• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
ابن تیمیه کهتے هیں :

" جو شهوت محرمه اور شهوات مبتدعه سے بچ گیا اس کے لیے جنت واجب هو گئی ... "

_____________________

قال ابن تيمية :

« من خلص من الشهوات المحرمة والشهوات المبتدعة وجبت له الجنة . »

[ الاستقامة ٣٢٢ ]


ابن مسعود کهتے هیں :

" ایمان یه هے که آدمی آدمی سے بغیر کسی قرابت داری و مالی احسان کے محبت کرے، اس سے صرف الله هی کے لیے اسے محبت هو .... "

___________________

قال ابن مسعود رضي الله عنه - :

« إن الإيمان أن يحب الرجل الرجل ليس بينهما نسب قريب ، ولا مال أعطاه إياه ؛ لا يحبه إلا لله »

[ السنةللخلال حديث ١٢٠٥ ]


ابن تيميه کهتے هیں :

" جو مصیبت الله کی طرف لے جائے وه اس نعمت سے بهتر هے جو الله کا ﺫکر بهلا دے "

______________________

قال ابن تيمية - رحمه الله - :

« مصيبة تُقبل بها على الله ، خير لك من نعمة تنسيك ذكر الله »

[ تسلية أهل المصائب للمنبجي ٢٢٤ ]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
حضرت عبيد بن عمير رحمه الله نے فرمایا :

جب سرما آتا تو تلقین کی جاتی کہ اے اہل قرآن! سرما آگیا ہے.
راتیں تمہارے قیام کے لئے لمبی اور دن تمہارے روزے کے لئے چھوٹا کردیا گیا ہے.
موقع غنیمت جانو.

مصنف ابن ابی شيبہ 34991
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ ابن رجب رحمہ اللہ نے فرمایا :

ابتلا اور مصیبت کے بعد صبر سے کام لے کر آسانی کا انتظار کرنا عبادت ہے.

مجموع رسائل ابن رجب 3/155
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
ایک آدمی عبداللہ بن مسعود رضی الله عنه کے پاس فیصلے کے لئے لایا گیا.

لوگوں نے کہا :
آپ دیکھ نہیں رہے کہ اس کی داڑھی سے شراب کے قطرے ٹپک رہے ہیں.

آپ نے فرمایا :
ہمیں کسی کی ٹوہ میں لگنے سے منع کیا گیا ہے البتہ اگر کوئی چیز ظاہر ہوجائے تو اسی کے مطابق فیصلہ کریں گے.

مصنف ابن أبی شيبة 26568
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
شيخ الاسلام علامہ ابن تيميہ رحمہ اللہ نے فرمایا :

جو آدمی سمجھتا ہے کہ وہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی پیروی کئے بغیر کتاب و سنت پر عمل کرسکتا ہے تو وہ بدعتی اور خواہش نفس کی پیروی کرنے والا ہے.

مختصر الفتاوى المصرية 556
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
✅‏عظیم تابعی حضرت ميمون بن مہران رحمہ اللہ کہا کرتے تھے :

لوگو ! تمہارے عمل بہت کم ہیں.
اب اس توڑے عمل میں اخلاص پیدا کرو.

ابو نعيم في الحليہ 4 / 92



✅امام مالک رحمہ الله نے فرمایا :

سعید اور خوش بخت و ہے جو سلف کے طریقہ کار پر چلے اور خلف کی بدعتوں کو ترک کردے.

‏ الفتح 13/253
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
شیخ الاسلام علامہ ابن تيميہ رحمه الله نے فرمایا :

جس شخص کو مسلمانوں کی خوشی پر مسرت اور مصیبت پر تکلیف نہیں ہوتی تو وہ ان میں سے نہیں.

الفتاوى 10/ 128
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ حافظ ابن قيم رحمہ الله نے فرمایا :

4 چیزیں حد سے تجاوز کر جائیں تو دل سخت ہوجاتا ہے :

کهانا،
سونا،
بولنا
اور میل ملاپ رکھنا.

الفوائد 154
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
عبد الله بن عباس رضی الله عنه نے فرمایا :

تدبر اور تفکر سے پڑھی جانے والی دو مختصر رکعتیں دل کی غفلت اور رات بھر قیام سے بہتر ہیں.

الزهد لابن المبارك 1132
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ حافظ ابن قيم رحمه الله نے فرمایا :

آدمی کا علم جتنا وسیع ہوتا جاتا ہے اس کے اندر شفقت و رحمت میں اس قدر اضافہ ہوجاتا.

إغاثة اللهفان 2/136



حضرت ابراهيم الخواص رحمه الله نے فرمایا :

آدمی اللہ تعالی کے احکام کی تعظیم و توقیر کرے گا اسی کے بقدر اللہ تعالی لوگوں کی نگاہ میں اس کی تعظیم و توقیر پیدا فرمائے گا.

صفوة الصفوة 4/348
 
Top