• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
شجرة الخلد

فرمان ربانی ہے :

﴿ قالَ يا آدَمُ هَل أَدُلُّكَ عَلى شَجَرَةِ الخُلدِ ﴾

ابلیس نے کہا : اے آدم کیا بتاؤں تمہیں وہ درخت جس سے ابدی زندگی حاصل ہوتی ہے. ( طہ 120)

علامہ حافظ ابن قيم رحمہ الله لکھتے ہیں :

یہیں سے ابلیس کے چیلوں نے ہر حرام چیز کا خوشنما اور دلکش نام رکھنا سیکھا جو انسان کو محبوب اور اچھا لگتا ہے.

إغاثة اللهفان 1/19
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامة بن عثیمین رحمہ الله نے فرمایا :



لوگوں کو چاہئے کہ تراویح کی نماز کا اہتمام کریں اور خوش الحان قاریوں کے پیچھے نماز پڑھنے کی غرض سے ایک مسجد سے دوسری مسجد جانے میں وقت ضائع نہ کریں.

مجموع فتاوى ورسائل 14/211
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ ابن رجب رحمہ اللہ نے فرمایا :

اللہ تعالٰی سے ڈرنے والا وہ نہیں جو آنکھوں کو موندهتا ہے اور آنسو بہاتا ہے.

بلکہ ڈرنے والا وہ ہے جو قدرت رکھنے کے باوجود حرام کو ترک کردیتا ہے.

رسائلُ ابن رجب 1/163
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
ابن تیمیه فرماتے هیں :

جو صرف رمضان میں گناه چهوڑنے کا عزم رکهتا هو وه مطلق تائب نهیں، بلکه رمضان میں ایک کام کو ترک کرنےوالا هے، هاں اس آدمی کا یه ترک اگر الله کے لیے، اس کے شعائر کی تعظیم کے لیے اور اس کے محارم سے بچنے کے لیے هوا تو اس کو اجر بهی دیا جائے گا، مگر یه نه تو ان میں سے جن کو توبه کے سبب مطلقا بخش دیا جاتا هے اور نه هی ان میں سے جو مطلقا گناهوں کا اصرار کرنے والے هوتے هیں _

_________________________

قال شيخ الاسلام ابن تيمية:

"من يعزم على ترك المعاصي في شهر رمضان دون غيره فليس هذا بتائب مطلقا،.
لكنه تارك للفعل في شهر رمضان ويثاب إذا كان ذلك الترك لله وتعظيم شعائر الله واجتناب محارمه في ذلك الوقت،
لكنه ليس من التائبين الذين يغفر لهم بالتوبة مغفرة مطلقة، ولا هو مصر مطلقا"

[ مجموع الفتاوى 743/10 ]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ حافظ ابن قيم لکھتے ہیں :

نعمتیں تین قسم کی ہیں :

- پہلی موجودہ جس کا علم بندے کو ہے.
- دوسری متوقع جس کی بندے کو امید ہے
- تیسری وہ جس میں بندہ زندگی گزار رہا ہے مگر اسے اس کا شعور نہیں.

فوائد الفوائد 348

═══════ ❁✿❁ ═══════

علامہ حافظ ابن قيم رحمہ الله نے فرمایا :

⬅ قرآن مجید میں جہاں کہیں گناہ کے لئے "الذنوب" کا لفظ آیا ہے، اس سے مراد کبیرہ گناہ ہیں.

اور جہاں لفظ " السیئات" آیا ہے، اس سے مراد صغیرہ گناہ ہیں.

مدارج السالكين 1/317
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
ربوبیت کے دلائل

ابن تیمیه کهتے هیں :

" جس چیز کی معرفت کی ضرورت انسانوں کو زیاده هو الله اس کے اسباب بھی آسان کر دیتے هیں، جیسے جس چیز کی حاجت انسان کے بدن کو زیاده هو اس کو الله آسان فرما دیتے هیں، جیسا که هوا اور سانس کی ضرورت پانی سے زیاده تھی تو وه هر وقت سب کے لیے میسر هے، اور چونکه پانی کی ضرورت دیگر غﺫا سے زیاده هے اس لیے پانی زیاده هے __

اسی طرح خالق کو پهچان نے کی ضرورت انسان کے لیے سب سے عظیم هے اس لیے الله کی نشانیاں، ربوبیت کے دلائل، قدرت، علم، مشیئت اور حکمت کے دلائل باقی چیزوں سے عظیم هیں __ "

_______________________

قال الإمام ابن تيمية :

« فَإِنَّ النَّاسَ كُلَّمَا قَوِيَتْ حَاجَتُهُمْ إِلَى مَعْرِفَةِ الشَّيْءِ يَسَّرَ اللَّهُ أَسْبَابَهُ كَمَا يَتَيَسَّرُ مَا كَانَتْ حَاجَتُهُمْ إِلَيْهِ فِي أَبْدَانِهِمْ أَشَدَّ ، فَلَمَّا كَانَتْ حَاجَتُهُمْ إِلَى النَّفَسِ وَالْهَوَاءِ أَعْظَمَ مِنْهَا إِلَى الْمَاءِ ، كَانَ مَبْذُولًا لِكُلِّ أَحَدٍ فِي كُلِّ وَقْتٍ ، وَلَمَّا كَانَتْ حَاجَتُهُمْ إِلَى الْمَاءِ أَكْثَرَ مِنْ حَاجَتِهِمْ إِلَى الْقُوتِ ، كَانَ وُجُودُ الْمَاءِ أَكْثَرَ .
• - وَكَذَلِكَ لَمَّا كَانَتْ حَاجَتُهُمْ إِلَى مَعْرِفَةِ الْخَالِقِ أَعْظَمَ ، كَانَتْ آيَاتُهُ وَدَلَائِلُ رُبُوبِيَّتِهِ وَقُدْرَتِهِ وَعِلْمِهِ وَمَشِيئَتِهِ وَحِكْمَتِهِ أَعْظَمَ مِنْ غَيْرِهَا . »

[ الجواب الصحيح ١٤١/٥ ]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علم اور اهل علم

ابو درداء رضی اللہ عنہ کهتے هیں :

" علم طلب كرو، نه کر سکو تو اهل علم سے محبت کرو، یه بهی نه کر سکو تو کم از کم اهل علم سے بغض تو نه رکهو
___________________

قال أبو الدرداء - رضي الله عنه - :

« اطلبوا العلم فإن عجزتم فأحبّوا أهله ، فإن لم تحبّوهم ، فلا تبغضوهم »

[ صفة ! الصفوة ٢٩٨ / ١ ]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
قلعه

ابن قيم كهتے هیں :

" اطاعت الله کا سب سے بڑا قلعه هے، جو اس میں داخل هو گیا وه دنیا و آخرت کی سزا سے بے خوف هونے والوں میں شامل هو گیا __ "

________________________

قال الإمام ابن القيم رحمه الله :

« الطاعة : حصن الله الأعظم ؛ الذي مَن دخله كان من الآمنين من عقوبة الدنيا والآخرة »

[ الداء و الدواء ص : ١١٤ ]
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
قال ابن رجب رحمه الله :
( ابنَ آدم .. لو عرفت قدر نفسك ما أهنتها بالمعاصي ؛ أنت المختار من المخلوقات ولك أُعِدت الجنة !! )


ابن رجب رحمہ اللہ کہتے هیں :
" ابن آدم ! اگر تو اپنی قدر پہچان لیتا تو گناهوں سے اسے ﺫلیل نہ کرتا،،،،، مخلوقات میں سے تو هی چنیده اور تیرے لیے هی جنت تیار کی گئی هے ___
[ لطائف المعارف: ١٨٣ ]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ نے فرمایا :

عالم بہرحال عالم کہلائے گا اگرچہ بعض چیزوں سے لا علم رہے.

اسی طرح جس طرح جاہل، جاہل ہی کہلائے گا اگرچہ بعض چیزوں کا علم اسے ہوجائے.

التمهيد 17/187
 
Top