- تعریف کی چاہت ؛ ایک فتنہ!

فضيلة الشيخ ربيع بن هادي بن محمد عمير المدخلي حفظه الله تعالىٰ کی نصیحت :
’’حُبُّ المَدحِ فِتنةٌ يا إخوتَاه، حُبّ المدح فِتنةٌ، حُبّ ثناء النَّاس يَقُودُكَ إلى الرِّيَاء وإلى الهَلاكِ والدَّمَار، فَنعوذُ بالله.‘‘
"اپنی تعریف چاہنا فتنہ ہے بھائیو! اپنی تعریف چاہنا فتنہ ہے، لوگوں کی تعریف کی چاہت تمہیں ریا، ہلاکت اور بربادی کے دہانے پر پہنچا دے گی، ہم اس سے ﷲ کی پناہ میں آتے ہیں۔"
- (مَرحبًا يَا طَالِبَ العِلْم : ١٨٩)

فضيلة الشيخ صالح بن فوزان بن عبد الله الفوزان حفظه الله تعالىٰ فرماتے ہیں :
’’فبعض الناس إذا لم يُمدح ويُشجع ترك الدعوة ! وهذا دليل على أنه لا يدعو إلى الله ؛ وإنما يدعو إلى نفسه.‘‘
"بعض لوگوں کی اگر تعریف یا حوصلہ افزائی نہ کی جائے تو وہ دعوت کا کام چھوڑ دیتے ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ وہ دعوت کا کام ﷲ کیلیے نہیں کرتے۔ بلکہ صرف اپنی ذات ہی کی طرف دعوت دینے کے لیے یہ سب کچھ کرتے ہیں! (تاکہ لوگوں میں یہ دعات پہچانے جائیں اور ان کا خوب چرچا ہو! والعياذ بالله)"
- (إعانة المستفيد : ١٣٦)