شعبہ پرنٹ میڈیا
1۔ماہنامہ محدث لاہور
مُدیر اَعلیٰ: حافظ عبد الرحمٰن مدنی﷾
مُدیر: ڈاکٹر حافظ حسن مدنی
ماہنامہ ’محدث‘لاہور، ہندوستان سے نكلنے والے ايك رسالے كى ارتقائى شكل ہے۔جامعہ رحمانيہ دہلى سے نكلنے والے رسالے، جس كا نام محدث تها كو پروان چڑهاتے ہوئے تقسيم ہند كے بعد دوباره ماہنامہ ’محدث‘ لاہور كے نام سے پاكستان میں معروف عالم دین ودانشور حافظ عبدالرحمٰن مدنی﷾ نے اس كا اِجراء كيا۔ یہ تحقیقی رسالہ 1970ء سے اب تک کامیابی وكامرانى سے شائع ہو رہا ہے، وللہ الحمد!
محدث كى علمى پہچان كے حوالے سے اتنا ہى كافى ہے كہ یہ ہر صاحب ِعلم وفضل كى ضرورت بن چكا ہے كيونكہ اس كے مضامین جديد فكر کے حامل اور ملحدانہ افكار کیلئے شمشیر بے نيام كى حيثيت ركهتے ہيں۔
اجرائے مُحدث کے مقاصد
اجرائے محدث کےمقاصد مختصر انداز میں یوں بیان کیے جاتے ہیں
- عناد اور تعصّب قوم کیلئے زہر ہلاہل کی حیثیت رکھتے ہیں!
لیکن تعصّبات سے بالا تر رہ کر افہام وتفہیم اُمت کیلئے رحمت کا باعث ہے۔
- علومِ جدیدہ سے نا واقفیت اور انکار، انسانی ارتقاء کو تسلیم کرنے میں بخل کا درجہ رکھتے ہیں!
لیکن قدیم علومِ اسلامیہ کو فرسودہ قرار دینا اور مذہبی روایات کے حاملین کو دَقیانوس بتانا اُمت کی تباہی کا سبب ہے۔
- غیر مذاہب کے بارے میں معاندانہ رویہ اختیار کرنا اسلامی اَقدار کے منافی ہے!
لیکن دینِ اسلام پر غیر مذاہب کے حملوں کا دفاع نہ کرنا اور اسلام کی تبلیغ کا فریضہ سر انجام نہ دینا حمیت دینی اور غیرتِ اسلامی سے یکسر انحراف ہے۔
- تبلیغ دین اور اشاعت اسلام میں حکمتِ عملی کو نظر انداز کر دینا مصالح دینیہ کے خلاف ہے!
لیکن حلال اور حرام کے امتیاز میں رَواداری برتنا اور قوانین ومسائل اسلامیہ کو نرم کر دینا اسلامی روح کو کمزور کر دینے کے مترادف ہے۔
- آئین وسیاست سے بیگانہ ہر کر عبادت کیلئے گوشہ نشین ہو جانا زندگی سے فرار ہے!
لیکن جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی۔
- جاہل کو دور ہی سے سلام کر دینا عبادِ صالحین کے اَوصاف میں داخل ہے!
لیکن جاہلیت کو مٹانا اور باطل کا تعاقب کرنا عین جہاد ہے۔
اگر آپ ایسا منصفانہ اور معتدلانہ رویہ پسند کرتے ہیں تو
ماہنامہ محدث لاہور
کا مطالعہ فرمائیے، آپ اس کو ان جملہ صفات ومحاسن سے مزین پائیں گے، ان شاء اللہ! کیونکہ اس کے مضامین اسی مخصوص طرزِ فکر کے حامل ہوتے ہیں۔
اگر آپ ماہنامہ محدث لاہور کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ
یہاں ہمارے میگزین سیکشن میں تشریف لائیں جہاں آپ ماہنامہ محدث لاہور پی ڈی ایف فارمیٹ کے ساتھ ساتھ یونیکوڈ ورڈ فارمیٹ میں بھی ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر ماہ کا تازہ شمارہ فوری اپ لوڈ کیا جائے اور اس کےعلاوہ ماہنامہ محدث لاہور کے 2011 سے پہلےکے ریکارڈ میں سے بھی ہر روز ایک رسالہ اپلوڈکیا جاتاہے، الحمدللہ۔
الحمدللہ ادارہ محدث کی خصوصیت ہے کہ اتنے سالوں سے جاری شدہ رسالہ آج بھی اسی طرح کامیابی سے نکل رہا ہے پاکستان بھر میں تو مقبول ہے ہی لیکن اس کےعلاوہ ماہنامہ محدث لاہور کاتعارف آپ کو دوسرے ممالک میں بھی ملے گا۔ان شاءاللہ۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ادارے کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین