اصول فقہ کو اصول استدلال بھی کہتے کیونکہ یہ ایسے اصول ہیں جنہیں لاگو کر شریعت سے مسائل نکالے جاتے ہیں۔ ان اصولوں کو اصول اجتہاد بھی کہتے ہیں کیونکہ ان کے ذریعے شریعت کی وسعتوں کو تلاش کر کے جدید پیش آمدہ مسائل حل کیے جاتے ہیں۔ یہ اصول درحقیقت ایک طرزاستدلال بھی ہیں۔ یعنی ان کا علم حاصل کرنے سے پتا چلتا ہے کہ شریعت سے استدلال یا بالفاظ دیگر شریعت سے مسائل کیسے نکالے جاتے ہیں۔مسلمانوں میں اہل حدیث، اہل ظاہر اور اہل رائے کے نام سے تین مختلف فقہی رجحانات پائے جاتے ہیں۔یہ تینوں حقیقت میں مختلف طرزہائے استدلال ہیں۔ ان میں سے اہل حدیث اور اہل رائے کے حوالے سے چند ایک معروضات پیش کرنا چاہتے ہیں۔ یہ دونوں زمانہء قدیم یعنی چوتھی صدی ہجری کے دور سے ہی دو نمایاں فکری دھارے ہیں۔ دونوں کا جدگانہ طرز استدلال ہے۔یعنی دونوں کی الگ الگ اصول فقہ ہے۔احناف کے اصول کی روح یہ ہے کہ امام صاحب کی رائے کو ہر طرح دلائل کے ساتھ ثابت کیا جائے جبکہ اہل حدیث کا ہاں یہ ہے کہ اسلامی تعلیمات کا آزادانہ مطالعہ کیا جائے جو براہ راست طور پر شریعت سے سمجھ آئے اسے ہی شرع قرار دیا جائے