• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس معصوم کے قتل کی آخر کیا وجہ تھی؟

Law Abiding

مبتدی
شمولیت
ستمبر 29، 2014
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
19
پوائنٹ
13
افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ کل عرفہ کی رات کو دنیا کے (تدوین از انتظامیہ) گروپ داعش نے ایک اور معصوم برطانوی کو اپنی (تدوین از انتظامیہ) ہوس کا نشانہ بنادیا۔​

آج عید کے دن ان (تدوین از انتظامیہ) خارجیوں نے برطانوی عوام کو عید کا کتنا گھٹیا تحفہ دیا کہ ساری برطانوی عوام اس عید کے تحفہ کو کبھی بھول نہیں پائے گي، ہم مسلمانوں کے سر آج کے دن برطانوی عوام کے سامنے شرمندہ ہیں کہ ہمارے امن پسند اور انسانیت پسند دین کا نام لینےوالوں نے امن پسند قوم ان کے ہی امن کی پرچار کرنے والے سپوت کی خون میں لت پت لاش کا تحفہ دیا۔
داعش! تم لوگ اسلام سے خارج ہو ، کل سعودی عرب کےمفتی اعظم حفظ اللہ نے بھی تم لوگوں کو اسلام سے خارج کرنے کا فتوای دیدیا، تم کو قتل کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے۔
ایلن ہیننگ کا کیا قصور تھا، اس کا یہ ہی قصور تھا کہ وہ انسانی خدمت کرتھا تھا، وہ ایک عام سا برطانوی ٹیکسی ڈرائیور تھا، جب اس نے شام میں بشر الخنزیر کا ظلم دیکھا تو اس سے رہا نہ گیا اور اس نے اپنی بیوی، اپنے دو معصوم سے چھوٹے بچوں کو خیر باد کیا اور شام کے مظلوم بھائیوں، بہنوں اور معصوم بچوں کی مدد کرنے کے لیے برطانہ سے نکل پڑا دوسرے مسلمانوں کے ساتھ۔ شام پہنچ کر دن رات اس نے ان مظلوموں کی خدمت کرنے میں ایک کردیے، آخر کار اس کو القائدہ نے اٹھا لیا اور داعش کے حوالے کردیا۔ اس کا جرم کیا تھا مجھے کوئی یہاں بتائے کہاس نے کون سا اسلامی یا دنیاوی قانون توڑا تھا کہ اس کو اتنی گھٹیا موت دی گئي؟
اس کو القائدہ نے ایک اسلامی عدالت میں بھی پیش کیا گیا تھا اور اس عدالت نے اسے بری کردیا تھا کہ وہ شام میں صرف انسانی خدمت کرنے کے ارادے سے آيا تھا مگر پھر اچانک اس کو داعش کے حوالے کیا گیا جن خارجیوں کے نزدیک، اسلام، قرآن، حدیث صرف وہ ہے جس کو وہ مانتے ہوں۔
برطانوی عوام آج مسلمانوں کی طرف سے یہ عید کا تحفہ کبھی نہیں بھولے گي، اس کی بیوی نے مسلمانوں کے اللہ کا واسطہ دیا ان ظالموں کو کہ اس کو رہا کردے اس کے چھوٹے بچے ہیں، اسکا کوئی قصور نہیں ہے وہ تو شام کے مسلمانوں کی مدد کرنے گیا تھا، مگر ان خارجی کافروں نے کسی بھی التجا کو نہیں مانا اور اس کو قتل کردیا۔

(تدوین از انتظامیہ)​
 
Last edited by a moderator:
شمولیت
ستمبر 23، 2014
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
13
بہت تکلیف میں لگ رہے ہو۔ ہماری دعائیں آپکے ساتھ ہیں۔
۔برٹش عوام کے سامنے سر جھکا نے سے بہتر تھا کہ آپ اللہ کے سامنے سر جھکاتے۔
۔غیر اللہ کے سامنے لوگوں کو سر جھکاتے دیکھ کر کیا کبھی آپکا دل پسیجا ہے؟ اور یہ تو شرک سے چھوٹی چیز ہے۔
۔برٹشرس ٹیکسی چلاتے ہیں اور خدمت خلق بھی برٹش سے آکریعنی اتنا لمبا سفر طئے کر کے مسلمانوں کی غلامی بھی کرتے ہیں ؟ پہلی بار سنا ہے۔
۔آپ میڈیا پراتنا بھروسہ کر تے ہیں ؟ تعجب ہے۔ کیا وہ آپکے گھر نوکرتو نہیں تھا؟ اللہ تعالیٰ ہر ایک کو توفیق دے ایسا نوکر رکھنے کی۔
۔ایک خوارج ہی نہیںا یسے ۷۲ فرقے جہنم میں جانے والے ہیں۔ یہ ہم سب کا ایمان ہے۔
۔کسی پر کسی قسم کا فتوی لگانے سے پہلے اسکا گہرائی سے جائزہ لیا جانا اور اسکے وجوہات بتانا ضروری ہونا ہے۔ آپ سے کیا بات کروں جو میڈیا کو قرآن و حدیث سے زیادہ درجہ دیتے ہیں۔ اللہ آپکو صحیح عقل دے اور خوش رکھے۔
 
منیر! بالکل تکلیف میں ہوں، جب کسی بے گناہ انسان کا خون بہایا جاتاہے وہ بھی ایسے مذہب کے نام پر جس کا پورا پیغام ہی امن اور امان ہے تو واقعی بہت تکلیف ہوتی ہے اس لیے کہ دل میں ابھی ایمان باقی ہے۔ الحمدللہ
شرک!! غیر اللہ!!! لگتا ہے آپ مجھ سے ابھی واقف نہیں ہے، اس لیے میرے بارے میں کمینٹس دینے سے اچھا ہے فورم کے ناظمین سے میرے بارے میں معلومات حاصل کریں پہلے۔
جی برٹش لوگ انسانیت کی خدمت کرنے کے لیے دنیا کے ہر ملک میں موجود ہیں، جو کسی بھی مذہب یا سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر انسانیت کی خدمت کررہے ہیں، آپ اس ملک میں نہیں رہتے اس لیے یہاں کے لوگوں کے بارے میں صرف میڈیا پر پڑ ھ اور دیکھ کر مت پرکھیں، جو مشورہ آپ نے مجھے دیا ہے میڈیا کے بارے میں اس پر آپ خود عمل کررہے ہیں، اس لیے اپنی اصلا ح پہلے کریں محترم۔
اللہ ہم سب کو دین کی سربلندی کے لیے کی گئی محنت کو قبول فرمائے۔ آمین
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
درست بات ہے ، یہ کوئی ایسی افسوس ناک خبر نہیں کہ جس کے لیے سارے مسلمانوں اور اسلام کو کٹہرے میں لا ئیں۔ایک مسلمان کا خون اسلام میں کتنا قیمتی ہے ، افسوس ہے کہ کبھی اس طرح کسی ایک کسی بھی مسلمان کے لیے کوئی ایسے آواز بلند کرے ، تو بھی اسلام کا سر ہی بلند ہو گا ، کیونکہ اسلام کی امن پسندی اس کی کمزوری نہیں ہے !!
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436

داعش! تم لوگ اسلام سے خارج ہو ، کل سعودی عرب کےمفتی اعظم حفظ اللہ نے بھی تم لوگوں کو اسلام سے خارج کرنے کا فتوای دیدیا، تم کو قتل کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے۔

کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے اسلام سے تو قادیانی بھی خارج ہیں - کیا ان کو بھی قتل کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے -

۔
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436

ہم مسلمانوں کے سر آج کے دن برطانوی عوام کے سامنے شرمندہ ہیں کہ ہمارے امن پسند اور انسانیت پسند دین کا نام لینےوالوں نے امن پسند قوم ان کے ہی امن کی پرچار کرنے والے سپوت کی خون میں لت پت لاش کا تحفہ دیا۔

جس طرح آپ نے اپنا سر برطانوی عوام کے سامنے جھکا لیا ہے - کیا اسی طرح جو کچھ عراق میں ہوا - کیا اس پر کبھی برطانوی عوام نے بھی آپ کے سامنے اپنے سر کو جھکایا ہے -

الله کرے کہ آپ کا سر ہمیشہ برطانوی عوام کے سامنے جھکا رہے - اور ہمارا سر ہمیشہ الله کے سامنے جھکا رہے -آمین
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ کل عرفہ کی رات کو دنیا کےنجس تریں خارجی گروپ داعش نے ایک اور معصوم برطانوی کو اپنی گندی شیطانی خونی ہوس کا نشانہ بنادیا۔​
داعش! تم لوگ اسلام سے خارج ہو ، کل سعودی عرب کےمفتی اعظم حفظ اللہ نے بھی تم لوگوں کو اسلام سے خارج کرنے کا فتوای دیدیا، تم کو قتل کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے۔
بشرط صحت اس خبر کہ داعش نے ایک معصوم کو قتل کرڈالا داعش آپ کے نزدیک نجس ترین خارجی گروہ ہے۔ لیکن امریکہ، اسرائیل کے بارے میں آپکے کیا جذبات ہیں جنھوں نے سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں اور لاکھوں بے گناہ اور معصوم مسلمان بچوں، عورتوں اور مردوں کو قتل کیا ہے۔

کیا اس ناقابل معافی جرم پر آپ مسلمانوں سے اپیل کرینگے کہ امریکی، اسرائیلی اور نیٹو فوجیوں کو قتل کرنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے چناچہ ہر مسلمان اس فریضے کی ادائیگی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالے؟

امید ہے آپ ایسا جواب عنایت فرمائینگے کہ آپ کے منافق ہونے کا شک رفع ہوجائے گا۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
Last edited by a moderator:

Law Abiding

مبتدی
شمولیت
ستمبر 29، 2014
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
19
پوائنٹ
13
درست بات ہے ، یہ کوئی ایسی افسوس ناک خبر نہیں کہ جس کے لیے سارے مسلمانوں اور اسلام کو کٹہرے میں لا ئیں۔ایک مسلمان کا خون اسلام میں کتنا قیمتی ہے ، افسوس ہے کہ کبھی اس طرح کسی ایک کسی بھی مسلمان کے لیے کوئی ایسے آواز بلند کرے ، تو بھی اسلام کا سر ہی بلند ہو گا ، کیونکہ اسلام کی امن پسندی اس کی کمزوری نہیں ہے !!
یہ کوئی ایک بات نہیں ہے، اسلام کے نام پر اگر تحریک طالبان اپنے ہی معصوم مسلمانوں کو ماریں تو وہ خارجی اور جہنم کے کتے کے القاب سے نوازےجاتے ہیں اور داعش کسی غیر مسلم معصوم شہری کو اسلام کے نام پر قتل کرے تو ان کے خلاف بولنے والوں کو تیکھے سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کیا اسلام صرف مسلمانوں کی جان ، مال اور عزت کی ضمانت دیتا ہے؟ کیوں اسلام کو آپ لوگوں نے صرف مسلمانوں تک محدود کردیا ہے؟
داد دیتا ہوں اس معصوم بے گناہ قتل ہونے والے شہری کی بیوی کو جس نے پھر بھی کہا کہ مسلمان امن پسند ہیں اسلام امن پسند دین ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے بھی ان حرکتوں کو اسلام مخالف کرتو ت گردانیں ہیں۔ ان لوگوں کوبھی اسلام کی اصل حقانیت کا علم ہے اور آپ لوگوں اتنی بات کا بھی پتہ نہیں ہے کہ ایک انسان کا ساری انسانیت کا قتل ہے نہ کہ صرف ایک مسلمان کا قتل۔
اللہ کے واسطے اپنے امن پسند اسلام کو سمجھیے اور غیر مسلم ممالک میں رہنے والے غیر مسلموں کے بارے میں بھی کچھ سوچیے کہ اس طرح کی حرکتوں سے ان پر اسلام کے بارے میں کیا منفی اثرات پڑیں گے۔
ہر انسان کا خون اسلام میں قیمتی ہے اس کو صرف مسلمانوں تک محدود مت کریں، اپنے مذہب کو سکیڑ کر ایک قوم پر چپساں مت کریں بہن، اسلام کی صحیح تعلیمات حاصل کریں اور اس دین کے لامحدود اغراض پر غور و فکر کریں۔
اس کے علاوہ میں کوئی بحث نہیں کرنا چاہتا، میں کوئی عالم نہیں ہوں مگر مجھے اتنا شعور ضرور ہے کہ اسلام میں پوری انسانیت کے کیا حقوق و فرائض ہیں۔ الحمدللہ
 
Top