شیخ عبدالرحمن بن حسن آل شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اسلام صرف دعوے کا نام نہیں ہے بلکہ اسلام کا مطلب ہے اﷲ کی توحید کو اپنانا اور اس کی اطاعت کرنا اس کے سامنے جھکنا اس کی ربوبیت کو تسلیم کرنا اور اﷲ کی صفات کو تمام مخلوق سے نفی کرنا جیسا کہ اﷲ کا ارشاد ہے :
فَمَنْ یَّکْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ وَیُؤْمِنْ بِاﷲِ فَقَدِ اسْتَمْسَکَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقٰی
جس نے طاغوت کا انکار کیا اور اﷲ پر ایمان لے آیا تو اس نے مضبوط کڑے کو تھام لیا ۔ [بقرہ:۲۵۶]
دوسری جگہ ارشاد ہے :
اِنِ الْحُکْمُ اِلَّا لِلّٰہِ اَمَرَ اَلَّا تَعْبُدُوْا اِلَّا اِیَّاہُ ذٰلِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لاَ یَعْلَمُوْنَ [یوسف : ۴۰]
حکم صرف اﷲ کا ہے اس نے یہ حکم دیا ہے کہ صرف اس کی عبادت کرو یہی سیدھا اور قائم رہنے والا دین ہے مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔
[الدرر السینۃ کتاب التوحید : ۲/ ۲۶۴]