محدث فورم ایک اچھا فورم ہے اور امید ہے کہ اچھی نیت سے شروع کیا گیا ہوگا۔
لیکن اتنے عرصے میں مجھے یہ تجربہ ہوا ہے کہ جہاں اس میں بہت سے اچھے اور علمی افراد ہیں وہاں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کا کام صرف دوسروں پر اعتراض کرنا، صحیح چیز کو واضح ہوتے ہوئے بھی نہ ماننا، دلیل دینے پر ماننا تو دور کی بات ہے جواب بھی نہ دینا اور جواب دینا تو دلیل کو ادھر ادھر کی باتوں سے چھپانے کی کوشش کرنا، اور کسی دوسرے مسلک کے مسئلے کے درست ثابت ہونے کو اپنی شکست سمجھنا ہے۔
کبھی تو مجھے اس کا استعمال بہت فائدہ دیتا ہے لیکن کبھی ایسا بھی محسوس ہوتا ہے گویا میں نے وقت ضائع کیا ہو۔
اللہ پاک وقت کے ضیاع سے بچائے۔
اس طرح کے اعتراض عموما کچھ عرصے بعد کوئی نہ کوئی رکن کرہی دیتا ہے ۔ ایک دو جگہوں پر اس حوالے سے ذرا تفصیلی لکھا تھا ۔
لیکن آپ صاحب علم ہیں دو لفظوں میں گزارش ہے کہ :
فورم پر چند بنیادی قواعد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر ایک رکن کو آزادانہ رائے رکھنے کا حق ہے ۔ اور انتظامیہ کی طرف سے کسی رکن پر پابندی بھی نہیں کہ آپ نے فلاں فلاں موضوعات کو ضرور ملاحظہ کرنا یا ان میں شرکت کرنی ہے ۔
لہذا ہر ایک رکن اپنی پسند اور دلچسپی کے مطابق جس قدر محنت کرتا ہے اسی قدر اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں اور اپنے جیسے دوسرے لوگوں کے خیالات سمجھنے میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے ۔
جو موضوع پسند نہیں وہاں نہ جائیں ۔ جو پسند ہے اس میں زور و شور سے حصہ لیں ۔ خود بخود آپ کے پسندیدہ موضوعات ہی آپ کو نظر آئیں گے ۔