یہ سب آخری زمانے کے فتنے ہیں!!
علامہ نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ (1890ء) لکھتے ہیں :
معاصرین کی کیفیت استدلال کو دیکھ کر مجھے تعجب ہوتا ہے۔ وہ لوگ جو علماء دین کے نام سے مشہور ہیں ، وہ اخبار کی ایڈیٹری تو خوب جانتے ہیں اور بحثِ مسائل میں بھی اسی (ایڈیٹرانہ) روش پر چلتے ہیں۔ لیکن جو بات مقصودِ شرع اور مطلوبِ دین ہے ، اس کے علم و فہم سے کوسوں دور ہیں ۔
اسی وجہ سے اِس زمانہ میں دین لہو ولعب بلکہ عبث ٹھہر گیا ہے ، نہ کسی کا حفظِ ادب ہے ، نہ کسی مسئلہ میں انصاف ۔ الا ماشاء اللہ ! یہ سب آخری زمانہ کے فتنے ہیں ۔ معلوم نہیں کہ اس کے بعد کیا ہوگا " ۔
(خود نوشت سوانح حیات نواب محمد صدیق حسن خان :92)