• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الإسناد فی کتب التجوید والقراء ات

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(42) زینۃ المصحف۔۔۔۔۔۔۔تحبیر التجوید
یہ دونوں کتابیں راقم الحروف کی ہیں اور علم التجوید پر ہیں۔ ان میں راقم الحروف نے اپنے سے لے کر نبیﷺ تک روایت حفص کی سند ذکر کی ہے۔ قراء ات اکیڈمی اُردو بازار لاہورنے طبع کی ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(43) شجرۃ الأساتذہ في أسانید القراء ات العشر المتواترۃ
اس میں اَسانید کی مفصل بحث دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ کتاب میرے محترم اُستاد ذی وقار إمام القراء والمجودین المقري القاري حضرت الشیخ إظہار أحمد التھانوی رحمہ اللہ نے شروع کی۔ لیکن اُسے مکمل کیے بغیر جہان فانی سے رحلت فرماگئے، راقم الحروف نے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا اور جابجا حاشیہ بھی لکھا۔ والحمد ﷲ علی ذلک۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(44) الوجوہ المثاني في القراءات السبع
مؤلف: مولانا اَشرف علی تھانوی رحمہ اللہ
موصوف نے اس کتاب کے آخر میں اپنے تمام علوم کی اَسناد کا مختصر بیان کیا ہے۔ وہاں اپنی تجوید کی سند بھی ذکر کی ہے۔ یہ تفسیر بیان القرآن کے آخر میں ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(45) شجرۃ سبع قراء ات
مؤلف: شیخ القراء المجودین ابو محمد محی الإسلام پانی پتی رحمہ اللہ (۱۳۷۲ھ)
موصوف نے بڑی وضاحت کے ساتھ قراء اتِ سبعہ کی اَسناد کو نبیﷺتک بیان فرمایا ہے(یہ شجرہ) شرح سبعہ قراء ات کی پہلی جلد میں ہے، شرح سبعہ دو جلدوں میں ہے۔ یہ ادارہ اسلامیات انارکلی لاہورنے طبع کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(46) کتاب التبصرۃ في القراء ات السبع
مؤلف: امام القراء المقری ابو محمد مکی بن ابی طالب القیسی رحمہ اللہ (م۴۳۷ھ)
آپ علامہ شاطبی رحمہ اللہ سے پہلے کے ہیں۔یہ کتاب آپ نے سات قراء کی مرویات پر لکھی ہے۔ آپ سند کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آپ کئی کتب کے مصنف ہیں۔ یہ کتاب ایک جلد میں ہے ۔اس میں امام نے اپنے سے قراء سبعہ تک مختلف طرق اور قراء سبعہ کی نبیﷺ تک اَسناد ذکر کی ہیں۔ اس کتاب کو الدار السلفیۃ بمبئی ہندوستان نے طبع کیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(47) خلاصۃ البیان في تجوید القرآن
مؤلف: شیخ القراء القاری محمد ضیاء الدین احمد صدیقی رحمہ اللہ
علم التجوید پر عمدہ کتاب ہے۔ موصوف نے اپنے سے لے کر نبیﷺتک سند ذکر کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(48) ہدیۃ الوحید في علم التجوید
مؤلف: شیخ القراء القاری عبدالوحید الہٰ آبادی
علم تجوید پر موصوف کی اچھی کاوش ہے۔ مختصر انداز بیان کے ساتھ مسائل تجوید ذکر کیے گئے۔ اس میں شیخ نے اپنی سند ذکر کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(49) ضوابط نبلآء التجوید
مؤلف: شیخ القراء قاری محمد عبدالمعبود
یہ تجوید پر ایک رسالہ ہے۔ موصوف نے اس میں اپنی سند ذکر کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(50) توضیح العشر في شرح طیبۃ النشر
مؤلف: شیخ القراء القاری محمد عبداللہ مراد آبادی
یہ ایک جلد میں ہے۔ علامہ جزری رحمہ اللہ کی کتاب جو دس قراء کی مرویات پر مشتمل ہے اور شعر میں ہے اس کی شرح ہے۔ اس میں مراد آبادی صاحب نے اپنی سندذکر کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(51) جمال القراء وکمال الإقرآء
مؤلف: امام علم الدین علی بن محمد السخاوی رحمہ اللہ (م۶۴۳ھ)
امام سخاوی رحمہ اللہ امام شاطبی رحمہ اللہ کے خاص تلامذہ میں شامل ہیں۔ آپ امام ابوشامہ مقدسی کے شیخ ہیں۔ امام سخاوی رحمہ اللہ سند کی حیثیت رکھتے ہیں۔ علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے ’الإتقان‘ میں بارہا آپ کی اس کتاب کے حوالے پیش کیے ہیں۔ جمال القراء میں آپ نے قراء سبعہ سے لے کر نبیﷺ تک اَسناد ذکر کی ہیں۔ یہ کتاب دو جلدوں میں ہے۔ ایک نسخے کی تحقیق الدکتور علی حسین البواب نے کی ہے اور مکتبۃ التراث مکۃ مکرمہ نے اسے طبع کیا ہے۔ اور دوسرے نسخے کی تحقیق عبدالحق عبدالدائم سیف القاضی نے کی ہے۔ اور مؤسسۃ الکتب الثقافیۃ بیروت لبنان نے طبع کیا ہے۔
 
Top