• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ (مجلس التحقیق الاسلامی)

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
شعبہ رفاہ عامہ
4۔سیلاب فنڈ

ٹرسٹ نے دکھی انسانی کی خدمت کا کوئی اہم موقعہ نہیں چھوڑا۔1989ء اور ستمبر1992ء کے قیامت خیز سیلابوں میں ٹرسٹ کے کارکنوں کا جذبہ قابل دید تھا۔ٹرسٹ کے مراکز امدادی سامان سے بھرے پڑے تھے۔بیسیوں ٹرک امدادی سامان سے لبریز جن میں پہننے کےلیے کپڑے، راشن اور دوسری ضرورت کی اشیاء ہوتی تھیں۔مختلف علاقوں تک پہنچائے جاتے تھے۔پرانے بستروں کےساتھ ہزاروں کی تعداد میں نئی رضائیاں سلوا کر بھیجی گئیں۔لاکھوں روپے کی نقد رقوم بھی ارسال کی گئیں۔جس کا مکمل حساب آڈٹ شدہ موجود ہے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
شعبہ رفاہ عامہ
5۔مجاہدین فنڈ

اکتوبر1993ء میں قابل اعتماد ذرائع کے ہاتھوں لاکھوں کی نقد رقوم کے علاوہ امدادی سامان کے کئی ٹرک متاثرین کشمیر کےلیے بھجوائے گئے اسی طرح بوسنیا کے لیے لاکھوں کی نقد رقوم اور سامان کے علاوہ علمی لٹریچر بھی وسیع سطح پر تقسیم کیا گیا۔ستمبر 1994ء میں جب افغانستان میں غذائی اشیاء کی قلت تھی،افغان بھائیوں کی بحالی کےلیے بھاری رقوم بھجوائی گئیں۔
ان واقعات کے بعد اب تک آنے والے تمام ایسے حادثات میں اللہ کے فضل وتوفیق سے ٹرسٹ کی خدمات نمایاں ہوتی ہیں۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
شعبہ رفاہ عامہ
6۔شعبہ طب وصحت

ٹرسٹ کے امدادی کاموں میں نادار مریضوں کا مفت علاج اور ہسپتالوں میں ان کا داخلہ اور نگرانی تو ہے ہی مگر کارکنوں کے دوروں میں جو بیمار کسمپرسی کا شکار نظر آتے ہیں انہیں ہفتہ کے طے شدہ ایام میں ٹرسٹ سے متعلقہ مردو خواتین ڈاکٹرز چیک کرکے علاج مہیا کرتے ہیں۔ایسے بیماروں کی بڑے ہسپتالوں اور فری ڈسپنسریوں میں آمدورفت اور ادویہ کا انتظام بھی ٹرسٹ کے خرچ پر ہوتا ہے اسی طرح مستقل بنیادوں پر دو فری ڈسپنسریاں بھی کام کررہی ہیں ایک مردانہ ونگ کے تعلیمی ادارہ میں جس سے جامعہ کے 500 سے زائد طلباء اور قریب آبادیوں کے غریب مکین فائدہ اٹھاتے ہیں ۔دوسری ڈسپنسری موضع دھینگاں شیخوپورہ میں کام کررہی ہے جس سے سکول کے بچے اور گاؤں کے لوگ فائدہ اٹھارہے ہیں۔جبکہ Mobile Hospital کا منصوبہ بھی ہمارے پیش نظر ہے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
شعبہ رفاہ عامہ
9۔قرض حسنہ فنڈ

بیروزگار افراد کی بحالی اورمختصر کاروبار کرنے کےلیے ٹرسٹ قرض حسنہ فنڈ مہیا کرتا ہے۔اس میں اب تک 40 لاکھ کے مختصر قرضہ جات مہیا کیئے جا چکے ہیں جس میں سے 7 لاکھ کے قرضہ جات کی وصولی باقی ہے۔زیادہ مختاج اور پریشان حال کو قرضہ معاف بھی کردیا جاتا ہے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
شعبہ پرنٹ میڈیا
1۔ماہنامہ محدث لاہور


مُدیر اَعلیٰ: حافظ عبد الرحمٰن مدنی﷾
مُدیر: ڈاکٹر حافظ حسن مدنی


ماہنامہ ’محدث‘لاہور، ہندوستان سے نكلنے والے ايك رسالے كى ارتقائى شكل ہے۔جامعہ رحمانيہ دہلى سے نكلنے والے رسالے، جس كا نام محدث تها كو پروان چڑهاتے ہوئے تقسيم ہند كے بعد دوباره ماہنامہ ’محدث‘ لاہور كے نام سے پاكستان میں معروف عالم دین ودانشور حافظ عبدالرحمٰن مدنی﷾ نے اس كا اِجراء كيا۔ یہ تحقیقی رسالہ 1970ء سے اب تک کامیابی وكامرانى سے شائع ہو رہا ہے، وللہ الحمد!
محدث كى علمى پہچان كے حوالے سے اتنا ہى كافى ہے كہ یہ ہر صاحب ِعلم وفضل كى ضرورت بن چكا ہے كيونكہ اس كے مضامین جديد فكر کے حامل اور ملحدانہ افكار کیلئے شمشیر بے نيام كى حيثيت ركهتے ہيں۔
اجرائے مُحدث کے مقاصد
اجرائے محدث کےمقاصد مختصر انداز میں یوں بیان کیے جاتے ہیں

  • عناد اور تعصّب قوم کیلئے زہر ہلاہل کی حیثیت رکھتے ہیں!
    لیکن تعصّبات سے بالا تر رہ کر افہام وتفہیم اُمت کیلئے رحمت کا باعث ہے۔​
  • علومِ جدیدہ سے نا واقفیت اور انکار، انسانی ارتقاء کو تسلیم کرنے میں بخل کا درجہ رکھتے ہیں!
    لیکن قدیم علومِ اسلامیہ کو فرسودہ قرار دینا اور مذہبی روایات کے حاملین کو دَقیانوس بتانا اُمت کی تباہی کا سبب ہے۔​
  • غیر مذاہب کے بارے میں معاندانہ رویہ اختیار کرنا اسلامی اَقدار کے منافی ہے!
    لیکن دینِ اسلام پر غیر مذاہب کے حملوں کا دفاع نہ کرنا اور اسلام کی تبلیغ کا فریضہ سر انجام نہ دینا حمیت دینی اور غیرتِ اسلامی سے یکسر انحراف ہے۔​
  • تبلیغ دین اور اشاعت اسلام میں حکمتِ عملی کو نظر انداز کر دینا مصالح دینیہ کے خلاف ہے!
    لیکن حلال اور حرام کے امتیاز میں رَواداری برتنا اور قوانین ومسائل اسلامیہ کو نرم کر دینا اسلامی روح کو کمزور کر دینے کے مترادف ہے۔​
  • آئین وسیاست سے بیگانہ ہر کر عبادت کیلئے گوشہ نشین ہو جانا زندگی سے فرار ہے!
    لیکن جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی۔​
  • جاہل کو دور ہی سے سلام کر دینا عبادِ صالحین کے اَوصاف میں داخل ہے!
    لیکن جاہلیت کو مٹانا اور باطل کا تعاقب کرنا عین جہاد ہے۔​

اگر آپ ایسا منصفانہ اور معتدلانہ رویہ پسند کرتے ہیں تو

ماہنامہ محدث لاہور

کا مطالعہ فرمائیے، آپ اس کو ان جملہ صفات ومحاسن سے مزین پائیں گے، ان شاء اللہ! کیونکہ اس کے مضامین اسی مخصوص طرزِ فکر کے حامل ہوتے ہیں۔

اگر آپ ماہنامہ محدث لاہور کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ یہاں ہمارے میگزین سیکشن میں تشریف لائیں جہاں آپ ماہنامہ محدث لاہور پی ڈی ایف فارمیٹ کے ساتھ ساتھ یونیکوڈ ورڈ فارمیٹ میں بھی ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر ماہ کا تازہ شمارہ فوری اپ لوڈ کیا جائے اور اس کےعلاوہ ماہنامہ محدث لاہور کے 2011 سے پہلےکے ریکارڈ میں سے بھی ہر روز ایک رسالہ اپلوڈکیا جاتاہے، الحمدللہ۔

الحمدللہ ادارہ محدث کی خصوصیت ہے کہ اتنے سالوں سے جاری شدہ رسالہ آج بھی اسی طرح کامیابی سے نکل رہا ہے پاکستان بھر میں تو مقبول ہے ہی لیکن اس کےعلاوہ ماہنامہ محدث لاہور کاتعارف آپ کو دوسرے ممالک میں بھی ملے گا۔ان شاءاللہ۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ادارے کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین​
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
شعبہ پرنٹ میڈیا
1۔ماہنامہ رشد لاہور

مجلس التحقیق الاسلامی کا شعبہ تعلیم جامعہ لاہورالاسلامیہ کے طلباء کی طرف سے نکلنے والا پرچہ ہے۔جس کے اجراء کے اہداف ومقاصد درج ذیل ہیں
٭ طلبائے مدارس میں اردو زبان وادب کا ذوق سلیم پیدا کرنا تاکہ صحت مندانہ اسلامی صحافت کو فروغ دیا جاسکے۔
٭ تفہیم قرآن وحدیث کےعناوین کو مستقل تحریکی شکل دینا تاکہ ہر مسلمان کو معرفت الہی کی دولت لازوال نصیب ہو سکے۔
٭ ملت اسلامیہ کے ہر فرد کوتکمیل ذات اور اصلاح غیر کا پیکر بنانا تاکہ امت فریضۂ دعوت وتبلیغ سے عہدہ برآ ہوسکے۔
٭ کسی خاص فقہی مکتبۂ خیال کےبجائے دین اسلام کی ترجمانی کرنا تاکہ وحدت امت مرحومہ کو قائم رکھاجاسکے۔
٭ قراءات قرآنیہ اور رسولﷺ کےفرامین وسنن کی حجیت کو ثابت کرنا تاکہ فتنہ انکار قراءات متواترہ اور فتنہ انکار حدیث کی بیخ کنی کی جاسکے۔
٭ فتن جدیدہ پر مثبت انداز میں تنقید وتردید کرناتاکہ فہیم عناصر میں فکر صحیح کو پروان چڑھایا جاسکے۔
٭ پیش آمدہ مسائل پر فہم اسلاف کی روشنی میں آزادانہ اجتہادی رائے دینا تاکہ جمود وتجدد کےمہلک مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔
٭ اسلام کی آفاقی تعلیمات کی معتدل اسلوب میں تعبیر کرناتاکہ مسلک اعتزال پر سدباب کیاجاسکے۔
٭ ارتقائے شعور ملی اور احیائے ملت اسلامیہ کےلیے جدوجہد کرنا تاکہ اسلامیان کی نشاۃ ثانیہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
شعبہ الیکٹرانک میڈیا
1۔محدث آن لائن لائبریری

نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے۔’’ بلغوا عني ولو آية ‘‘ اس حدیث کے مفہوم کے مطابق اگر ایک آیت بھی ہم میں سے کسی کے بھی علم میں ہے تو اسے آگے لوگوں تک پہنچانا اس کی ایک دینی ذمہ داری ہے۔ اسی احساس ذمہ داری کے تحت مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام کتاب وسنت ٹیم عرصہ چار سال سے قرآن و حدیث کی تعلیم منہج سلف صالحین کے عین مطابق آپ تک بواسطہ الیکٹرانک میڈیا پہنچا رہی ہے۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ ! اللہ تعالی کی توفیق اور آپ لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ ہماری ٹیم تقریباً روزانہ آپ کےلیے پی۔ڈی۔ایف فارمیٹ میں سکین شدہ دو کتب پیش کرتی ہے۔ کتب کے ساتھ رسائل وجرائد کے زمرہ میں ’’ ماہنامہ محدث لاہور ‘‘ جس کا اجراء 1970ء میں ہوا تھا، کے تمام شمارے پیش بھی پیش کرچکی ہے۔ وللہ الحمد
ان جاری پروگرامات کے علاوہ ٹیم کتاب وسنت اور بھی پراجیکٹس پر کام کررہی ہے۔جس میں آڈیو ویڈیو سیکشن، یونیکوڈ حدیث پراجیکٹ اور ماہنامہ محدث لاہور کو مکمل یونیکوڈ میں پیش کرنے کا پروگرام شامل ہے۔ گزارش ہے کہ اللہ کے حضور ہمارے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالی ہر لمحہ ہماری معاونت فرمائے۔آمین
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
شعبہ الیکٹرانک میڈیا
2۔محدث فورم

اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کامقصد صرف اور صرف عوام الناس کی خدمت ورہنمائی ہے۔اسی مقصد کے پیش نظر اس پرفتن دور میں معاشرہ کو صحیح اسلامی معاشرہ بنانے کےلیے رائے راست سے بھٹکے انسانوں اور دینی مسائل کے ساتھ خاص طور پر جدید مسائل میں تحقیق کی خواہش رکھنے والوں کےلیے عرصہ ایک سال سے محدث فورم کا اجراء کیا گیا۔کتاب وسنت کی روشنی میں فہم سلف کے مطابق آزادانہ بحث وتحقیق جس کا بنیادی ومرکزی مقصد ہے۔
اس فورم پر الحمدللہ دنیائے بھر سے مسائل کی تسلی وتشفی اور تحقیق وتخریج کےلیے لوگ تشریف لارہے ہیں۔پیش کی گئی ابحاث وتحقیق کا جواب محدث فورم پر موجود علماء کرام کتاب وسنت کی روشنی میں فہم سلف کےمطابق تسلی بخش فراہم کرتے رہتے ہیں۔
 
Top