• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
نیک لوگ تین چیزوں کی وصیت کیا کرتے تھے:
زبان بند رکھنے کی، کثرتِ استغفار کی اور لوگوں سے کنارہ کش رہنے کی!
مالک بن دینار رحمہ اللہ

‏ قال مالك بن دينار - رحمه الله :

‏"كان الأبرار يتواصَون بثلاث ؛
‏بسَجن اللسان
‏وكثرة الاستغفار ‏والعزلة".
‏صفة الصفوة / (١٩٦/٣).
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (٧٢٨ھ) فرماتے ہیں :

إنما ظهرت البدع والفتن لما خفيت آثار الصحابة.

(جامع المسائل : ١٥٨/٥ ، طبع دار عالم الفوائد للنشر و التوزيع)

"بدعات و فتن تب ظاہر ہوئے جب آثارِ صحابہ اوجھل ہوئے۔"

حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
قال ابن القيَّم:
الشكرُ شكران
شكرٌ على المطعم والمشرب والملبس وقوت الأبدان
وشكرٌ على #التوحيد والإيمان وقوت القلوب.
مدارج السالكين

"شکر" دو ہیں:
ایک کھانے پینے،لباس اور بدن کی غذا کا
اور دوسرا توحید، ایمان اور غذائے قلب کا!
ابن قیمؒ
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"علم کو ضائع کرنے میں یہ بھی ہے کہ آپ ہر سوال کرنے والے کو جواب دینے بیٹھ جائیں" ۔
واسنادہ حسن

العلل دمعرفۃ الرجال للاِمام احمد ٥٣٤ دسندہ حسن
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

علم کے بہت سے دعوے دار تکبّر کا شکار ہو جاتے ہیں، جیسے کئی عبادت گزار شرک میں مبتلا ہو جاتے ہیں- تو علم کی آفت تکبّر ہے اور عبادت کی آفت ریاکاری- پھر ایسے لوگ علم کی حقیقت سے بے بہرہ ہی رہتے ہیں!

(الرد على الشاذلي، 207)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی الله تعالى عنہ نے فرمایا :
مومن کے اخلاق کا سب سے زیادہ گھٹیاپن اور کمینگی فحش گوئی ہے۔
[ الصمت لابن أبي الدنيا : ٣٢٥ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام شافعی رحمه الله نے فرمایا :
جب تم کسی شخص کو پانی پر چلتا یا ہوا میں اڑتا دیکھو تو اُس سے دھوکہ مت کھانا جب تک تُم اسکے اعمال کو کتاب و سنت کے مطاق پرکھ نا لو
تفسیر ابن کثیر ، 1/140
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
حافظ ابن رجب رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
” ‏دل کی خطائیں کم ہوں تو آنسو جلد بہاتا ہے ۔“

قال ابن رجب رحمه الله ''القلب إذا قلت خطاياه أسرعت دمعتہ ''
( مجموع رسائل 1/262 )
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ابن الجوزی رحمہ اللّٰہ فرماتے ہیں :
'' ‏گناہوں کی شدید ترین سزا یہ ہے کہ اللہ تعالی تمھارے دل سے ان کے بُرا ہونے کا احساس ختم کر دے ۔''

قال ابن الجوزي رحمه الله : من أشد عقوبات المعاصي أن ينزع الله من قلبك استقباحها
- التبصرة
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ابن قیم فرماتے ہیں:
جب کمر گناہوں کے بوجھ سےبھاری ہوجائےتو دل اللہ کی طرف جانے سے اور اعضاء اسکی اطاعت میں جھکنےسے منع کردیتے ہیں

‏قال ابن قيم الجوزية :

" وإذا ثقل الظهر بالأوزار منع القلب من السير إلى الله والجوارح من النهوض في طاعته "

بدائع التفسير ٣٣٢/٣
 
Top