• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الإسناد فی کتب التجوید والقراء ات

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(22) شرح الدرر اللوامع في أصل مقرأ الإمام نافع
مصنف: امام ابوعبداللہ محمد بن عبدالملک بن المنتوری القیسی رحمہ اللہ (۸۳۴ھ)
الدرر اللوامع نظم میں ہے امام ابن بّری (۷۳۰ھ) نے تالیف کی ہے اور یہ صر ف امام نافع رحمہ اللہ کی قراء ت میں ہے شارح نے ناظم سے لے کر امام نافع تک ایک جگہ اور دوسری جگہ امام نافع رحمہ اللہ سے نبیﷺ تک سند ذکر کی ہیں اس شرح کی تحقیق استاذ الصدیقی سیری فوزی نے کی ہے۔ یہ کتاب بھی دو جلدوں میں ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(23) الروضۃ في القراء ات الإحدیٰ عشرۃ
مؤلف: امام ابوعلی الحسن بن محمد بن ابراہیم البغدادی مالکی رحمہ اللہ (۴۳۸ھ)
ابو علی مالکی نے اپنے زمانہ کے مختلف اساتذہ سے قراء ات حاصل کیں۔ انہوں نے اپنی کتاب الروضۃ میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پھر نبیﷺتک اسناد ذکر کی ہیں۔ الروضۃ کی تحقیق الدکتور مصطفی عدنان محمد سلمان نے کی ہے اور مکتبۃ العلوم والحکم نے مدینہ منورہ سے اور دارالعلوم والحکم نے شام سے شائع کیا ہے یہ کتاب دو جلدوں میں طبع ہوئی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(24) شرح الھدایۃ
مصنف: امام ابوالعباس احمدبن عمار المھدوی رحمہ اللہ (۴۴۰ھ)
یہ کتاب توجیہات القراء ات کے نام سے مشہور ہے۔امام مھدوی اپنے زمانہ کے جلیل القدر علماء میں شامل ہیں۔ امام شاطبی رحمہ اللہ نے ان کا تذکرہ اپنی کتاب قصیدۃ الشاطبیہ میں باب الاستعاذہ کے آخری شعر میں ذکر کیاہے۔
فرماتے ہیں:
وإخفاؤہ فصل أباہ وعاتنا
وکم من فتی کالمھدوي فیہ أعملا

یہ کتاب دو جلدوں میں ہے، اس کی تحقیق الدکتور حازم سعید حیدر نے کی ہے اور محقق نے آپ کے چند شیوخ قراء ات کا تذکرہ بھی کتاب کے شروع حصہ میں کیا ہے۔ مکتبۃ الرشد (الریاض) نے اسے طبع کیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(25) إعراب القراء ات السبع وعللھا
مصنف: امام ابوعبداللہ الحسین بن احمد بن خالویہ الھمداني النحوي الشافعی رحمہ اللہ (۳۷۰ھ)
آپ ا مام ابن مجاہدرحمہ اللہ کے براہ راست شاگرد ہیں ۔علم قراء ات میں اعلیٰ ترین مقام رکھتے ہیں۔ اس کتاب میں آپ نے اپنے سے قراء سبعہ تک کئی اسناد ذکر کی ہیں۔ پھر نبیﷺ تک اسناد بیان کی ہیں، اس کتاب کی تحقیق الدکتور عبدالرحمن بن سلیمان العثیمین نے کی ہے۔ یہ دو جلدوں میں ہے۔ مکتبۃ الخانجي القاھرہ ،مصر نے طبع کیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(26) کتاب معاني القراء ات
مؤلف: امام ابومنصور محمد بن احمد الازھری رحمہ اللہ (۳۷۰ھ)
امام کی یہ کتاب آٹھ قراء کی مرویات پر؎ مشتمل ہے، سات شاطبیہ والے اور ایک ثلاثہ والے امام یعقوب- امام ابومنصور نے اپنے سے لے کر آٹھ قراء تک اسناد ذکر کی ہیں۔ اس کتاب کی تحقیق الشیخ احمد فرید المزیدی نے کی ہے۔ یہ کتاب ایک جلد میں ہے اور دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان نے شائع کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(27) الکتاب الأوسط في علم القراء ات
مؤلف: امام ابومحمد الحسن بن علی بن سعید المقری العمانی (م۴۱۳ھ)
یہ کتاب قراء سبعہ کی مرویات پر مشتمل ہے۔ امام العمانی جلیل القدر علماء کی صف میں شامل ہیں۔ اس کتاب میں آپ نے قراء سبعۃ سے لے کر نبی1 تک اسناد ذکر کی ہیں اور قراء سبعۃ کے حالات بھی قلمبند کیے ہیں- یہ کتاب ایک جلد میں ہے۔ اس کی تحقیق الشیخ عزۃ حسن نے کی ہے۔ یہ کتاب مکتبہ دارالفکر دمشق نے طبع کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(28) المستطاب في التجوید المسمیٰ ہدایۃ القراء
تالیف: امام شہاب الدین احمد بن محمد بن ابی بکر القسطلانی (۹۲۳ھ)
امام قسطلانی کسی تعارف کے محتاج نہیں آپ شارح بخاری ہیں۔ آپ کی ایک کتاب ’’لطائف الإشارات لفنون القراء ات‘‘ بھی ہے آپ نے المستطاب میں قراء عشرہ سے نبیﷺتک اسناد ذکر کی ہیں۔ اس کتاب کی تحقیق السید یوسف احمد نے کی ہے یہ ایک جلد میں ہے۔ دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان نے اسے طبع کیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(29) تقریب النشر في القراء ات العشر
تالیف: الامام المقری الحافظ محمد بن محمد الجسري الشافعی الدمشقی (۸۳۳ھ)
یہ النشر في القراء ات العشر کا اختصار ہے۔اس کتاب میں اما م نے قراء عشرہ اور ان کے روات اور چند طرق کا ذکر کیا ہے اس کتاب کی تحقیق علی عبدالقدوس عثمان الوزیز نے کی ہے۔ یہ ایک جلد میں ہے۔ داراحیاء التراث بیروت لبنان نے اسے طبع کیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(30) الجعبری ومنھجہ في کنز المعاني في شرح حرز الأماني ووجہ التھاني
دراسۃ۔ الاستاذ احمد الیزیدی
اس میں احمد الیزیدی نے علامہ جعبری کی سند امام شاطبی تک اور امام شاطبی کی سند بواسطہ علامہ دانی قراء سبعۃ تک بیان کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(31) تقریب النفع وتیسیر الجمع بین القراء ات السبع و معہ المقدمۃ المسماۃ أعلام أہل القرآن
مؤلف: السید نبیل بن ہاشم بن عبداللہ الغمری آل باعلوی۔
مؤلف نے اس کتاب میں اپنے استاذ المکی بن عبدالسلام بن مکی بن کیران (۱۳۳۱ھ۔۱۴۲۱ھ) کی اسناد قراء سبعۃ تک اور پھر نبیﷺتک ذکر کی ہیں اور اپنے استاذ کی سند حدیث بھی نبیﷺ تک ذکر کی ہے۔
دارالبشائر الإسلامیۃ (بیروت) نے اس کو طبع کیاہے۔ یہ کتاب دو جلدوں میں ہے۔
 
Top