• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
حضرت فضیل بن عیاض رحمہ اللہ سے تواضع و انکساری کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا :

تواضع و انکساری اختیار کرنے والا وہ ہے جو حق بات پر جھک جائے اور حق بات کہنے والا خواہ کوئی بھی ہو، اسے فوری قبول کرے۔

مدارج السالكين ٢٤٣/٢
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ حافظ ابن قيم رحمہ اللہ نے فرمایا :

اپنے دل کو تین مقامات میں ٹٹول کر دیکھو :
- قرآن مجید سنتے وقت
- علم کی مجلس میں
- اور خلوت کے اوقات میں

اگر ان تین مقامات میں اگر دل پر ایمانی کیفیت طاری نہ ہوتے دیکھو تو جان لو کہ تمہارے پاس دل ہی نہیں۔

بدائع الفوائد 1/149
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
*اپنے گهروں کا جائزہ لیجئے*

قال العلامة ابن باز رحمه الله:

فكلما كان أهل البيت أكثر قراءة للقرآن، وأكثر مذاكرة للأحاديث، وأكثر ذكرا لله وتسبيحا وتهليلا، كان أسلم من الشياطين وأبعد منها.

♦وكلما كان البيت مملوءا بالغفلة، وأسبابها من الأغاني والملاهي والقيل والقال، كان أقرب إلى وجود الشياطين المشجعة على الباطل.
____________________

ابن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
*جس گھر والے جتنا زیاده قرآن پڑهیں گے، پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کا مذاکرہ کریں گے اور اللہ کے ذکر و اذکار ميں مصروف رہیں گے وه گھر اتنا ہی زیادہ شیطان سے دور اور ان کی آفات و شرور سے محفوظ رہے گا.*
*اس کے بر عکس جس گھر والے جتنا زیادہ اللہ کے ذکر و اذکار سے غافل و لاپرواہ ہوں گے یعنی گانے بجانے، لہو و لعب اور قیل و قال میں مصروف رہیں گے اس گھر ميں اتنا ہی زیادہ شیطانوں کا بسیرا ہوگا.*

الفوائد العلمية من الدروس البازية: [١ /١٤٢]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
رسول الله ﷺ نے فرمایا :

مَن حفرَ ماءً لَم يشربْ منه كَبِدٌ حَرَّى مِن جنٍّ و لا إنسٍ ولا طائرٍ ؛ إلَّا آجَرَهُ اللهُ يومَ القيامةِ۔

جس نے کوئی کنواں کھدوایا اور اس سے کسی پیاسے انسان، جن یا چرند پرند نے پیا تو اس کا اجر قیامت کے دن اسے ضرور ملے گا۔

صحيح الترغيب 963


علامہ حافظ ابن قيم رحمہ اللہ نے فرمایا :

دنیا میں مصیبت، تکلیف اور آزمائش نہ ہوتی تو بندوں میں تکبر، غرور، فرعونیت اور دل کی سختی پیدا ہوتی اور یہی چیزیں ان کی ہلاکت کا باعث بنتیں۔

زاد المعاد 4/179
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
حافظ ابن رجب رحمه الله نے فرمایا :

اللہ کی راہ میں دل کا سفر بدن کے سفر سے زیادہ اہم ہے.

کتنے ہی مسافر ایسے ہیں جو اللہ کے گھر تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں مگر گھر کے رب سے دور ہوتے ہیں.

کتنے ایسے بھی ہیں جو اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں مگر ان کے دل رب سے جڑے ہوئے ہیں.

لطائف المعارف 2/252
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
قال الامام مالك -رحمه الله
  • أداب الله القران
  • وأدب رسوله السنه
  • وأدب الصالحين الفقه.


[ترتيب المدارك]
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
20170904_220819.jpg


قَالَ ثَابِتُ بْنُ قُرَّةَ :
رَاحَةُ الْجِسْمِ فِي قِلَّةِ الطَّعَامِ وَرَاحَةُ الرُّوحِ فِي قِلَّةِ الْآثَامِ ، وَرَاحَةُ اللِّسَانِ فِي قِلَّةِ الْكَلَامِ .


ثابت بن قرّۃ فرماتے ہیں:
جسم کی راحت کم کھانے میں ہے، نفس کی راحت کم گناہ کرنے میں ہے اور زبان کی راحت کم بات کرنے میں ہے.
(زاد المعاد: 4/186)
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
عائشه رضي الله عنها قالت: ما خير رسول الله صلى الله عليه وسلم بين أمرين إلا أخذ ايسرهما ما لم يكن إثما، فإن كان إثما كان أبعد الناس منه".






[موطأ إمام مالك]
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
جو لایعنی گفت گو کرتا ہے ، اسے سچائی سے محروم کر دیا جاتا ہے : سہل تُستریؒ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مَنْ تَكَلَّمَ فِيمَا لَا يَعْنِيهِ حُرِمَ الصِّدْقَ . غذاء الألباب (٧١/١)
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
قال اﻹمام مالك

(
الله تبارك وتعالى في السماء، وعلمه في كل مكان،
ﻻ يخلو من علمه مكان)


---المسائل لأبي داود 1699---
 
Top