• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس کا کیا مطلب ہے ؟؟؟

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جو نہ تھے خود راہ پر اوروں کے ہادی بن گئے کیا نظر تھی جس نے مردوں کو مسیحا کر دیا
میرے خیال میں علمائے خشک کے افکار و خیلات کا یہ اثر کہ آپ کویہ بات سمجھ میں نہیں آ رہی ہے،کاش کسی صاحب نظر کی صحبت آپ کو نصیب ہوجائے۔ تو آ پ کو پتہ چل جائے کہ نگاوں میں کیا اثر ہوتا ہے۔
یہاں یہ موضوع نہیں کہ ہدایت کیسے نصیب ہوتی ہے۔موضوع یہ کہ کیا نگاوں کے اثرات ہوتے ہیں کہ نہیں۔

جی اس گمراہی میں ہی نہیں بلکہ پاک و ہند میں سید نذیر حسین دہلویؒ بھی پھنس گئے،خاندان غزنوی اور لکھوی پھنسا ،سوہدروی پھنس گئے،اور ان لوگوں نے اس گمراہئ کو خوب پھیلایا،اخر آپ جیسے ذی علم نےپیدا ہوئے اور پتہ چلا کہ تصوف تو گمراہی ہے،مگر کیا کیا جائے یہ تاریخی حقائق ہیں
علماء اہلحدیث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کا احسان وسلوک | القلم علمی ادبی اردو فورم
اسی طرح اس گمراہی کی حمایت ابن تیمیہ ؒ اور ابن قیم جیسے لوگ کرتے ہیں مگر کیا کیا جائے امت میں صرف یہ منکرین تصوف ہی پڑھے لکھے لوگ ہیں ،باقی تق سارے جائل ہیں۔
خواہ وہ اکابرین اہل حدیث صوفی کیوں نہ ہوں۔
اس سے پہلے فورم پر آپ نے کئی بار تصوف کے موضوع پر گفتگو کی، لیکن اہل علم کے ساتھ گفتگو میں آپ کبھی اپنا موقف صحیح طریقہ سے واضح نہیں کر پائے، اس کے برعکس علماء نے آپ کو بہت سمجھایا، لیکن آپ نے نہیں مانی۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
ارسلان صاحب یہی تو مجھے دکھ کہ کوئی ایک بھی ایسی دلیل نہ مخالف تصوف دے سکے تو نہ جانے کیوں یہ لوگ اپنی ضد نہیں چھوڑتے ،جبکہ سلف اور حلف سے تصوف کا قرآن وحدیث سے ثابت ہونا روز روشن کی طرح واضح ہے،میرے ساتھ جن علماٗ نے گفتگو کی کسی ایک نے بھی تصوف کو گمراہی یا بدعت و شرک نہیں کہا،بلکہ وہ محتاط انداز میں اختلاف رکھتے ہیں،باقی رے چھچوندرے تو ان کی کوئی حثیت نہیں ،میں الحمد للہ اپنے اکابرین اہلحدیث کا صوفی ہونا ثابت کر چکا ہوں۔انتظامیہ نے سوائے تھریڈ ڈیلیٹ کرنے کے اور کچھ نہ کر سکی۔
حتی کہ سراجا منیرا پوری کتاب تصوف کی دلیل میں پیش کر چکا ہوں ،اگر پھر بھی کسی کی ضد ہے تو ضدی کو اللہ ہدایت نہیں دیتا۔
یعنی تصوف کے موضوع پر آپ نے تمام دنیا کے علماء کو شکست دے دی ہے اور میدان مار لیا ہے؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اللہ معاف کریں ایسی جہالت سے۔
علما نے تصوف پر عمریں لگائی ہیں اور جن پر تاریخ کے اوراق گواہ ہیں ،(جیسا کہ علما اہلحدیث کی خدمات تصوف پر لکھا بھی ہے۔)تصوف کی مخالفت اور بگاڑ علما سو نے کی ہے۔علما حق اس کی مخالفت کا سوچ بھی نہیں سکتے،جیسا کہ میرے اکابرین اہلحدیث ہیں،لیکن افسوس کہ آج اہلحدیث بن کر علما سو اور بد عقیدہ لوگ مخالت برائے مخالفت کر رہے ہیں۔
اگرچہ یہاں علماء سے مراد غیر اہلحدیث علماء میں سے کوئی طبقہ ہے تو واقعی انہوں نے اس تصوف پر زندگیاں لگائیں ہوں گیں، اور لگا رہے ہوں گے جیسا کہ شاید آپ بھی لگا رہے ہیں۔

لیکن اگر یہاں آپ کی مراد علماء اہلحدیث جیسے امام بخاری، امام مسلم، امام ترمذی، امام نسائی، امام ابن ماجہ، امام ابو داؤد، امام ابن تیمیہ، امام مالک، امام احمد بن حنبل، امام شافعی، امام ناصر الدین البانی، امام محمد بن عبدالوہاب رحمۃ اللہ علیھم ہیں تو انہوں نے تصوف پر نہیں بلکہ اللہ کے نازل کردہ دین جسے اسلام کہتے ہیں پر اپنی زندگیاں لگائیں ہیں، کبھی حدیث کی جان پڑتال سے تو کبھی امر بالمعروف و نہی عن المنکر سے، کبھی جہاد سے (جس سے آپ کو خوف آتا ہے) تو کبھی عقیدہ توحید کی خاطر ان حضرات نے اپنی زندگیوں کو سرف کیا، اللہ ان تمام علماء کو جنت الفردوس کے اعلیٰ درجوں میں جگہ عطا فرمائے آمین۔

ان علماء کو صوفی لکھ کر ان کی توہین نہ کیا کرو، اگر علماء اہلحدیث سے اتنا ہی لگاؤ ہے تو ان جیسا عقیدہ بھی اپناؤ، اعلان کر دو کہ نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے
اللہ کے سوا کوئی داتا، مشکل کشا، حاجت روا، غوث الاعظم، بیڑیاں پار لگانے والا، بگڑی بنانے والا، اولادیں دینے والا نہیں۔ نماز، روزہ، حج، زکوۃ، نذر، نیاز، استغاثہ،استمداد، استعانت، رکوع، سجود اور تمام قولی، فعلی اور بدنی عبادات صرف ایک اللہ کے لیے ہیں۔

اور کہو محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، کوئی امام، ولی، پیر، فقیر ایسا نہیں جس کی بات کو کتاب و سنت پر ترجیح دی جائے، اقرار کرو کہ جب کسی امام کی، استادکی، اکابرین کی، پیر کی، عالم کی بات کتاب و سنت کے خلاف ہو گئی تو اسے چھوڑ دو گے اور کتاب و سنت کی بات مانو گے۔

کرو ان بنیادی باتوں کا اقرار، اگر ان باتوں کا اقرار نہیں کرتے، یا ٹامک ٹوئیاں مار کر موضوع بدلتے ہو تو اپنی اصلاح کرو کہ کہاں کھڑے ہو؟
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
صوفی ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے،
عمدہ
تو پھر اپنی مجتہدانہ صلاحیتوں سے ہمیں بتائیں کہ اللہ تعالیٰ کو اور نبی کریمﷺ کو صوفی کہہ سکتے ہیں؟
 

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
عمدہ
تو پھر اپنی مجتہدانہ صلاحیتوں سے ہمیں بتائیں کہ اللہ تعالیٰ کو اور نبی کریمﷺ کو صوفی کہہ سکتے ہیں؟
آپ جیسے صاحب علم سے گفتگو کرنا میرے بس کی بات نہیں معذرت ۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
آپ جیسے صاحب علم سے گفتگو کرنا میرے بس کی بات نہیں معذرت ۔
میں نے کوئی عالمانہ یا مشکلانہ سوال نہیں کیا جو آپ کی سمجھ شریف میں نہ آرہا ہوں۔۔ اس لیے معذرت کرنے سے بہتر ہے کہ آپ نے کہا کہ ’’ صوفی ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے ‘‘ تو یہ عظیم اعزاز ہم اللہ تعالیٰ کو اور نبی کریمﷺ کو کیوں نہیں دے سکتے ؟۔۔ یا آپ نے صرف یہ اعزاز چند علماء کےلیے مختص کر رکھا ہے۔؟
قریشی صاحب اتنا تو ہم پر رحم کھائیں۔۔ اور ہمارے سوال کا جواب دیں۔۔۔ ویسے اگر آپ صوفی ہونا بہت بڑا اعزاز سمجھتے ہیں تو یہ اعزاز اللہ تعالیٰ کو اور نبی کریم ﷺ کو کس وجہ سے دینے سے انکاری ہیں ؟
 

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
اس سوال کا جواب دو دفعہ پہلے بھی دے چکا ہوں،اور پھر آپ سے معذرت بھی کر چکا ہوں۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
اس سوال کا جواب دو دفعہ پہلے بھی دے چکا ہوں،
جناب یہاں بھی کاپی پیسٹ لگا دیں یا لنک دے دیں۔
اور پھر آپ سے معذرت بھی کر چکا ہوں۔
معذرت کیوں کررہے ہیں۔ اس کا بخوبی ہمیں علم ہے۔ اس لیے آپ کی معذرت بھی قبول نہیں کی جارہی۔۔ابتسامہ
 

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
جناب یہاں بھی کاپی پیسٹ لگا دیں یا لنک دے دیں۔

معذرت کیوں کررہے ہیں۔ اس کا بخوبی ہمیں علم ہے۔ اس لیے آپ کی معذرت بھی قبول نہیں کی جارہی۔۔ابتسامہ
گڈ صاحب دیکھے،آپ کو پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور ھر کہتا ہوں کہ آپ بہت بڑے مناظر ہیں ،آپ سے بات کرنا میرے بس کی بات نہیں ہے،دیکھو آ پ نے کیسا مناظرانہ سوال کیاکہ:
اللہ کو صوفی کہہ سکتے ہیں۔سبحان اللہ
تو میرے بھائی اپنے جیسا کوئی ڈھونڈ لو اور ان سے اسطرح کی بحث برائے بحث جاری رکھو،اور مجھے بھائی معاف کرو۔ہم واقعی آپ جیسے لوگوں سے کتراتے ہیں کیونکہ اللہ نے قرآن میں منع کیا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قالو سلام۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
گڈ صاحب دیکھے،آپ کو پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور ھر کہتا ہوں کہ آپ بہت بڑے مناظر ہیں ،آپ سے بات کرنا میرے بس کی بات نہیں ہے،
سوال دیکھتے ہی تیوڑی تو چڑھ ہی گئی ۔۔ جس کا اظہار ابھی ہوا ہے۔۔۔ محترم جناب میں کئی بار وضاحت کرچکا ہوں کہ میں ایک ادنیٰ سا طالبعلم ہوں، آپ جیسوں کے ساتھ گفتگو کرنے کا باعث سیکھنا ہے۔۔اس لیے گزارش ہے کہ میرے علم میں اضافہ فرمانے کےلیے میرے کیے گئے سوال کا جواب فراہم کریں۔۔ یا اگر آپ پہلے جواب دے چکے ہیں تو اس کا لنک ہی فراہم کردیں۔ شکریہ
دیکھو آ پ نے کیسا مناظرانہ سوال کیاکہ:
اللہ کو صوفی کہہ سکتے ہیں۔سبحان اللہ
جناب آپ نے بھی تو فیصلہ کن بات کی کہ ’’ صوفی ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے ‘‘ جب یہ اتنا بڑا اعزاز ہے، تو کیوں نہ مالک کائنات اور پیغمبروں کے پیغمبر کو کیوں نہ دیا جائے؟۔۔ میں نے تو سوچ رکھا تھا کہ اس سوال کا جواب فوراً سے پہلے آپ دیں گے۔۔ لیکن جناب نے تو اور طرح کی تاویلیں شروع کردیں۔
تو میرے بھائی اپنے جیسا کوئی ڈھونڈ لو اور ان سے اسطرح کی بحث برائے بحث جاری رکھو،اور مجھے بھائی معاف کرو۔
جناب یوں تو نہ کریں۔ کیوں کتمان علم کے مصداق ہونے جارہے ہیں۔؟۔۔۔
ہم واقعی آپ جیسے لوگوں سے کتراتے ہیں کیونکہ اللہ نے قرآن میں منع کیا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قالو سلام۔
پہلی بات قرآنی آیت آپ نے درست نہیں لکھیں، گزارش ہے کہ پہلے قرآن کی آیات کو درست لکھنا سیکھ لیں۔۔۔دوسری بات کترانے کی مین وجوہات سے ہم بخوبی واقف ہیں۔۔ اس لیے ظاہراً قارئین کو چمغہ دینے کےلیے آپ نے جہالت کی نسبت میری طرف کردی ہے۔۔
تو جناب میں جاہل ہی سہی۔۔۔ آپ کے علم سے مستفید ہوکر اپنی جہالت دور کرنا چاہتا ہوں۔۔ تو کیا آپ مجھ پہ احسان نہیں کریں گے؟

اگر اب بھی کوئی بات نہ ذہن میں آئے تو پھر مان لو کہ میں نے یہ ’’ صوفی ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے ‘‘ بول کر جھوٹ بولا ہے
 
Top