یہ موضوع 09-04-2012 19:59
کو شروع کیا گیا ہے لیکن ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اُٹھایا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔انتظامیہ کیا اس کی وجہ بتا سکتی ہے ؟؟؟ صرف ایک ویب سائٹ اور رابطہ کا ہی تو مسئلہ ہے ؟؟؟ باتوں میں اُلجھا کر اتنا طول دے دیا گیا ہے کہ ایک سال ہونے کو ہے۔۔۔۔کم از کم رابطہ ہی کروا دیتے ۔۔۔اتنا مشکل تو نہیں ہے ۔۔۔۔عجیب لوگ ہیں !!!!
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا ۔
بھائی ہم کل پانچ لوگ ہیں جو کام کر رہے ہیں۔
دو علمائے کرام ان کے علاوہ ہیں۔
موجودہ سائٹس کو سنبھالنا اور اپ گریڈ کرتے رہنا ہی مشکل ہو گیا ہے۔ محدث لائبریری کسی زمانے میں ہم نے بہترین ٹیکنالوجی پر تیار کی تھی۔
اب اسے بھی اپ گریڈ کرنے پر کام جاری ہے۔
محدث ڈاٹ کام ابھی تھوڑے ہی دن قبل اپ گریڈ کی گئی ہے۔ ابھی اس کے لنکس بھی شیئر نہیں کئے۔
ادارے سے باہر کچھ احباب کی خدمات حاصل کر کے ڈیٹا اپ لوڈنگ کا کام کروایا جا رہا ہے۔
کتابوں کو یونیکوڈ میں ٹائپ کروانے کے لئے ایک ایپلی کیشن پر ابھی کام جاری ہے ، الفا ورژن ریلیز ہو گیا ہے، جسے مکتبہ محدث کے اراکین ٹیسٹ بھی کر رہے ہیں۔
اس کے بعد یونیکوڈ کتب کی ویب سائٹ پر بھی کام کرنا ہے۔ کیونکہ ڈیڑھ سو کے قریب یونیکوڈ کتابیں موجود ہیں، جن کے لئے مناسب پلیٹ فارم موجود نہیں۔
ہمیں ترجیحات کو مدنظر رکھ کر کام کرنا پڑتا ہے، کیونکہ ادارہ کسی قسم کا کوئی بزنس نہیں کر رہا ہے میرے بھائی۔
ہمارے ماہانہ اخراجات ایک لاکھ سے اوپر ہیں۔ کمپیوٹرز، اسکینرز، ویب ہوسٹنگ، انٹرنیٹ، ویب ڈویلپمنٹ ماڈیولز کے اخراجات وغیرہ اس کے علاوہ ہیں۔
ہم یہ اسلامی رشتہ ویب سائٹ باہر کسی کمپنی سے بنوا سکتے ہیں، کم و بیش ڈیڑھ سے دو لاکھ کے اخراجات ہوں گے۔ کون تعاون کرے گا؟
میرے عزیز دوست، فی سبیل للہ کام کرنے والوں کی شدید کمی ہے۔ اور جو لوگ کام کر رہے ہیں، ان کی مشکلات کا اندازہ بھی بہت کم لوگ کر پاتے ہیں۔
ایسے میں ہمیں سپورٹ نہ کر سکیں تو کچھ نہ سہی دعائیں کر دیا کریں۔ ادھر ادھر ایسے رابطے ڈھونڈیں جو تعاون کر سکیں۔
ہمیں آپ جیسے فعال حضرات کے تعاون کی شدید ضرورت ہے۔