• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اردو ادب

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
**
نہیں اقبال ناامید اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی،بڑی زرخیز ہے ساقی

**
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات
یا وسعتِ افلاک میں تکبیرِ مسلسل
یا خاک کے آغوش میں تسبیح و مناجات
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
علامہ اقبال علیہ الرحمۃ کا بھی جواب نہیں ۔۔۔۔۔
ایک جگہ تو فرمایا کہ ہمارے سجدے بےذوق ہو گئے ہیں :
محبت کا جنوں باقی نہیں ہے
مسلمانوں میں خوں باقی نہیں ہے
صفیں کج ، دل پریشاں ، سجدہ بےذوق
کہ جذبِ اندروں باقی نہیں ہے


مگر دوسری جگہ فرمایا ۔۔۔۔۔ فطرت بےذوق نہیں ہے :)
تُو اپنی خودی کو کھو چکا ہے
کھوئی ہوئی شے کی جستجو کر
بےذوق نہیں ہے اگرچہ فطرت
جو اس سے نہ ہو سکا ، وہ تُو کر !
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اردوادب کی محفل عروج پر تھی،جگہ جگہ سے ادب کی کرنیں پھوٹ رہی تھیں ۔اس راستے سے گزر ہی رہا تھا کہ کرنوں کی چمک چہرہ پرپڑی۔چہرہ پر چمک کاپڑنا ہی تھا۔فورا ً آگے بڑھنے کو دل چاہا کہ قریب سے جاکر دیکھو اور غور کروں ۔جب غورکیا تو اس راستے میں بہت قیمتی اور نایاب چیزیں صفحہ فورم پر موتیوں کی طرح چمکتی ہوئی نظرآئی -کشکول بھرلیا۔جب روانہ ہونے لگا۔سوچامطلب پورا کرنے سے کام نہیں چلاکرتے۔اگر کچھ لیا ہے تو دینا بھی حق بنتا ہےجس پر قلم جوش میں آیا۔اور عرض کیا۔

دل سوز سے خالی ہے ،نگہ پاک نہیں ہے !
پھر اس میں عجب کیا کہ تو بے با ک نہیں ہے

ہے ذوق تجلی بھی اسی خاک میں پنہاں
غافل ! تو ذرا صاحب ادراک نہیں ہے

وہ آنکھ کہ ہے سرمۂ افرنگ سے روشن
پرکاروسخن ساز ہے،نمناک نہیں ہے

کیا صوفی وملا کو خبر میرے جنوں کی
ان کاسردامن بھی ابھی چاک نہیں ہے

کب تک رہے محکومی ء انجم میں میری خاک
یا میں نہیں ، یا گردش افلاک نہیں ہے

بجلی ہوں نظر کوہ بیاباں پہ ہے میری
میرے لیے شایاں خس وخاشاک نہیں ہے

عالم ہے فقظ مومن جانباز کی میراث
مومن نہیں جو صاحب لولاک نہیں ہے

بال جبریل از علامہ اقبال
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اگرچہ زربھی جہاں میں ہے قاضی الحاجات!
جوفقر سے ہے میسر تونگری سے نہیں

اگرجواں ہوں مری قوم کے جسوروغیور !
قلندری مری کچھ سکندری سے نہیں

سبب کچھ اور ہے توجس کو خودسمجھتاہے
زوال بندۂ مومن کا ہے زری سے نہیں

اگرجہاں میں جوہر آشکارا ہوا
قلندری سے ہوا ہے سکندری سے نہیں
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
علامہ اقبال علیہ الرحمۃ کا بھی جواب نہیں ۔۔۔۔۔

بےذوق نہیں ہے اگرچہ فطرت
جو اس سے نہ ہو سکا ، وہ تُو کر ![/COLOR]
جناب باذوق صاحب اللہ آپ کو اسم بامسمی ( اگر پہلے ہی ہیں تو اضافہ فرمائے ) بنائے
اس آخری شعر کی ذرا آسان اردو میں وضاحت فرمادیں ۔
فطرت کے بےذوق نہ ہونے سے کیا مراد ہے ؟؟؟
’’ جو اس سے نہ ہو سکا وہ تو کر ‘‘ میں ’’ جو ‘‘ کا مدلول کیا ہے ؟؟؟
 
شمولیت
مئی 01، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
58
صوفی کی طریقت میں فقط مستئ احوال
مُلّا کی شریعت میں فقط مستئ گفتار
وہ مردِ مجاھد نظر آتا نہیں مجھ کو
ہو جس کے رگ و پئے میں فقط مستئ کردار

علّامہ محمد اقبال
 

رانا ابوبکر

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
دوستو یہ اردو ادب کا پورشن جس میں بہت سی چیزیں آتی ہیں آپ تو صرف شاعری کے ہی شوقین لگتے ہیں میری طرح اس کے لیے علیحدہ اک نیو تھریٹ بنا لیتے ہیں جس میں صرف شاعری ہو مہذب شاعری، اور اس میں آپ تغیر پیدا کریں اور کچھ نیا پوسٹ کریں ۔آپ لوگوں کی طرف سے ہمیں کسی نئی چیز کی خواہش رہے گی۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
پہلی جون کا سورج

صبح آسمان کا رنگ
روز سے کچھ زیادہ گہرا ہے

آج پہلی جون کا سورج
کل کے سورج سے بھی سنہرا ہے

زندگی کو گداز لمحوں میں
بانٹ کر کس قدر مسرت سے

درد کو زخم میں چھپاتے ہیں
شام کو صبح سے ملاتے ہیں
 
Top