• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
قال ابن القيّم - رحمه الله - :"عندما تيأس من كُلِّ شيء وتتعلَّقُ بالله وحده بصدق وتدعوه بيقين : فإنَّ الفرَج والتيسير يأتيك مِنْ حيث لا تحتسب ۔۔۔۔۔۔

جب آپ ہر چیز سے مایوس ہو جائیں اور صدقِ دل سے ایک اللہ سے تعلق قائم کر لیں اور پختہ یقین کے ساتھ اس کو پکاریں تو پس کشادگی و آسانی وہاں سے آپ کے پاس آئے گی جہاں سے آپ اس کا تصور بھی نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔

[الفوائد لابن القيِّم ص ٨٦]

 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ایک عقلمـنـــــد إنسـان کو چاہیے کہ وہ کسی دینـدار گھرانے کی ایسی نیک لڑکی کـو شادی کـے لـئے اختیار کـرے جس پر فقـر و فـاقہ غـالب ہو, تاکـہ اسے جو کچھ بھی یہـاں نصیب ہو اسے وہ زیـادہ سمجھے ۔

|| إبن الجَـوزي رحمه الله ||
صـید الخاطـر/ صـ493
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ایک گھڑی کی غفلت سال بھر کی ریاضت کو برباد کر کے رکھ دیتی ہے...!
امام ابن حزم رحمہ اللّٰہ

‏إهمال ساعة يفسد رياضة سنة.
[الأخلاق و السير-ص٦٩]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
❤ دوستی کی حفاظت کرنا ❤

امام شافعی رحمه الله اپنے شاگرد یونس بن عبد الاعلی رحمه الله کو وصیت کرتے ہوئے فرماتے ہیں :

”اے یونس! اگر تمہیں کسی دوست کے متعلق ناپسندیدہ بات پہنچے تو دشمنی پالنے اور تعلق ختم کرنے میں جلدی نہ کرو، کیونکہ شک یقین کو زائل نہیں کرتا۔ بلکہ تم اس دوست کو ملو اور اس کو بتاؤ کہ مجھے تمہارے متعلق یہ اور یہ بات پہنچی ہے۔ بہتر ہے کہ بات پہنچانے والے کا نام بھی لے لو۔ پھر اگر دوست انکاری ہو تو اس سے کہو : ٹھیک ہو گیا، تم میرے لیے اس مخبر سے زیادہ سچے اور قابلِ اعتبار ہو۔ اور مزید مت کریدو۔ اور اگر وہ دوست اُس بات کا اعتراف کرے تو دیکھو کہ اس کا کوئی معقول عذر ہو سکتا ہے، اسے قبول کر لو۔“

- (حلية الأولياء : ١٢١/٩، سنده صحيح)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏میں نے فتویٰ نہیں دیا یہاں تک کہ ستر علما نے مجھے اس کا اہل قرار نہیں دے دیا۔

امام مالک رحمہ اللہ
(حليۃ الأولياء ٦/٣١٦)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏قال شريح رحمه الله"
ليأتين على الناس زمان. يعير المؤمن بِإِيمانه
كما يعير اليوم الفاجر بفجوره.

رواه أبونعيم في الفتن 23

"لوگوں پر ایسا وقت بھی آئے گا کہ مومن کو اس کے ایمان پر یوں عار دلائے گی جیسے آج فاجر شخص کو اس کے فجور پر دلائی جاتی ہے!"
شریح رحمہ اللہ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
فــضيل بن عـياض رحمـہ اللـہ تعالـﮯ فرمـاتے ہیں:

المؤمن قليل الكلام كثير العمل والمنافق كثير الكلام قليل العمل ، كلام المؤمن حكم وصمته تفكر ونظره عبرة وعمله بر وإذا كنت كذا لم تزل في عبادة .

مؤمن کم گـو، کثرت سـے عمـل کـرنے والا ہوتا ہـے, جبکہ منافق کثرت سـے باتیں بگھارنے والا اور عمـل میں کوتاہ ہوتا ہـے, مؤمن کی گفتگو حکمتوں سـے لبریز, اس کی خاموشی فکر، اس کی نگاہ عبرت، اور عمـل نیک ہوتا ہـے, اور اگـر تمہـارے اندر یہ خوبیاں ہیں تـو تم مستقل عبـادت میں ہو,

【 حليـة الأوليـاء لأبي نعيـم 】
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
قرآن والے لوگ کون ؟

شیخ الاسلام ابن القیم رحمه الله فرماتے ہیں

قال بعض السلف نزل القرآن ليعمل به، فاتخذوا تلاوته عملا ، ولهذا كان أهل القرآن هم العالمون به، والعاملون بما فيه، وإن لم يحفظوه عن ظهر قلب.
وأما من حفظه ولم يفهمه ولم يعمل بما فيه، فليس من أهله

بعض سلف (امام فضیل بن عیاض ) کہتے ہیں کہ بے شک قرآن نازل ہوا کہ اس پر عمل کیا جائے ، مگر لوگوں نے اسکی تلاوت (بغیر تدبر و عمل) کو ہی عمل بنا لیا
اسی لیے اھلِ قرآن وہ ہے جو قرآن مجید کو جانتے اور علم رکھتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں جو اس میں ہے چاہے انہوں نے اسے زبانی یاد نہیں بھی کیا ہو
اور جس نے اسے حفظ کیا مگر اسکو سمجھتا نا ہو ، اور نا ہی عمل کرتا ہو تو وہ قرآن والا نہیں
(زاد المعاد 1/327)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"ماہ رجب کی فضیلت یا اس میں روزوں کی فضیلت یا اس میں خاص رات کے قیام کے متعلق کوئی صحیح حدیث منقول نہیں ہے!"
محدث حافظ ابن حجر عسقلانی
(لطائف المعارف : 228)

‏قال الحافظ ابن حجرٍ العَسْقلاني الشافعي ــ رحمه الله ــ:
لم يَرِد في فضل شهر رجب، ولا في صيامه، ولا في صيام شيء مِنه مُعيَّن، ولا في قيام ليلةٍ مخصوصة فيه، حديث صحيح.اهـ
لطائف المعارف :228
 
Top