• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ حافظ ابن قيم - رحمہ الله نے فرمایا :

⬅ لوگ جہنم میں تین دروازوں سے داخل ہوں گے.

شبہات کا دروازہ جس نے اللہ کے دین میں شک پیدا کردیا.

شہوات کا دروازہ جس نے فرمانبرداری کے مقابلے میں ہوائے نفس پیدا کیا.

غصہ اور انا کا دروازہ جس نے مخلوق پر زیادتی کو پیدا کیا.

كتاب الفوائد ص 58
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
صرف عمل ساتھ جاتا ہے


عن انَس بْن مَالِكٍ ، قال:
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :
( يَتْبَعُ المَيِّتَ ثَلاَثَةٌ ، فَيَرْجِعُ اثْنَانِ وَيَبْقَى مَعَهُ وَاحِدٌ : يَتْبَعُهُ أَهْلُهُ وَمَالُهُ وَعَمَلُهُ ، فَيَرْجِعُ أَهْلُهُ وَمَالُهُ وَيَبْقَى عَمَلُهُ )

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا :
تین چیزیں میت کے پیچھے جاتی ہیں.
دو (قبرستان سے) واپس آجاتی ہیں اور ایک اس کے ساتھ رہتی ہے.
اس کے پیچھے اس کے گھر والے، مال و دولت اور اعمال جاتے ہیں.
گھر والے اور مال و دولت واپس آجاتے ہیں
اور اس کا عمل اس کے ساتھ باقی رہتا ہے.

(بخاری 6514)
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
آپ كے عیب آپ كو بتانے والا
================

ابن قدامه كهتے هیں :

" سلف اس شخص سے محبت كرتے تھے جو ان كے عیوب پر ان كو تنبیه كرتا , اور همارے نزدیك اكثر سب سے زیاده برا وه شخص هوتا هے جو همیں همارے عیوب بتاتا هے _______ "

_________________

قال ابن قدامۃ رحمه الله :

(( ﻭﻗﺪ ﻛﺎﻥ ﺍﻟﺴﻠﻒ ﻳﺤﺒﻮﻥ ﻣﻦ ﻳﻨﺒﻬﻬﻢ ﻋﻠﻰ ﻋﻴﻮﺑﻬﻢ
ﻭﻧﺤﻦ ﺍﻵﻥ ﻓﻲ ﺍﻟﻐﺎﻟﺐ ﺃﺑﻐﺾ ﺍﻟﻨﺎﺱ ﺇﻟﻴﻨﺎ ﻣﻦ ﻳﻌﺮﻓﻨﺎ ﻋﻴﻮﺑﻨﺎ . ))

[ مختصر ﻣﻨﻬﺎﺝ ﺍﻟﻘﺎﺻﺪﻳﻦ ﺹ 157 ]
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
" سلف اس شخص سے محبت كرتے تھے جو ان كے عیوب پر ان كو تنبیه كرتا , اور همارے نزدیك اكثر سب سے زیاده برا وه شخص هوتا هے جو همیں همارے عیوب بتاتا هے _______ "
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
امام عبد الله بن عون رحمه الله نے فرمایا :

نیک عمل کی کثرت سے دھوکہ نہ کھاؤ
کیونکہ تمہیں معلوم نہیں کہ یہ نیک عمل قبول ہوئے کہ نہیں...

اپنے گناہوں پر مطمئن نہ ہو
کیونکہ تمہیں معلوم نہیں کہ وہ معاف ہوئے یا نہیں....

تمهاری ساری زندگی کا عمل تمہارے لئے غیب کی مانند ہے.
تمہیں معلوم نہیں کہ اس کے ساتھ کیا سلوک ہونے والا ہے.
وہ علیین میں رکھا جائے گا یا سجین میں.


التوبة از ابن أبی الدنيا 1/73
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
حضرت يحيى بن معاذ رحمه الله نے فرمایا :

دعا کی قبولیت میں جلد بازی نہ کریں.
حالانکہ قبولیت کا راستہ تم نے خود گناہوں سے بند کردیا

سير النبلاء 13/15
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
ملا قاری حنفی کا فرمان ہے :

الله تعالی نے کسی کو اس بات کا مکلف نہیں بنایا...

کہ وہ حنفی یا شافعی یا مالکی یا حنبلی بنے...

بلکہ اللہ تعالی نے سب کو سنت رسول صلی اللہ علیہ و سلم پر عمل کرنے کا مکلف بنایا ہے...

شرح عین العلم 326
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
امام شافعی رحمه الله نے فرمایا :
آدمی کے اندر تین خصلتیں اسے سونا بنادیتی ہیں :

  1. اپنے فقر اور تنگدستی کو چھپانا کہ دیکھنے والے اسے خوشحال سمجھنے لگیں.
  2. اپنے غصے کو چھپانا کہ دیکھنے والے اسے راضی سمجهیں.
  3. اپنی تنگی اور مشکل کو چھپاناکہ لوگ سمجهیں فراخی میں ہے.
مناقب الشافعي از بيہقى: 2/188
 
Top