• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
استاد محترم علامہ شيخ صالح الفوزان نے فرمایا :

جب کسی کو کہا جائے تم نے صحیح دلیل کے برخلاف بات کہی.
یا سنت کے خلاف بات کی ہے اور فورا رجوع کرلے اور حق کی اتباع کرے تو جان لو کہ یہ شخص حق کا متلاشی ہے.

رہا وہ شخص جس سے کیا جائے کہ تم نے صحیح دلیل کے خلاف اور سنت کے خلاف بات کی ہے اور وہ اپنی بات اڑجائے، غصے کا اظہار کرے اور اشتعال میں آجائے تو وہ خواہش نفس اور ہوائے نفس کا بندہ ہے.

شرح السنة للبربهاري【صـ 56】
════════ ❁✿❁ ════════
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
تین سخت ترین کام
=============
امام شافعی علیہ الرحمہ کہتے ہیں :
تین کام سب سے سخت ( مشکل ) ہیں : تنگ دستی کے باوجود سخاوت کرنا ، تنہائی میں پرہیز گاری اختیار کرنا ، اور اس کے سامنے کلمہ حق کہنا جس سے خوف یا کسی چیز کی امید ہو .
_____________________
قال الشافعی :
(( اشد الاعمال ثلاثة : الجود من قلة ، والورع فی خلوة ، و كلمة الحق عند من يرجی و يخاف . ))
[ المنتظم ١٣٧/١٠ ]
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
مسلمان تو وہ ہے، اسے جہاں حق مل جائے، اس کے ساتھ رہتا ہے.
■ خواہ یہ حق اس کے مسلک میں ہو یا دوسرے کے مسلک میں.
■ اس کے امام کے پاس ہو یا دوسرے کے امام کے پاس.
محترم! ان فقرات میں چاشنی تو ہے لیکن ان کا عملی نفاذ کیوں کر ممکن ہوسکتا ہے؟ فروعی اختلافات میں حق کی پہچان کا طریقۂ کار کیا ہے؟ کیا عامی فروعی اختلافات میں صواب کا تعین کر سکتا ہے؟ کیا ہر ایک کا عالم بننا لازم ہے؟
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
میرے خیال میں صرف ایک ہی طریقہ ہے جس سے یہ لاینحل مسئلہ حل ہو سکتا ہے اور وہ ہے ”فکرِ آخرت“ کا پیدا ہوجانا۔ لوگوں میں فکرِ آخرت پیدا کرنے کی جتنی بھی سعی کی جائے وہ کم ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے اندر فکرِ آخرت پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
بهت آسان ہے :
اماموں کی اصل فکر کو اپنا کر ، یعنی انکی ہر بات اور ہر قول کو قرآن اور صحیح حدیث کے خلاف ، غیر موافق ہونے پر ان پر عمل نا کرتے ہوئے انکو دیوار پر مار دیا جائے ۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
بهت آسان ہے :
اماموں کی اصل فکر کو اپنا کر ، یعنی انکی ہر بات اور ہر قول کو قرآن اور صحیح حدیث کے خلاف ، غیر موافق ہونے پر ان پر عمل نا کرتے ہوئے انکو دیوار پر مار دیا جائے ۔
محترم! کسی کو ساری احادیث کا پتہ ہوگا تب نہ۔ حقیقت پسندی (اللہ کرے کہ نصیب بھی ہو) کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ خود اپنا ہی بتادیں کہ آپ میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ آپ ساری احادیث پر احاطہ رکھتے ہیں؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
اسکا پتہ تو کرنا ہی ہوگا ۔ اصل نقطہ پیش کیا تہا کہ اماموں کی فکر اپنائیں ۔ شروع کریں اللہ کے نام سے پہر دیکہیں اللہ آپکی کیسی مدد کرتا ہے ۔
بغیر کسی کوشش کہ خواہ مخواہ بات کرنے کی ضرورت کیا ہے ؟
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
امام حسن بصری ﺭﺣﻤﻪ ﺍﻟﻠﻪ نے فرمایا:
اے ابن آدم !
تمہیں تنہا موت آئے گی.
تم تنہا اٹھائے جاؤ گے.
تم تنہا اپنے اعمال کا حساب دو گے.
اے ابن آدم !
اگر پوری انسانیت نیک و صالح اور اللہ کی مطیع و فرمان ہوجائے.
اور تم نافرمان بنے رہو
تو پوری انسانیت کی فرمانبرداری تمہارے کسی کام نہ آئے گی.
اور اگر پوری انسانیت نافرمان ہو
اور تم اللہ کی اطاعت پر قائم رہو
تو پوری انسانیت کی نافرمانی
تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گی.
اے ابن آدم!
تمہارا دین تمہارا دین ہے
یہی تمھارا جسم و جان ہے.
اگر تمهارا دین سلامت ہے
تو تمھارا جسم و جان سلامت ہے.


زﻫﺪ از امام حسن بصری ص 23
═══════ ❁✿❁ ═══════
 
Top