• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس معصوم کے قتل کی آخر کیا وجہ تھی؟

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ کل عرفہ کی رات کو دنیا کےنجس تریں خارجی گروپ داعش نے ایک اور معصوم برطانوی کو اپنی گندی شیطانی خونی ہوس کا نشانہ بنادیا۔​

آج عید کے دن ان شیطان صفت خارجیوں نے برطانوی عوام کو عید کا کتنا گھٹیا تحفہ دیا کہ ساری برطانوی عوام اس عید کے تحفہ کو کبھی بھول نہیں پائے گي، ہم مسلمانوں کے سر آج کے دن برطانوی عوام کے سامنے شرمندہ ہیں کہ ہمارے امن پسند اور انسانیت پسند دین کا نام لینےوالوں نے امن پسند قوم ان کے ہی امن کی پرچار کرنے والے سپوت کی خون میں لت پت لاش کا تحفہ دیا۔
داعش! تم لوگ اسلام سے خارج ہو ، کل سعودی عرب کےمفتی اعظم حفظ اللہ نے بھی تم لوگوں کو اسلام سے خارج کرنے کا فتوای دیدیا، تم کو قتل کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے۔
ایلن ہیننگ کا کیا قصور تھا، اس کا یہ ہی قصور تھا کہ وہ انسانی خدمت کرتھا تھا، وہ ایک عام سا برطانوی ٹیکسی ڈرائیور تھا، جب اس نے شام میں بشر الخنزیر کا ظلم دیکھا تو اس سے رہا نہ گیا اور اس نے اپنی بیوی، اپنے دو معصوم سے چھوٹے بچوں کو خیر باد کیا اور شام کے مظلوم بھائیوں، بہنوں اور معصوم بچوں کی مدد کرنے کے لیے برطانہ سے نکل پڑا دوسرے مسلمانوں کے ساتھ۔ شام پہنچ کر دن رات اس نے ان مظلوموں کی خدمت کرنے میں ایک کردیے، آخر کار اس کو القائدہ نے اٹھا لیا اور داعش کے حوالے کردیا۔ اس کا جرم کیا تھا مجھے کوئی یہاں بتائے کہاس نے کون سا اسلامی یا دنیاوی قانون توڑا تھا کہ اس کو اتنی گھٹیا موت دی گئي؟
اس کو القائدہ نے ایک اسلامی عدالت میں بھی پیش کیا گیا تھا اور اس عدالت نے اسے بری کردیا تھا کہ وہ شام میں صرف انسانی خدمت کرنے کے ارادے سے آيا تھا مگر پھر اچانک اس کو داعش کے حوالے کیا گیا جن خارجیوں کے نزدیک، اسلام، قرآن، حدیث صرف وہ ہے جس کو وہ مانتے ہوں۔
برطانوی عوام آج مسلمانوں کی طرف سے یہ عید کا تحفہ کبھی نہیں بھولے گي، اس کی بیوی نے مسلمانوں کے اللہ کا واسطہ دیا ان ظالموں کو کہ اس کو رہا کردے اس کے چھوٹے بچے ہیں، اسکا کوئی قصور نہیں ہے وہ تو شام کے مسلمانوں کی مدد کرنے گیا تھا، مگر ان خارجی کافروں نے کسی بھی التجا کو نہیں مانا اور اس کو قتل کردیا۔

اللہ تعالی ان کو آخرت میں ذلیل و رسوا کرے گا اور دنیا میں بھی ا نکو ذلت کی گندی موت سے نوازے ۔ ان شاءاللہ
انصاف کی بات تو تب ہوتی ہی کہ:

اگر یہی الفاظ آپ اسرائیل ، امریکہ اور برطانوی (تدوین از انتظامیہ) کے خلاف استمعال کرتے جنہوں نے رمضان کے با برکت مہینے میں ہزاروں بے گناہ معصوم عورتوں اور بچوں کو خون سے نہلا دیا- اس وقت یہ ٹیکسی ڈرا یور کہاں غائب تھا -اس وقت اس کا انسانی خدمت کا جزبہ کہاں گیا تھا -
 
Last edited by a moderator:

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
ہر انسان کا خون اسلام میں قیمتی ہے اس کو صرف مسلمانوں تک محدود مت کریں، اپنے مذہب کو سکیڑ کر ایک قوم پر چپساں مت کریں بہن، اسلام کی صحیح تعلیمات حاصل کریں اور اس دین کے لامحدود اغراض پر غور و فکر کریں۔
کیا جو کچھ امریکہ اور اس کی دوسری اتحادی فوجوں نے عراق میں کیا - کیا وہاں بھی ہر انسان کا خون قیمتی تھا یا نہیں -
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
میں کوئی عالم نہیں ہوں مگر مجھے اتنا شعور ضرور ہے کہ اسلام میں پوری انسانیت کے کیا حقوق و فرائض ہیں۔ الحمدللہ

کیا آپ نے یہ حقوق و فرائض برطانیہ کی عوام کو بھی بتایے ہیں یا صرف اپنی ذات کی حد تک رکھے ہیں - آپ کا سر کیوں جھک جاتا ہے برطانوی عوام کے سامنے -

حیرت ہے کہ ایک بندہ جس کو انسانیت کے حقوق و فرائض پتا ہیں - بجایے برطانوی عوام کو بتانے کے - اپنا سر جھکا رہا ہے -

 
شمولیت
ستمبر 23، 2014
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
13
شرک!! غیر اللہ!!! لگتا ہے آپ مجھ سے ابھی واقف نہیں ہے، اس لیے میرے بارے میں کمینٹس دینے سے اچھا ہے فورم کے ناظمین سے میرے بارے میں معلومات حاصل کریں پہلے۔
جی برٹش لوگ انسانیت کی خدمت کرنے کے لیے دنیا کے ہر ملک میں موجود ہیں، جو کسی بھی مذہب یا سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر انسانیت کی خدمت کررہے ہیں، آپ اس ملک میں نہیں رہتے اس لیے یہاں کے لوگوں کے بارے میں صرف میڈیا پر پڑ ھ اور دیکھ کر مت پرکھیں، جو مشورہ آپ نے مجھے دیا ہے میڈیا کے بارے میں اس پر آپ خود عمل کررہے ہیں، اس لیے اپنی اصلا ح پہلے کریں محترم۔
ا
اللہ آپکو ہمیشہ خوش رکھے ایمان کے ساتھ یہ میری دعا ہے۔
آپ کون ہیں مجھے اچھی طرح معلوم ہے۔اس سے پہلے کی آپکی پوسٹ پڑھ چکا ہوں جو آپ ناظم فورم کو لکھے ہیں۔ آپ دنیا کی بدترین قوم یعنی اسرایئل ، جسکو اللہ تعالیٰ نے قرآن میں 'بل ھم اضل' کہا ہے اور اللہ نے جنکو خنزیر اور بندر بنایا تھا،سے منسلک ہیں۔
۔اب میرا تعارف ملاحظہ ہو، الحمدلللہ تقریبا 20 سال تک میں برٹش کمپنیز کے بڑے بڑے مینیجروں سے ڈیل کیا ہوں۔ میری بات کو چھوڑو ، جرمن اور امریکنس کے نزدیک برٹشرس کی کیا وقعت ہے معلوم؟ معلوم کر لیجئے۔
آپ دانستہ یا نادانستہ انکے ہتھے چڑھ گئے ہیں۔ مہربانی ہوگی دین کے معاملہ میں احتیاط سے کام لیتے ہوئے اسمیں مداخلت نہ کریں۔ یہ علماء پر چھوڑ دیں۔ یہ دین کے بارے میں لکھنا آپکی لیول کے حساب سے مناسب نہیں ہے۔ بات بری لگی تو معافی چاہتا ہوں لیکن یہ حقیقت ہے۔ وما علینا الا البلاغ۔
۔میڈیا کے بارہ میں میں نے نہیں لکھاتھا اور صرف آپ ہی کی بات کو ریفر کیاتھا۔پوسٹ ایک مرتبہ اور پڑھ لیں۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
یہودیوں کے ساتھ پڑھنا
اور
یہودیوں سے پڑھنا
یہ الگ چیزیں ہیں
اور
یہودیوں کے تفکرات و خیالات کو اہل اسلام میں پھیلانا الگ چیز ہے۔
آپ متاثر ہوں یا نہ ہوں
کوشش کیجیے کہ آپ اپنی تحریروں سے محدث فورم اور اس کے باسیوں کو چکنی چپڑی چیزوں سے یہودی خیالات و تفکرات سے متاثر نہ کریں۔

محدث فورم پر تشریف آوری کا شکریہ
آپ کے آرٹیکل کو دیکھتے ہی راقم الحروف نے آپ کو
منہج سلف
کے پرانے نام سے پہچان لیا تھا۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
کافر کی موت سے بھی لرزتا ہو جس کا دل
کہتا ہے کون اسے کہ مسلماں کی موت مر
 

Law Abiding

مبتدی
شمولیت
ستمبر 29، 2014
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
19
پوائنٹ
13
اللہ آپکو ہمیشہ خوش رکھے ایمان کے ساتھ یہ میری دعا ہے۔
مہربانی ہوگی دین کے معاملہ میں احتیاط سے کام لیتے ہوئے اسمیں مداخلت نہ کریں۔ یہ علماء پر چھوڑ دیں۔ یہ دین کے بارے میں لکھنا آپکی لیول کے حساب سے مناسب نہیں ہے۔
دعا دینے کا بہت بہت شکریہ۔ آمین
میں نے دین کے معاملے میں کبھی مداخلت نہیں ہے، اور نہ علماء کرام کے تقدس کوکبھی پامال کیا ہے، کوئی شک نہیں انہی کی خدمات کی وجہ سے دین پوری دنیا میں پھل پھول رہا ہے اور بڑھتا رہے گا۔ ان شاءاللہ
محترم، آپ نے ابھی تک مجھے صحیح نمونے نہیں سمجھا، خیر کوئی بات نہیں اس معاملے کو اللہ پر چھوڑ دیں۔ ان شاءاللہ
والسلام علیکم
 

ندیم محمدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 29، 2011
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,279
پوائنٹ
140
[QUOTE="Law Abiding, post: 205019, member: 4274" مجھے اتنا شعور ضرور ہے کہ اسلام میں پوری انسانیت کے کیا حقوق و فرائض ہیں۔ الحمدللہ[/QUOTE]
کمال کا شعور ہے آپ کا؟
جب اہل کفر کی طرف سےکسی مسلمان ملک یا دنیا کے کسی مسلمان کو مارا جاتا ہے تو وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بن جاتی ہےاور جب اہل کفر کی میڈیا کی طرف سے ایسی خبر آتی ہے جیسی آپ نے بیان کی تو سب کو اسلام کے انسانیت کے بارے میں اُصول یاد آ جاتے ہیں؟
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
اس معصوم برطانوی کے قتل کی خبر یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
http://www.theguardian.com/uk-news/2014/oct/03/alan-henning-isis-syria-video-murder
ایک خبر آپ یہاں بھی پڑھ لیں - کیا یہ پڑھ کر بھی آپ کا سر شرم سے جھک گیا ہے یا جرمن نے آپ کے سامنے سر جھکا دیا ہے -

جرمن حکومت کی بہن بھائی کی شادی جائز قرار دینے کی تجویز




۔
 
Top