• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

شمولیت
اگست 28، 2018
پیغامات
200
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
90
قدْ أحْسَنَ مَنِ انْتَهى إلى ما سَمِعَ
جس نے جو (اچھی بات) سنا اس پر عمل کیا تو اس نے اچھا کیا (مسلم شریف)
سعید بن جبیر رحمہ اللہ
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
امام فضیل بن عیاض رحمتہ اللہ فرماتے ہیں:

جو عمل خالص تو ہو مگر صواب نہ ہو وہ قبول نہیں ہوتا اور صواب تو ہو مگر خالص نہ ہو تو وہ بھی قبول نہ ہوگا، خالص عمل وہ ہے جو اللہ تعالیٰ ہی کے لیے کیا جائے یعنی بے امیز ہو اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی یا سیر الی اللہ کے جذبہ پر مبنی ہو اور صواب وہ عمل ہے جو سنت کے مطابق ہو.

[الجامع العلوم والحکم وشرح الاربعین لابن رجب ٧١]
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
دوسرے لوگوں کے شاگرد اُن کی تدریس کی وجہ سے بنتے ہیں، لیکن میری کتابوں کو پڑھ کر میرے شاگرد تیار ہوں گے.
شیخ زبیر علی زئی ؒ
 
شمولیت
اپریل 13، 2019
پیغامات
80
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
41
امام ابن تیمیہ رحہ

امام ابن تیمیہ رحہ فرماتے ہیں کہ:دل اللہ تعالی کی زات کا دو طرح محتاج ہے۔
۱۔عبادت کے لیے جو اصل حقیقت ہے۔
۲۔توقل و تعاون کے لئے جو ایک ذریعہ ہے۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
امام ابن تیمیہ رحہ

امام ابن تیمیہ رحہ فرماتے ہیں کہ:دل اللہ تعالی کی زات کا دو طرح محتاج ہے۔
۱۔عبادت کے لیے جو اصل حقیقت ہے۔
۲۔توقل و تعاون کے لئے جو ایک ذریعہ ہے۔
املاء کی کئی غلطیاں اور حوالہ بھی ندارد؟
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
حضرت فضیل ابن عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں
"اصل توکل یہ ہے کہ آدمی اللہ کے سوا کسی سے امید نہ رکھے"

(اقوال اولیاء صفحہ نمبر 55)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,592
پوائنٹ
791
امام ابن تیمیہ رحہ

امام ابن تیمیہ رحہ فرماتے ہیں کہ:دل اللہ تعالی کی زات کا دو طرح محتاج ہے۔
۱۔عبادت کے لیے جو اصل حقیقت ہے۔
۲۔توقل و تعاون کے لئے جو ایک ذریعہ ہے۔
امام ابوالعباس احمد بن عبدالحلیم ابن تیمیہؒ (المتوفی 728ھ)
وَالْقَلْبُ فَقِيرٌ بِالذَّاتِ
إلَى اللَّهِ مِنْ " وَجْهَيْنِ ": مِنْ جِهَةِ الْعِبَادَةِ وَهِيَ الْعِلَّةُ الغائية. وَمِنْ جِهَةِ الِاسْتِعَانَةِ وَالتَّوَكُّلِ وَهِيَ الْعِلَّةُ الْفَاعِلِيَّةُ

دل اللہ تعالی کا دو طرح محتاج ہے۔
۱۔عبادت کی جہت سے جو (اس کی تخلیق کا )اصل مقصد ہے۔یعنی علت غائیہ ہے ،
۲۔دل کے اللہ کا محتاج ہونے کی دوسری جہت :استعانت و توکل ہے ، اور یہ اس کی علت فاعلیہ ہے۔

یعنی دل میں استعانت و توکل کی صلاحیت پائی جاتی ہے ،
مجموع فتاوی ابن تیمیہ (جلد 10 صفحہ 195 )
 
Last edited:
Top