیں ، وہ بعد میں دلچسپ نہیں رہتے! خود جواب دینے والا رکن اس "تسلسل" سے نکل چکا ہوتا ہے۔
چناچہ رکن کو اختیار ہے کہ وہ اجازت دے اور نہ دے!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بس اب سے اجازت لی جائے گی اور سنا ہے کہ یوسف بھائی کا انٹرویو بھی منظر عام پر آیا چاہتا ہے:)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
اسے سوالات کے مزاح اور تنقید کا جواب دیتے ہوئے ہی اپنے مطلب کی ”بامقصد باتیں“ کرنے کا ہنر آنا چاہئے یا پھر سیکھنا چاہئے۔
:)
یعنی کہ میں انٹرویو سے بچ گئی۔۔مجھے اس کا سلیقہ ہے نہ شوق!!:)یا اللہ شکر
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
بس اب سے اجازت لی جائے گی اور سنا ہے کہ یوسف بھائی کا انٹرویو بھی منظر عام پر آیا چاہتا ہے:)
سنی سنائی باتوں پہ اعتبار نہ کیا کریں
ایسی باتیں کم ہی مصدقہ ہوتی ہیں۔ ویسے بھی میں فی الحال انٹرویو دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں (اعلان ختم ہوا :)
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
:)
یعنی کہ میں انٹرویو سے بچ گئی۔۔مجھے اس کا سلیقہ ہے نہ شوق!!:)یا اللہ شکر
انٹرویو پینل متوجہ ہوں ۔ بقول شاعر ع

”اقرار“ کی صورت ہے ”انکار“ سے ظاہر
جس کا انکار کرتے ہو، وہی خدا تو ہے :)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بس فیر لنگوٹ کَس لاوووہ۔ تہاڈی واری وی آن والی لگ دی اے۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
ہمارے انکل کا انٹریو کب ہو گا یارررررررررررر؟
ہم نے انکل سے خاص باتیں پوچھنی ہیں۔۔۔ ابتسامہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ہمارے انکل کا انٹریو کب ہو گا یارررررررررررر؟
ہم نے انکل سے خاص باتیں پوچھنی ہیں۔۔۔ ابتسامہ
خاص باتوں کے لیے کمپنی نے ذاتی پیغامات کی سہولت دے رکھی ہے۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
 
Top