• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”بیس سال ہو گئے رب سے ایک حاجت کا سوال کرتے ہوئے، نہ وہ حاجت پوری ہوتی ہے نہ میں مایوس ہوتا ہوں ...“

(الآداب الشرعية لابن مفلح : ١٧٠/٢، عَن بعض السلف)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ابنِ قیم رحمہ اللہ نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سورہ الکافرون اور اخلاص کو فجر کی سنتوں اور وتر میں پڑھتے تھے. یہ کام کا آغاز اور اسکا خاتمہ کرنے والی ہوتیں تاکہ دن کا آغاز بھی توحید سے ہو اور خاتمہ بھی توحید سے ہو۔

اجتماع الجيوش الإسلامية ( ٨٥/١ )
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”معاملات کو سر پر سوار کرنا اور پریشان ہونا چھوڑ دو ؛ ہر دوست ایک نہ ایک دن بدل جاتا ہے، انسانوں میں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔“

[ ابو فہر محمود محمد شاکر رحمه الله || طبقات فحول الشعراء : ٦٣٣/٢ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
‏ امَامُ مَالِك رَحِمَهُ اللهُ فرماتے ہیں...!

اگر کسی شخص کے گناہ ساری کائنات کے برابر بھی ہوں مگر جب وہ اللّٰہ سے ملے تو سنت (رسولﷺ) کے ساتھ ملے تو وہ شخص جنت میں نبیین ، صدیقین شہداء اور صالحین کے ساتھ ہوگا اور یہ بہت اچھی رفاقت ہے۔

ذَمُّ الْكَلَامِ وَ أَهْلِه ٥/٧٦
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"اگر چاہتے ہو کہ تمھارا جسم صحیح سلامت رہے اور نیند کم آئے تو کھانا کم کر دو!"
امام سفیان ثوری رحمہ اللہ
(‏حلية الأولياء: 7/7)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"شیطان کے پاس انسان کے لیئے فقر و فاقے سے ڈرانے سے زیادہ کوئی ہتھیار نہیں، پس جب انسان کے دل میں فقیری کا خوف آجائے تو وہ حق سے رُک جاتا ہے، خواہش ِنفس کے مطابق گفتگو کرنے لگتا ہے، اور اپنے رب سے بدگمان ہوجاتا ہے۔"
امام سفيان الثوري رحمه الله
(المغني عن حمل الأسفار 4/32)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
لا تصح لك درجة التواضع ‏حتى تقبل الحق ممن تحب وممن تبغض ‏ ، فتقبله من عدوك ‏كما تقبله من وليّك

متواضع کون؟

امام ابن القیم رحمه الله فرماتے ہیں:
تم درجہ تواضع کے لائق نہیں‌بن سکتے ہیں یہاں تک کہ تم ہر اس شخص سے حق بات قبول کرو جس سے تم محبت کرو یا جس سے نفرت کرو، پس تم حق کو قبل کرو اپنے دشمن سے، جس طرح اپنے دوست سے قبول کرتے ہو۔

مدارج السالكين ٣٢١/٢
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"اگر بندے نے ہر چیز کو پہچان لیا لیکن اپنے رب کو ہی نہ پہچانا تو گویا اس نے کچھ نہیں پہچانا، اسی طرح اگر اس نے دنیا کی تمام چیزوں، لذتوں اور خواہشات میں سے حصہ لے لیا لیکن اللہ تعالٰی کی محبت، اس کی طرف شوق اور اس کی خوشی کے حصول میں ناکام رہا تو گویا وہ کسی بھی لذت، نعمت یا آنکھوں کی ٹھنڈک کے حصول میں کامیاب نہ ہوسکتا!"
امام ابن القيم رحمہ الله
(إغاثة اللفهان من مصايد الشيطان : ٦٨/١ ؛ مكتبة المعارف، رياض)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"جو اپنے نفس کو پہچان لیتا ہے وہ لوگوں کے عیب تلاش کرنے کی بجائے اپنے نفس کی اصلاح میں لگ جاتا ہے اور جو اپنے رب کو پہچان لیتا ہے وہ اپنی خواہشات کے پیچھے چلنے کی بجائے اپنے رب کو راضی کرنے میں لگ جاتا ہے۔"
امام ابن القیم رحمہ اللہ
(كتاب الفوائد صـ57)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام ابن القيم رحمه الله فرماتے ہیں

کیا آپ دیکھتے نہیں کہ ایک شخص اعلی کردار عقل کی فراوانی، ایمان کی ٹھنڈک، اسلام کے وقار اور قرآن کی حلاوت سے مالا مال ہوتا ہے؛ پھر وہ موسیقی سننے لگ جاتا ہے تو اس کی عقل میں نقص پیدا ہو جاتا ہے، حیا ماند پڑ جاتی ہے، حسن ساتھ چھوڑ دیتا ہے اور وقار ختم ہو کر رہ جاتا ہے

إغاثة اللهفان : ٤٤٠/١ ]
 
Top