• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصول فقہ کا تجزیاتی مطالعہ

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
اصول فقہ کو اصول استدلال بھی کہتے کیونکہ یہ ایسے اصول ہیں جنہیں لاگو کر شریعت سے مسائل نکالے جاتے ہیں۔ ان اصولوں کو اصول اجتہاد بھی کہتے ہیں کیونکہ ان کے ذریعے شریعت کی وسعتوں کو تلاش کر کے جدید پیش آمدہ مسائل حل کیے جاتے ہیں۔ یہ اصول درحقیقت ایک طرزاستدلال بھی ہیں۔ یعنی ان کا علم حاصل کرنے سے پتا چلتا ہے کہ شریعت سے استدلال یا بالفاظ دیگر شریعت سے مسائل کیسے نکالے جاتے ہیں۔مسلمانوں میں اہل حدیث، اہل ظاہر اور اہل رائے کے نام سے تین مختلف فقہی رجحانات پائے جاتے ہیں۔یہ تینوں حقیقت میں مختلف طرزہائے استدلال ہیں۔ ان میں سے اہل حدیث اور اہل رائے کے حوالے سے چند ایک معروضات پیش کرنا چاہتے ہیں۔ یہ دونوں زمانہء قدیم یعنی چوتھی صدی ہجری کے دور سے ہی دو نمایاں فکری دھارے ہیں۔ دونوں کا جدگانہ طرز استدلال ہے۔یعنی دونوں کی الگ الگ اصول فقہ ہے۔احناف کے اصول کی روح یہ ہے کہ امام صاحب کی رائے کو ہر طرح دلائل کے ساتھ ثابت کیا جائے جبکہ اہل حدیث کا ہاں یہ ہے کہ اسلامی تعلیمات کا آزادانہ مطالعہ کیا جائے جو براہ راست طور پر شریعت سے سمجھ آئے اسے ہی شرع قرار دیا جائے
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
احناف کے اصول کی روح یہ ہے کہ امام صاحب کی رائے کو ہر طرح دلائل کے ساتھ ثابت کیا جائے جبکہ اہل حدیث کا ہاں یہ ہے کہ اسلامی تعلیمات کا آزادانہ مطالعہ کیا جائے
حوالہ اوردلیل ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
فورم پر موجود آپ کے دھاگے اور پوسٹس۔۔ابتسامہ۔
شاعر نے توکہاتھا
"کفرٹوٹاخداخداکرکے"
ویسے آپ حضرات کے نزدیک میری پوسٹیں اوردھاگے دلیل بن گئی ہیں یہی بہت بڑی بات ہے۔
شکر خداکے آپ یہاں تک توپہنچے
"اورکھل جائیں گے دوچارملاقاتوں میں"
مجھے لگتاہے کہ مجھے اپنے پوسٹس اوردھاگوں کی رفتار مزید تیز کردینی چاہئے شاید مزید کچھ لوگوں کی اصلاح ہوجائے (ابتسامہ)
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
حوالہ اوردلیل ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
تفصیلات کو چھوڑ دیں صرف تصور استحسان ہی دیکھ لیں۔احناف کے ہاں یہ ہے کہ امام جس طرح چاہے فتویٰ دے اس سے دلیل دریافت نہ کی جائے اگر وہ دے دے تو بہتر وگرنہ ہو سکتا ہے دلیل امام کے ذہن میں ہو۔بس یہی کافی ہے۔ جبکہ اسی تصور استحسان کے پیش نظر امام شافعی  کو فرمانا پڑا کہ جس نے استحسان کیا اس نے شریعت سازی کی۔
اس کے برعکس اہل حدیث کا مؤقف یہ ہے کہ امام جہاں بھی استحسان کرے اس کے لئے شریعت سے دلیل بھی لے کر آئے۔ بس امام کے ذہن میں ہونا کافی نہیں۔ احناف کو استحسان کے بارے میں یہ بات کیوں کہنا پڑی بس اس لئے کہ اگر کبھی امام صاحب کی رائے کی دلیل نہ مل سکے تو کم ازکم استحسان کا سہارا لیا جاسکے۔ امید کرتا ہوں میں اپنی بات کی سمجھا سکا ہوں۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
استحسان کے بارے میں امام مالکؒ اور امام شافعیؒ اور امام ابوحنیفہ ؒ کا موقف ایک ہی ہے۔
دیگر برائے کرم استحسان کی تعریف بھی فرمادیں
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
صرف تصور استحسان ہی دیکھ لیں۔احناف کے ہاں یہ ہے کہ امام جس طرح چاہے فتویٰ دے اس سے دلیل دریافت نہ کی جائے اگر وہ دے دے تو بہتر وگرنہ ہو سکتا ہے دلیل امام کے ذہن میں ہو۔بس یہی کافی ہے
آپ جیسے "لکھے پڑھے"افراد سے یہ پوچھناتویقیناگستاخی ہوگی کہ آپ نےجودعوی کیاہے اس کی تفصیلی اورمکمل دلیل پیش کریں ۔لیکن حالیہ مراسلہ میں ایک مزید عدد دعوی جوپیش کردیاہے اس کی دلیل تویقیناپیش کریں۔
امام شافعی کا جملہ یقیناہمارے پیش نظر ہے اوربہت پہلے سے ہے۔ لیکن آپ جیسے "لکھے پڑھے"حضرات کی بنیادی غلطی یہ ہے کہ وہ کسی جملہ کاپس منظر اورپیش منظرجاننے کی کوشش نہیں کرتے۔
ویسے قطع نظراس کے کہ میں آپ کو بتائوں کہ اس جملہ کا پس منظر کیاہے۔آپ سے یہ پوچھنے کی جسارت کررہاہوں کہ اگراحناف اہل حدیث کے تعلق سے ہم کوئی دعوی کریں اوردلیل میں کسی حنفی عالم کی کتاب کا حوالہ دیں توآپ حضرات آسمان سرپراٹھالیتے ہیں۔
جب آپ نے احناف کے تصور استحسان کے تعلق سے گفتگو کرنے کی زحمت گواراکرہی لی ہے تواس کو احناف کی کتابوں سے ہی مبرہن اورمدلل کرنے کی کوشش کریں۔
امام شافعی نے احناف کے تصور استحسان کانتیجہ نکال کر من استحسن کا جملہ کہاہے۔لیکن ان کایہ نتیجہ نکالناکتناصحیح اورکتناغلط تھااس کو دیکھناہوتوامام ابوزہرہ کی امام ابوحنیفہ اورامام شافعی پر لکھی گئی کتابوں کا مطالعہ کریں۔ویسے احناف کے تصور استحسان کو جانناہواورادھرادھر کے بجائے صحیح معلومات چاہئے توپھر امام جصاص رازی کی الفصول فی الاصول کا باب الاستحسان مطالعہ کرنے کی زحمت کریں۔

دوبارہ گزارش کررہاہوں کہ جونیادعوی کیاہے اس کی دلیل بیان کریں اوراحناف کی کتابوں سے ہی دلیل بیان کریں۔ والسلام
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
استحسان کے بارے میں امام مالکؒ اور امام شافعیؒ اور امام ابوحنیفہ ؒ کا موقف ایک ہی ہے۔
دیگر برائے کرم استحسان کی تعریف بھی فرمادیں
بات احناف کی ہو رہی ہے امام ابو حنیفہ کی نہیں۔
تعریف استحسان:
کسی بھی مسلہ میں مجتہد قیاس جلی کو چھوڑ کر قیاس خفی کو اپنائے لیکن یہ کسی کسی قوی تر دلیل کی بنیا د پر ہونا چاہیے۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
گیلانی صاحب آپ کے ساتھ شایدکچھ مسئلہ ہے کیا؟
جوکچھ لکھاکریں دلیل اورحوالہ کے ساتھ لکھاکریں۔ محض ایک سطراوردوسطریں گھیسٹ کرلکھ دینے سے یہ مت سمجھ لیں کہ میری ذمہ داری پوری ہوگئی ہے۔
آپ نے اولااحناف کے تصوراستحسان کے تعلق سے جوماقبل میں لکھاہے اس پر نگاہ کریں۔ پھر احناف کی کتابوں سے اس کوثابت کریں اورابھی جو استحسان کی تعریف کی ہے توکس کتاب سے یہ تعریف کی ہے اس کا حوالہ دیں۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
بات احناف کی ہو رہی ہے امام ابو حنیفہ کی نہیں۔
تعریف استحسان:
کسی بھی مسلہ میں مجتہد قیاس جلی کو چھوڑ کر قیاس خفی کو اپنائے لیکن یہ کسی کسی قوی تر دلیل کی بنیا د پر ہونا چاہیے۔
السلام علیکم
آپ کے جواب سے تشفی نہیں ہوئی بلکہ تشنگی اور بڑھ گئی
میرے خیال سے تعریف کے لئے امثلہ ،دلائل،قرائن ،اورماہرین کی آراء اور اقوال بھی ضروری ہوتے ہیں
جب کسی چیز کو سمجھانا ہی مقصود ہےتو اس کو مکمل طور سمجھانا چاہئے تاکہ ذہن میں خلجان ہی باقی نہ رہے
اور یہاں آپ کا یہ فرمان:
احناف کے اصول کی روح یہ ہے کہ امام صاحب کی رائے کو ہر طرح دلائل کے ساتھ ثابت کیا جائے
کیا اس میں امام صاحب سے مراد کوئی اور امام ہیں یا امام ابوحنیفہؒ ہی ہیں
اور پھر آپ نے بھی مثال میں امام شافعی ؒ کا قول نقل کیا ہےشوافع کا نہیں
 
Top