• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام غزالیؒ فرماتے ہیں کہ

کامل محبت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے محبت کی جائے ، کیونکہ جب تک کسی کی طرف توجہ رہے گئ دل کا کوئی نا کوئی گوشہ غیر اللہ کی طرف ضرور متوجہ ہوگا اور جس قدر غیر اللہ میں مصروفیت ہوگئ اسی قدر اللہ تعالیٰ کی محبت میں کمی ہوجائے گئ

[ محبت : صفحہ 24 دارلسلام ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
علامہ ابن قیم ؒ فرماتے ہیں

بدعتیوں کے دل مردہ ہوتے ہیں اور ان کے تمام احوال، معاملات ، اندھیرے میں ہوتے ہیں
صرف اللہ تعالیٰ جسکے ساتھ خوشی بختی کا ارادہ فرماتے ہیں اسے ان اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لے جاتے ہیں

[ اجتماع الجیوش الاسلامیۃ لابن القیم 39/2 ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"جو اشاعت اسلام کی نیت سے علم سیکھتا ہے وہ صدیقین میں سے ہے۔
اور انبیاء علیھم السلام کے بعد صدیقین کا درجہ ہے۔"
امام ابن القيم رحمه الله
[مفتاح دار السعادة 1\ 185]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"قرآن پڑھنے والے سے دھوکا نہ کھاؤ کہ یہ تو کلام ہے جسے وہ پڑھ رہا ہے۔
بلکہ یہ دیکھو اس پر عمل کون کر رہا ہے!"
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ
‏(تفسير سعيد بن منصور ١٢٧)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"اللہ نے دل کے لیے اس سے سخت سزا اور کوئی نہیں رکھی کہ وہ اس سے حیاء کو سلب کر لے!"
مالک بن دینار رحمہ اللہ
(تنبيهُ المُغترِّين ١٨٦)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"قلیل ادب بہتر ہے کثیر عمل سے!
ابلیس اسی لیے ہلاک ہوا اور اُس کا کثیر عمل ضائع ہو گیا قِلت ادب کی وجہ سے!"
امام قرافی رحمہ اللہ
[الفروق، 4/272]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
- "اگرچہ گناہ سبھی بھیانک ہیں مگر ایک طالب علم کے حق میں بدترین گناہ غرور و تکبر اور خود کو بڑا سمجھنا ہے۔"

[ شیخ عبد السلام بن برجس رحمه الله || عوائق الطلب : ٣٢ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام ابن القيم رحمه الله فرماتے ہیں

کیا آپ دیکھتے نہیں کہ ایک شخص اعلی کردار عقل کی فراوانی، ایمان کی ٹھنڈک، اسلام کے وقار اور قرآن کی حلاوت سے مالا مال ہوتا ہے؛ پھر وہ موسیقی سننے لگ جاتا ہے تو اس کی عقل میں نقص پیدا ہو جاتا ہے، حیا ماند پڑ جاتی ہے، حسن ساتھ چھوڑ دیتا ہے اور وقار ختم ہو کر رہ جاتا ہے

إغاثة اللهفان : ٤٤٠/١ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
معافی بن عمران رحمه اللہ فرماتے ہیں :

اس شخص کی مثال جو کسی عالم پر غصہ نکالتاہے ۔ اس شخص کی طرح ہے ۔ جو اپنا غصہ کسی جامع مسجد کے ستونوں پر نکالتا ہے :

تذکرة السامع والمتکلم ابن جماعة رحمه اللہ : صفحه /١٤٢
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں

شَکَوْتُ اِلٰی وَکِیْعٍ سُوْءَ حِفْظِیْ

فَاَوْصَانِیْ اِلٰی تَرْکِ الْمَعَاصِیْ

فَاَخْبَرَنِیْ بِاَنَّ الْعِلْمَ نُوْرٌ

وَ نُوْرُ اللّٰہِ لَا یُعْطٰی لِعَاصِیْ

میں نے (اپنے استاد ) وکیع رحمۃ اللہ علیہ کو حافظہ کے کمزور ہونے کی شکایت کی تو انہوں نے مجھے وصیت کی کہ اللہ کی نافرمانی چھوڑ دو کیونکہ علم اللہ کا نور ہے اور اللہ کا نور گنہگار کو نہیں دیا جاتا

(دیوان الشافعی رحمۃ اللہ علیہ : ص ٥٤)
 
Top