• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

افضل گورو کی مظلومانہ شہادت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں بہت زیادہ تیزی آئے گی:حافظ محمد سعید

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اور کر ہی کیا سکتے ہو، بحث میں کود کر جب جواب دینا نہیں آتا، تو پھر یہی کچھ کرتے ہو۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
بھائی میرا آپ کوسلام کہنا عین درست عمل تھا۔جس کی موافقت شریعت بھی کرتی ہے۔۔ تبھی تو جواب آیا کہ
اور کر ہی کیا سکتے ہو، بحث میں کود کر جب جواب دینا نہیں آتا، تو پھر یہی کچھ کرتے ہو۔
محترم بھائی جب میں نے لکھ دیا تھا کہ
اگر مثبت سوچ رکھ کر بات کرنے کا ارادہ ہو تو ٹھیک ورنہ ’’ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ‘‘
تو پھر آپ سمجھ جاتے۔۔ ضروری نہیں ہوتا کہ ہر بات کی وضاحت بھی کی جائے۔۔ چلیں اب اگر آپ نے ’’ بحث میں کود کر جب جواب دینا نہیں آتا ‘‘ جیسے الفاظ لکھ ہی دیئے ہیں تو پھر مناسب یہی ہے کہ بات کر لی جائے۔
پہلی بات یہ ذہن نشین کرلیں کہ ہماری بات کہاں سے شروع ہوئی تھی۔؟ اور پھر اس پر جو آپ نے مطالبہ کیا تھا میں نے اس کو پورا بھی کردیا۔الحمدللہ۔ اب میرا آپ سے مطالبہ ہے کہ آپ ایسے ثبوت فراہم کریں جس میں جماعت الدعوۃ والوں نے فلسطین اور شام کے خلاف کیے جانے والے جلسے جلوس اور مظاہروں کی مخالفت کی ہو ؟ یا فلسطین اور شام کے مسلمانوں کے خلاف جلسے جلوس اور مظاہرے کیےہوں ؟ جواب کاانتظار رہے گا۔۔
اب آپ کے پاس لمبی لمبی گفتگو کرنے کے سوا اور کچھ نہیں رہا،
لمبی لمبی گفتگو یا زیادہ وقت وہاں دیا جاتا ہے، خرچ کیا جاتا ہے۔۔ جہاں ایسے لوگ فتنہ بن رہے ہوں، جن کے فتنے کا اثر بہت زیادہ ہو۔ یا پھر جب دن کو رات اور رات کو دن کہنے والے صاحب بصیرت لوگ ہو جائیں تب بھی سمجھانے کی خاطر لمبی لمبی تفصیلی اور وضاحتی باتیں کی جاتی ہیں۔۔
بات آپ کے ثبوت دینے پر ختم ہو جاتی
آپ نے نہ ختم کی ہے۔۔ نہ میرے ثبوت کو تسلیم کیا ہے۔۔ اگر کرلیا ہے تو لکھیں کہ میری معلومات درست نہیں تھی۔۔ میں نے بغیر سوچے سمجھے ایسی بات کردی جو مجھے نہیں کرنا چاہیے تھی۔۔ بات کرنے سے پہلے میرا جانکاری لینا فرض تھا۔۔۔
اگر آپ اپنی گفتگو کے دوران بھپتیاں نہ کستے
میری تفصیلی وضاحت کے باوجود آپ کا یوں کہنا میں کیا سمجھوں ؟ ۔۔۔ اگر ایک دفعہ کوئی غلطی سے کوا سفید ہے کہہ دے اور پھر ثابت کرنے والا اس کے سامنے ثابت بھی کردے کہ محترم کوا سفید نہیں بلکہ یہ تو کالا ہوتا ہے تو اس کا اپنی بات سے واپس پلٹنے میں کوئی حرج ہے ؟؟
تو شاید مجھے بھی یہ لکھنے کی زحمت نہ کرنا پڑتی۔
آپ نے جو تکلیف کی وہ سرے سے تھی ہی غلط۔ اور زحمت صرف زحمت ہی تھی۔۔۔ اس لیے میں کہتا ہوں کہ آدمی جو تکلیف اٹھانے کی سوچے پہلے سوچ لے اور اچھی طرح جانچ پڑتال کرلے کہ کہیں یہ تکلیف بعد میں میری صرف تکلیف تو نہیں رہے گی۔؟
آئندہ گفتگو میں کودنے سے پہلے کچھ سوچ سمجھ لینا۔
سبحان اللہ ۔۔ ماشاءاللہ ۔۔ جزاک اللہ خیرا
بھائی میں جس مقصد کےلیے کودا تھا۔۔ وہ میں نے پورا بھی کیا ہے ۔۔ اور جب کودا تھا تب سوچ سمجھ کر بھی کودا تھا اس لیے تو مجھے شرمندہ بھی نہیں ہونا پڑ رہا۔۔۔ آپ انصاف کریں یا نہ کریں لیکن قارئین خود جان لیں گے۔۔ ان شاءاللہ

باقی سب باتوں کو چھوڑ کر میرا مطالبہ پھر پیش ہے
آپ ایسے ثبوت فراہم کریں جس میں جماعت الدعوۃ والوں نے فلسطین اور شام کے خلاف کیے جانے والے جلسے جلوس اور مظاہروں کی مخالفت کی ہو ؟ یا فلسطین اور شام کے مسلمانوں کے خلاف جلسے جلوس اور مظاہرے کیےہوں ؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
باقی سب باتوں کو چھوڑ کر میرا مطالبہ پھر پیش ہے
آپ ایسے ثبوت فراہم کریں جس میں جماعت الدعوۃ والوں نے فلسطین اور شام کے خلاف کیے جانے والے جلسے جلوس اور مظاہروں کی مخالفت کی ہو ؟ یا فلسطین اور شام کے مسلمانوں کے خلاف جلسے جلوس اور مظاہرے کیےہوں ؟
نہ میں نے ایسی کوئی بات کی ہے، نہ ہی اس موضوع پر بات کی ہے، اتنی بے وقوفی والا سوال بھی کوئی کر سکتا ہے۔ میں نے صرف اتنا پوچھا تھا کہ فلسطین و شام کے لیے جماعۃ الدعوۃ نے جلسے جلوس کیوں نہیں نکالے، میں بھی سوشل میڈیا پر ہوتا ہوں، میں نے کبھی ایسا دیکھا نہیں تھا، آپ کو چاہیے تھا کہ ایسی کوئی بات تھی تو احسن انداز سے کہہ دیتے کہ نہیں ایسا نہیں ہے، جماعۃ الدعوۃ ان مسلمان بھائیوں کے لیے بھی ویسے ہی درد رکھتی ہے جیسا افضل گورو کے لیے، اور بات ختم ہو جانی تھی، لیکن بیچ میں طنز و تشنیع کے جو تیر چلانے شروع کر دیے تھے اس کی وجہ سے مجھے جواب دینا پڑا۔ دوسروں کو غلط ثابت کرنے کی بات تو آپ ایسے کر رہے ہو جیسے دنیا میں صرف آپ ہی حق پر ہو، اور سارے غلط ہیں۔

میرے ساتھ کتنے موضوع پر بات کر چکے ہو، کوئی ایسا موضوع بتاؤ جس پر آپ نے کوئی مطمئن جواب دیا ہو، بس یہ کہہ کر بھاگ جاتے ہو کہ میں نے تو جواب دے دیا اب تم نہیں مان رہے۔ اور پھر طنز و تشنیع کے تیر چلاتے ہو۔

میں آپ کو کہہ رہا ہوں میرے ساتھ گفتگو کرنی ہے تو بیچ میں یہ بھپتیاں کسنے سے پرہیز کرو گے، اگر ایسا نہیں ہے تو مجھے آپ سے بات نہیں کرنی۔

میں آپ سے ایک سوال کرتا ہوں، اس کا جواب ہی دے کہ دکھاؤ،
میری اس تھریڈ میں یا کسی بھی تھریڈ میں کوئی ایسی پوسٹ دکھاؤ جس پر میں نے یہ بات کہی ہو کہ جماعۃ الدعوۃ فلسطین و شام کے بھائیوں کے خلاف ہے۔

اب دو اس بات کا جواب، لمبی چوڑے اقتباس لینے کیے ضرورت نہیں، بس اسی بات کا جواب دو۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
آپ کی پوسٹ پر تو بعد میں لکھوں گا پہلے بھائی میرے اس سوال
’’ آپ ایسے ثبوت فراہم کریں جس میں جماعت الدعوۃ والوں نے فلسطین اور شام کے خلاف کیے جانے والے جلسے جلوس اور مظاہروں کی مخالفت کی ہو ؟ یا فلسطین اور شام کے مسلمانوں کے خلاف جلسے جلوس اور مظاہرے کیےہوں ؟ ‘‘
کا جواب دو
حمایت میں نکلنے والے جلسے جلوس کی مخالفت کی؟......جواب ہاں یا ناں ..... یا .... فلسطینی اور شامی مسلمانوں کے خلاف مظاہرے کیے ؟.... جواب ہاں یا ناں.......پھر مزید باتیں .... جب تک اس سوال کا جواب نہیں دیا جائے گا۔ تب تک آپ اپنے کسی بھی سوال کے جواب کےلیے مجھے معذور سمجھیں۔۔۔ شکریہ

میں نے کتنے سوال کیے، اور کتنوں کا جواب مل چکا۔۔۔ اس لیے یہ سوال اس سوال پر ہے جو آپ نے کیا اور میری طرف سے ثبوت دیا گیا۔۔۔ اس لیے پہلے اس سوال کو حل کرلیں، ان شاءاللہ باقی باتیں بعد میں۔۔

ہوسکے تواخلاق کا دائرہ ہاتھ سے نہ جانے دینا۔۔۔شکریہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
حمایت میں نکلنے والے جلسے جلوس کی مخالفت کی؟
نہیں
فلسطینی اور شامی مسلمانوں کے خلاف مظاہرے کیے ؟
نہیں

اب میرے اس سوال کا جواب دو
میری اس تھریڈ میں یا کسی بھی تھریڈ میں کوئی ایسی پوسٹ دکھاؤ جس پر میں نے یہ بات کہی ہو کہ جماعۃ الدعوۃ فلسطین و شام کے بھائیوں کے خلاف ہے۔
اب مزید اس سوال پر سوال نہ پوچھنا

ہوسکے تواخلاق کا دائرہ ہاتھ سے نہ جانے دینا۔۔۔شکریہ
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
شروع سے اب تک میری وہ تمام باتیں جن کا ابھی تک آپ کی طرف سے جواب نہیں دیا گیا۔ اور پتہ نہیں جواب دیا بھی جاتا ہے کہ نہیں۔ چلیں آئینہ کےلیے تمام باتیں یہاں پیش کررہا ہوں۔
1۔ حمایت صرف جلسے جلوس اور مظاہروں سے ہوتی ہے اس کے کوئی اور طریقے بھی ہیں۔؟ ....لنک
2۔ جماعت الدعوۃ نے فلسطینی مسلمانوں کےخلاف اور شامی مسلمانوں کے خلاف مظاہرے اور جلسے جلوس کیے کہ نہیں .... لنک
3۔ جب بھی کوئی نیا واقعہ ہو، اس واقعہ پر اگر جمات الدعوۃ جلسے جلوس نکالتی ہے تو کیا فلسطین اور شام کےلیے بھی نکالے؟ .... لنک
4۔ کیا جماعت الدعوۃ والے مسلمانوں کے درمیان فرق کرتے ہیں۔؟ .... لنک
5۔ دکھائے گئے ثبوت کا اعتراف کرتے ہوئے بھی لکھ کر تسلیم نہ کرنا .... لنک
6۔ میرے وہ الفاظ جن کی وجہ سے آپ نے مجھے بدگمانی بتانے والا کہا اس پر میں نے لکھا ’’ کیا آپ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ان الفاظ کا مصداق میں نے آپ کو ہی ٹھہرایا تھا ؟ ‘‘ کوئی جواب نہیں .... لنک
7۔ اگر آپ کہیں کہ میں نے ایسا ظن کسی کے بارے میں کیا ہی نہیں تو مجھے بتاؤ مجھے بدگمانی کرنے والا بتانا ایسا ظن نہیں جو اثم میں آتا ہو؟ ..... لنک
8۔ میرے جن الفاظ کو پڑھ کر آپ نے استغفراللہ واتوب الیہ کی صدائیں بلند کی ہیں۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں نے یہ الفاظ کیوں اور کن کے خلاف لکھے ہیں۔؟ .... لنک
9۔ آپ کوئی ایسا ثبوت پیش کرسکتے ہیں کہ جماعت الدعوۃ نے نہ کبھی دین کی خدمت کی ہو ؟ نہ کبھی عقائد کی درستگی پر زور دیا ہو ؟ .... لنک
10۔ امیر حمزہ صاحب کے حوالے سے آپ نے جو بات کی تو اس پر میں نے آپ سے یوں ثبوت مانگے
  • پہلے آپ اس بات کا ثبوت دیں کہ امیر حمزہ صاحب نے مزاروں پر جا کر تقریریں کی ہوں ؟
  • یہ ثبوت اگر آپ نے دے دیا تو پھر آپ کو یہ وضاحت کرنا ہوگی کہ امیر حمزہ صاحب نے تقریر کیوں کی؟
  • تقریر کیوں کی کا بھی اگر آپ نے جواب دےدیا تو پھر آپ کو ثابت کرنا ہوگا یا وہ تقریر سامنے لانا ہوگی جو امیر حمزہ صاحب نے مزار پر جاکر مزار پر آناجانا، مزار بنانا درست کہا ہو ؟
  • اگر آپ یہ بھی ثابت کردیں تو آپ کو بتلانا ہوگا کہ کسی ایک شخص کاعمل پوری جماعت کے آئین کو مسترد کردیتا ہے ؟
.... لنک
اگر ممکن ہو تو ان باتوں پر بھی علمی آراء پیش کردینا۔۔ جزاک اللہ
محترم بھائی ہماری بات چلی تھی آپ کے اس اعتراض نما سوال سے کہ
’’ حافظ سعید صاحب نے فلسطین اور شام میں قتل ہونے والے مظلوم مسلمانوں کے لیے جلوس کیوں نہیں نکالا ؟ ‘‘
انداز سوال تو یہ بتلاتا ہے کہ آپ کو پوری تسلی تھی کہ حافظ صاحب نے فلسطینیوں اور شامیوں کی حمایت میں کبھی کچھ بھی نہیں کیا۔ جب آپ کے ثبوت مانگنے پر ثبوت مہیا کردیا گیا تو بجائے اس کو ماننے کے موضوع سے ادھر ادھر کی باتیں شروع کردیں، اور مجھے خوبصورت الفاظ سے نوازنے کا شرف حاصل کیا۔ اس شرف کے بعد میں نے اپنے الفاظ کی اچھی طرح وضاحت بھی کردی۔ لیکن افسوس تو اس بات پر ہے کہ میری وضاحت کے بعد بھی وہی رویہ اور وہی الزام ... سمجھ سے بالاتر بات ہے۔۔۔ چلیں خیر جیسے ہمارے بھائی راضی۔
آپ کی اس طرح کی حرکتوں اور باتوں کو دیکھ کر توجہ بھی دلائی کہ بھائی اگر مثبت سوچ رکھ کر بات کرنی ہے تو ٹھیک ورنہ میری طرف سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ بجائے اس کے کہ جواب میں کوئی اچھی پوسٹ ملتی بہت اچھے اچھے الفاظ پڑھنے کو ملے۔۔حتی کہ یوں بھی کہا گیا
اور کر ہی کیا سکتے ہو، بحث میں کود کر جب جواب دینا نہیں آتا، تو پھر یہی کچھ کرتے ہو۔
ان الفاظ کو پڑھ کر میں نے سوچا کہ چلیں کچھ بات کرہی لیتے ہیں اور میں نے آپ کے سوال پر سوال کیا۔ یعنی جیسا آپ نے سوال کیا تھا میں نے اس کا ثبوت فراہم کیا اور پھر اس پر یہ سوال کردیا کہ
آپ ایسے ثبوت فراہم کریں جس میں جماعت الدعوۃ والوں نے فلسطین اور شام کے خلاف کیے جانے والے جلسے جلوس اور مظاہروں کی مخالفت کی ہو ؟ یا فلسطین اور شام کے مسلمانوں کے خلاف جلسے جلوس اور مظاہرے کیےہوں ؟
بجائے اس کے کہ پہلی بار ہی دو لفظی جواب ملتا، ایک اور ایسی پوسٹ کردی۔ جو کہ نہیں کرنا چاہیے تھی۔ چلیں اب کر ہی دی تو تبصرہ بھی پیش کیا جاتا ہے۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
نہ میں نے ایسی کوئی بات کی ہے، نہ ہی اس موضوع پر بات کی ہے،اتنی بے وقوفی والا سوال بھی کوئی کر سکتا ہے۔
آپ اگر میری پوسٹ غور سے پڑھی ہی ناں کہ میں نے کیا کہا اور کیا لکھا تو پھر سب کچھ بےوقوفی والا ہی نظر آنا ہے۔ محترم بھائی آپ مجھے بتائیں کہ جب آپ نے سوال پوسٹ کیا کہ ’’ حافظ سعید صاحب نے فلسطین اور شام میں قتل ہونے والے مظلوم مسلمانوں کے لیے جلوس کیوں نہیں نکالا؟ ‘‘ کیا یہ عالمانہ اور محققانہ سوال ہے؟ آپ کے سوال میں موجود بچگانہ حرکت سے کون واقف نہیں۔ پھر میرے سوال کو بے وقوفی پر سوار کرنا خود کو ہی بے وقوف ثابت کرنا ہے کیونکہ میں نے آپ جیسے سوال پر ویسا سوال کیا ہے۔ جو کہ مدمقابل کو سمجھانے کا ایک انداز ہوتا ہے۔ اور یہی انداز وطریقہ شریعت سے ثابت بھی ہے جس کو آپ نے بےقوفی کہہ ڈالا ہے ۔ مجھے برا نہیں لگا لیکن ذرا خود غور کرلینا۔۔ کہ آپ نے کیا کہا ہے۔۔
میں نے صرف اتنا پوچھا تھا کہ فلسطین و شام کے لیے جماعۃ الدعوۃ نے جلسے جلوس کیوں نہیں نکالے،
جی بالکل آپ نے ان الفاظ میں پوچھا تھا ’’ ’’ حافظ سعید صاحب نے فلسطین اور شام میں قتل ہونے والے مظلوم مسلمانوں کے لیے جلوس کیوں نہیں نکالا؟ ‘‘ ‘‘
میں بھی سوشل میڈیا پر ہوتا ہوں، میں نے کبھی ایسا دیکھا نہیں تھا،
ضروری نہیں کہ اگر آپ سوشل میڈیا پر ہوتے ہیں تو آپ کو ہر خبر کا بھی علم ہو۔
آپ کو چاہیے تھا کہ ایسی کوئی بات تھی تو احسن انداز سے کہہ دیتے کہ نہیں ایسا نہیں ہے،
میں نے یہاں پر ثبوت پیش کیا اور بات بھی احسن انداز سے کی۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس پوسٹ میں میں نے آپ کے ساتھ غلط رویہ اختیار کیا یا آپ کے ساتھ اخلاق سے گری ہوئی باتیں کیں تو مجھے نکال کردیں کہ آپ کی یہ یہ باتیں میرے خلاف ہیں اور غیر اخلاقی ہیں۔۔
لیکن بیچ میں طنز و تشنیع کے جو تیر چلانے شروع کر دیے تھے اس کی وجہ سے مجھے جواب دینا پڑا۔
میں نے ایسی کوئی باتیں نہیں کیں، کیا آپ میری پوسٹ نمبر14 سے کیونکہ وہی میری ثبوت والی پوسٹ ہے۔یا پورے اس تھریڈ سے کوئی ایسی بات جو غیر اخلاقی ہو، طنزو تشنیع وال ہو، آپ کے خلاف ہو پیش کرسکتے ہیں۔؟ تاکہ میں آپ سے اس پر معافی مانگ سکوں۔؟
دوسروں کو غلط ثابت کرنے کی بات تو آپ ایسے کر رہے ہو جیسے دنیا میں صرف آپ ہی حق پر ہو، اور سارے غلط ہیں۔
ذرا آپ مجھے اس تھریڈ میں دکھاسکتے ہیں کہ میں نے دوسروں کو غلط ثابت کرنے کی بات کہاں کی ہے؟ شاید میرا حافظہ کمزور ہے اس لیے مجھے نہیں یاد پڑ رہا کہ میں نے اس تھریڈ کی کونسی پوسٹ میں ایسی بات کی ہے۔ آپ میری ہیلپ کریں۔ جزاک اللہ
میرے ساتھ کتنے موضوع پر بات کر چکے ہو، کوئی ایسا موضوع بتاؤ جس پر آپ نے کوئی مطمئن جواب دیا ہو،
کیا آپ ان موضوعات کے لنک یہاں دینا پسند کریں گے۔؟ یا اگر یہاں نہ دینا چاہیں تو مجھے پی ایم کردینا یا پھر ان مضامین میں مجھے ٹیگ کردیں۔ تاکہ مجھے بھی معلوم ہو کہ میں نے آپ سے کہاں کہاں اور کس کس موضوع پر بات کی ہے۔۔محترم بھائی میں بات کرتا ہوں اصلاح کی غرض سے لیکن اگلے کے انداز کے مطابق۔۔ پر آپ کے اس طرح کے الفاظ ’’ اس کا جواب ہی دے کہ دکھاؤ ‘‘ بتاتے ہیں کہ آپ ہار جیت کی غرض سے بات چیت کرتے ہیں۔۔ اصلاح مقصود نہیں ہوتی۔۔ (یاد رہے یہ رزلٹ آپ کے الفاظ سے ہی نکالا گیا ہے۔ اگر آپ متفق نہیں تو بتاسکتے ہیں۔)
بس یہ کہہ کر بھاگ جاتے ہو کہ میں نے تو جواب دے دیا اب تم نہیں مان رہے۔
کس تھریڈ میں میں نے لکھا کہ میں نے جواب دے دیا ہے تم نہیں مان رہے اس لیے اب میں بھاگنے کی کوشش کررہا ہوں، کیا اس تھریڈ کا لنک مل سکتا ہے ؟
اور پھر طنز و تشنیع کے تیر چلاتے ہو۔
ثبوت ؟
میں آپ کو کہہ رہا ہوں میرے ساتھ گفتگو کرنی ہے تو بیچ میں یہ بھپتیاں کسنے سے پرہیز کرو گے، اگر ایسا نہیں ہے تو مجھے آپ سے بات نہیں کرنی۔
1۔ اگلے کے انداز سے میں گفتگو کرتا ہوں، آپ انداز درست فرمالیں میرا انداز خود بخود درست ہوجائے گا۔۔ لیکن انداز اپناتے اپناتے اتنا بھی نہیں گر جاتا کہ اخلاق کی حدوں کو کراس کربیٹھوں۔۔ اللہ نے برداشت کی ہمت دی ہوئی ہے۔۔ یہ اللہ کا خاص فضل ہے۔۔ جو کہ اکثر لوگوں میں مفقود نظر آتی ہے۔
2۔ پتہ نہیں آپ کے نزدیک بھپتیاں کسنا کن الفاظ میں ہوتا ہے؟ جن الفاظ میں میں نے بھپتیاں کسی ہیں کیا آپ وہ الفاظ یہاں پیش کرسکتے ہیں؟
3۔ میں نے تو پہلے ہی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہہ دیا تھا۔۔ لیکن آپ کی طرف سے ایسے جملے لکھے گئے جن کو پڑھ کر دوبارہ لکھنا پڑا۔۔
میں آپ سے ایک سوال کرتا ہوں، اس کا جواب ہی دے کہ دکھاؤ،
میری اس تھریڈ میں یا کسی بھی تھریڈ میں کوئی ایسی پوسٹ دکھاؤ جس پر میں نے یہ بات کہی ہو کہ جماعۃ الدعوۃ فلسطین و شام کے بھائیوں کے خلاف ہے۔
اس کا جواب ان شاءاللہ آپ کو ملے گا لیکن اس سوال کے جواب سے پہلے ایک سوال کا جواب اگر آپ کی طرف سے آجائے تو بہتر ہوگا۔ آپ مجھے بتائیں کہ زبانی کلامی کہنا ہی مخالفت ہوتا ہے یا مخالفت کئی اور طرح سے بھی کی جاتی ہے۔؟ اگر آپ خوشی سے اس سوال کا جواب دے دیں تو ٹھیک ورنہ آپ کے سوال کا جواب مل جائے گا۔ لیکن بہتر یہی ہوگا کہ آپ اس سوال کا دو حرفی جواب دے دینا۔ تاکہ حقائق آپ کے سامنے لائے جاسکیں، اس سوال کے بغیر بات مبہم رہ جانے کا اندیشہ ہوگا۔
اب دو اس بات کا جواب، لمبی چوڑے اقتباس لینے کیے ضرورت نہیں، بس اسی بات کا جواب دو۔
بات بات کی وضاحت اور ہر ایسی بات جس پر لکھنا ہوتا ہے۔ کی وجہ سے جوابی پوسٹ لمبی ہو ہی جات ہے۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
میں نے جب آپ سے یہ سوال کیے کہ
’’ حمایت میں نکلنے والے جلسے جلوس کی مخالفت کی؟......جواب ہاں یا ناں ..... یا .... فلسطینی اور شامی مسلمانوں کے خلاف مظاہرے کیے ؟.... جواب ہاں یا ناں ‘‘
آپ نے دونوں کا جواب نفی میں دیا۔ تو پھر آپ کا اور میرا جھگڑا کس بات پہ ؟ جب آپ بھی اس بات کو تسلیم کرچکے ہیں کہ جماعت الدعوۃ نے فلسطینی مسلمانوں کےخلاف اور شامی مسلمانوں کے خلاف نہ جلسے جلوس نکالے ہیں اورنہ کبھی مظاہرے کیے ہیں تو پھر اختلاف کس بات کا ؟
اگر آپ کو ایک بات کا علم نہ ہونے کی وجہ سے اختلاف ہوگیا تو پھر ثبوت مل جانے کے بعد آپ کو رجوع بھی کرنا چاہیے۔۔۔ جو کہ مستحسن عمل ہے۔۔


محترم بھائی میں نے آپ کو یہ الفاظ ’’ ہوسکے تواخلاق کا دائرہ ہاتھ سے نہ جانے دینا۔۔۔شکریہ ‘‘ کیوں لکھے، اس کا ثبوت پیش ہے۔
جناب میں نے تو اعتراض کیا ہے.... لنک
بدگمانی کا موقع ..... لنک
لہجے کی کرختگی ..... لنک
جو امیر حمزہ ..... لنک
گڈ مسلم آپ مجھے .... لنک
آئندہ گفتگو میں کودنے سے پہلے کچھ سوچ سمجھ لینا .... لنک
اور کر ہی کیا سکتے ہو، بحث میں کود کر جب جواب دینا نہیں آتا، تو پھر یہی کچھ کرتے ہو .... لنک
اتنی بے وقوفی والا سوال بھی کوئی کر سکتا ہے ..... لنک
طنز و تشنیع کے جو تیر چلانے .... لنک
دنیا میں صرف آپ ہی حق پر ہو ..... لنک
بھاگ جاتے ہو .... لنک
لمبی چوڑے اقتباس لینے کیے ضرورت نہیں ....لنک
لہذا بے فکر رہ .... لنک
میرے سوالوں کے جواب نہ دے کر اپنے سوالوں کے جواب پانے کے کون سے خواب میں ہو .... لنک
فی الحال ثبوت کےلیے اتنے لنکس کافی ہیں۔ لیکن آپ مجھے بتائیں کہ آپ نے مجھے یہ کس وجہ سے کہا
ہوسکے تواخلاق کا دائرہ ہاتھ سے نہ جانے دینا۔۔۔شکریہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کوئی ایسی پوسٹ دکھاؤ جس پر میں نے یہ بات کہی ہو کہ جماعۃ الدعوۃ فلسطین و شام کے بھائیوں کے خلاف ہے۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top