حرب بن شداد
سینئر رکن
- شمولیت
- مئی 13، 2012
- پیغامات
- 2,149
- ری ایکشن اسکور
- 6,345
- پوائنٹ
- 437
بہت آسان ہے آگہی کے نام سے۔۔۔جزاک اللہ خیرا ۔۔۔ جہاں تک میراخیال ہے کہ اگر علماء متفقہ طور پر جہیز کےحرام ہونے کا فتویٰ صادر کردیں، تو شادی کی 90 فیصد مشکلات وپریشانیاں دور ہوجائیں۔۔ کیونکہ جتنے مسائل نکاح وغیرہ میں جہیز کی وجہ سے پیدا ہوئے اور ہو رہے ہیں۔
طے شادیاں یعنی منگنیاں وغیرہ ٹوٹ رہی ہیں۔۔ جہیز کی وجہ سے
رخصتی سے پہلے ہی نکاح ٹوٹ رہے ہیں ۔۔۔۔۔جہیز کی وجہ سے
طلاقیں ہو رہی ہیں ۔۔۔ جہیز کی وجہ سے
زنا عام ہوتا چلا جا رہا ہے ۔۔سبب جہیز ہے
بیٹیاں دلہن کا خواب لیے بوڑھی ہوتی جا رہی ہیں۔۔۔ سبب جہیز ہے۔
صنف نازک ظلم کی چکی میں پِسنے پر مجبور ہے۔۔۔ جہیز کی وجہ سے
الغرض جتنا فساد ومسائل جہیز نے پیدا کر رکھے ہیں۔ اتنے مسائل کبھی پیدا ہی نہیں ہوئے۔
لیکن
لیکن
سوال پھر وہاں سے شروع ہوگا کہ ۔۔۔ کرے گا کون ؟
پروگرام شروع کریں۔۔۔ اور اُن تمام مسائل پر بات قرآن وحدیث کی روشنی میں کیجئے۔۔۔
جس کے گھر میں بیٹے ہیں اللہ رب العالمین نے انہی کو بیٹی جیسی رحمت سے بھی نوازا ہوگا۔۔۔
ہمارے ہاں این جی اوز جب انسان کی فلاح کے نام پر کاروائیاں کرسکتی ہیں تو ہم کیوں نہیں کرسکتے۔۔۔
یونیورسٹیز، کالجز میں لیکچرز کنڈکٹ کیجئے۔۔۔ وہاں کی انتظامیہ سے اجازت نامہ حاصل کرکے۔۔۔
بہت آسان کام ہے نیت کریں بعدین توکل اللہ۔۔۔ نیکی کے کام اللہ خود مدد کرتا ہے۔۔۔
ہم کب تک علماء کی طرف دیکھیں گے۔۔۔ یہ جانتے ہوئے کے وہاں سے کوئی رسپانس نہیں ملنا۔۔۔
پورا معاشرہ تباہی کی طرف جارہا ہے۔۔۔ مجھے شدید تکلیف ہوتی ہے جب میں وہ پروگرام دیکھتا ہوں۔۔۔
جس میں نوجوان نسل جرائم میں ملوث ہے جیسے شکنجہ، انٹیروگیشن، جرم بولتا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔
ایک انسان اپنی فیملی سے دور پردیس میں اپنی ساری عمر اور بچوں سے دوری کی قربانی دیتا ہے۔۔۔
آگے سے اس کے بچے کو اغواء کرلیا جاتا ہے اور ساری جمع پونجی تاوان میں چلی جاتی ہے۔۔۔
بےحسی، خودغرضی، اور نفسی نفسی معاشرے میں انسانیت کی جڑوں کو کھوکلا کرچکی ہے۔۔۔
جو اسباب ہیں ہماری تنزلی کے۔۔۔اللہ تعالٰی ہمارے حالوں پر رحم فرمائیں۔۔۔