• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الإسناد فی کتب التجوید والقراء ات

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(32) ہدایۃ القاري إلی تجوید کلام الباري
مؤلف: اُستاذی و سیدی امام القراء والمجودّین الشیخ عبدالفتاح السید عجمی المرصفی (۱۴۰۹ھ)
علم تجوید کے حوالہ سے یہ کتاب مرجع و مصدر کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں شیخ نے اپنی اسناد نبیﷺتک ذکر کی ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(33) الرسالۃ الترمسیۃ في إسناد القراء ات العشریۃ
مؤلف: الشیخ محمد محفوط بن عبداللہ الترمسی (۱۳۳۰ھ)
آپ نے قراء کی اسناد پر تفصیلی کام کیا ہے اور اسناد پر ایک رسالۃ (کفایۃ المستفید فیما علا من الأسانید) بھی تالیف کیاہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(34) الإمام المتولي و جھودہ في علم القراء ات
مؤلف: الشیخ الدکتور ابراھیم بن سعید بن احمد الدوسری نے تالیف کیا ہے۔
جس میں اسناد کا بیان بہت عمدہ اور دلنشین انداز میں کیاہے ۔ یہ کتاب ایک جلد میں ہے۔ مکتبۃ الرشد (الریاض) نے اسے طبع کیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(35) شیخ علی محمد الضباع
موجودہ دور میں بڑے محقق مانے جاتے ہیں۔ مختلف کتب کے مصنف ہیں۔ فن تجوید و قراء ات پر کئی ایک کتابیں تصنیف کی ہیں۔ بعض متون کی شروح لکھی ہیں۔ انہوں نے قصیدۂ شاطبیہ کی تصحیح کی ہے اور آخر میں اپنے سے لے کر امام شاطبی تک سند ذکر کی ہے اور اس کی تصدیق الشیخ محمد علی خلف الحسینی شیخ المقاری المصریہ نے کی ہے۔ طبع بمطبعۃ مصطفی البابي الحلبي وأولادہ بمصر۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(36) تصحیح قصیدۂ شاطبیۃ
کاوش: إمام القرآء القاری المقری إظہار أحمد التھانوی (۱۴۱۲ھ بموافق ۱۹۹۱ء)
شیخ نے اس فن پر مختلف کتب تالیف فرمائیں جو کہ مرجع و مصدر کی حیثیت رکھتی ہیں۔ آپ جامع العلوم تھے ۔آپ نے قصیدۂ شاطبیۃ کی تصحیح فرمائی اور اس میں اپنی سند امام شاطبی تک ذکر فرمائی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(37) قواعد التجوید علی روایۃ حفص عن عاصم بن أبي النجود
مؤلف: الشیخ عبدالعزیز القاری ﷾
قواعد تجوید پر بڑی عمدہ کتاب ہے۔ اس کتاب میں شیخ نے اپنی سند کو نبیﷺ تک بیان کیا ہے۔ یہ کتاب ایک جلد میں ہے اور مکتبۃ العلمیہ مدینہ منورہ نے اسے طبع کیاہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(38) الدر الفرید في شرح قواعد التجوید
مصنف: الشیخ عبدالحق محدث دھلوی (۱۰۵۲ھ)
متن اور شرح دونوں آپ کی تصانیف ہیں۔ ان کے اور علامہ جزری کے مابین دو واسطے ہیں۔ آپ نے اپنی سند علامہ جزری رحمہ اللہ تک بیان کی ہے۔
لکھتے ہیں:
قرأت قرآن العظیم علی عدۃ من المشائخ الأجلآء المقرئین والقراء المجودین، من أعلاھم سناً، الشیخ العلامۃ المقري المجود محمد بن إبراھیم السمدیسي المصري وھو علی الشیخ المقري أحمد الدمیوطي المصري وھو عن الشیخ الإمام شمس الدین محمد ابن الجزري، شیخ القراء والمجودین وسندہ إلی النبي ﷺ مشہور في الکتاب والسنۃ مذکور فی بعض مصنفاتہٖ … انتھیٰ
’’میں نے بہت سے اجل مشائخ و قراء اور مجودین سے قرآن پڑھا ہے، جو ان میں عمر اور مرتبے میں زیادہ بڑے ہیں۔ وہ ہیں الشیخ العلامۃ، المقری المجود محمد بن إبراہیم السمدیسی المصری اور انہوں نے الشیخ المقری أحمد الدمیوطي المصری سے انہوں نے الشیخ الإمام شمس الدین محمد بن الجزری شیخ القراء والمجودین سے۔ آپ کی سند نبیﷺ تک کتاب وسنت میں مشہور ہے اور آپ کی بعض تصنیفات میں بھی اس کو ذکر کیا جاتا ہے۔ انتھیٰ‘‘
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(39) المرشد في مسائل التجوید والوقف
مصنف: استاذی امام القراء والمجودین المقری اظہار احمد التھانوی رحمہ اللہ
سوال و جواب کی شکل میں تجویدپر نہایت شاندار کتاب ہے۔بڑے آسان فہم انداز میں مسائل تجوید بیان کیے گئے ہیں۔ صفحہ نمبر ۳۹ پر اپنی سند نبیﷺ تک بیان کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(40) عذار القرآن
مؤلف: شیخ القراء قاری محمد اسماعیل پانی پتی
یہ تجوید کی کتاب ہے۔ مسائل تجوید پر عمدہ روشنی ڈالتی ہے۔ بعض جگہوں پر تجویدی اشعار بھی پیش کیے گئے ہیں۔ موصوف نے اپنی سند نبیﷺتک بیان کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(41)کمال الفرقان شرح جمال القرآن
مؤلف: الشیخ القاری محمد طاھر رحیمی رحمہ اللہ
اچھی شرح ہے۔ جمال القرآن مولانا اَشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب ہے جو مسائل تجوید پر ہے۔ اور القاری محمد طاہر رحیمی نے اپنی سند اس میں نبیﷺتک بیان کی ہے اور مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے امام حفص رحمہ اللہ سے نبیﷺتک سند ذکر کی ہے۔
 
Top