عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,723
- ری ایکشن اسکور
- 9,999
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
نکاح کے بعد میاں بیوی دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں ہی یہ محسوس کریں کہ ان کی ازدواجی زندگی سکون و اطمینان کے ساتھ بسر نہیں ہو سکتی اور ایک دوسرے سے جدائی کے بغیر کوئی چارہ نہیں تو اسلام انہیں ایسی بے سکونی و بےاطمینانی اور نفرت کی زندگی گزارنے پر مجبور نہیں کرتا بلکہ مرد کو طلاق اور عورت کو خلع کا حق دے کر ایک دوسرے سے جدائی اختیار کر لینے کی اجازت دیتا ہے ۔لیکن اس کے لیے بھی اسلام کی حدود و قیود اور واضح تعلیمات موجود ہیں۔طلاق چونکہ ایک نہایت اہم اور نازک معاملہ ہے اس لیے ضروری ہے کہ پوری طرح غور و فکر کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے اور قرآن و سنت کے مطابق طلاق دی جائے۔ زیر نظر رسالہ’’ اسلام میں طلاق کا طریقہ‘‘شیخ الحدیث حافظ محمد بنیامین طور حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے۔ موصوف نے اس رسالہ میں مسئلہ طلاق کو کتاب و سنت کے مطابق پیش کیا ہے۔بالخصوص انہوں نے علامہ سید بدیع الدین راشدی ر حمہ اللہ کے رسالہ ’’شرعی طلاق‘‘میں سنن نسائی میں پیش کی گئی عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت کو موضوع تحقیق بنایا ہے۔(م۔ا)