انشاءالله:
اللہ سبحان و تعالٰیدولت اسلامیہکو بهی کامیاب اور کامران کرے گا.
[/H2]
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
يہ انتہائ افسوس ناک امر ہے کہ کچھ راۓ دہندگان اب بھی ايک ايسی تنظيم کے غير انسانی اقدامات کو درست قرار دينے کے ليے ناقابل يقین تاويليں پيش کر رہے ہيں جو اب اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی بھی سعی نہيں کر رہی۔ آئ ايس آئ ايس کی اندھی تقليد کرنے والوں کی محدود سوچ انھيں اس واضح حقيقت کو تسليم کرنے سے روکے رکھتی ہے جو اب تنازعات پر مبنی مذہبی اور سياسی نظريات اور دلائل کے ذريعے نا تو جھٹلائ جا سکتی ہے اور نا ہی اس سے انکار ممکن ہے۔
آپ مختلف مکتبہ فکر اور مذہبی پس منظر رکھنے والے اسلامی سکالرز اور قائدين کے دلائل اور فيصلوں کو خاطر ميں لانے پر آمادہ نہيں ہيں ليکن آپ يہ توقع رکھتے ہيں کہ دنيا بھر ميں بسنے والے لاکھوں کروڑوں مسلمان کسی بھی طور آئ ايس آئ ايس کو ايک جائز مذہبی اور سياسی قوت کے طور پر تسليم کر لیں۔ علاوہ ازيں آئ ايس آئ ايس کی جاری دہشت گردی کی مہم کے خلاف عالمی برداری کی مشترکہ مذمت اور ردعمل کی بھی آپ کے نزديک کوئ وقعت نہيں ہے۔ سعودی عرب سميت دنيا کے سرکردہ اسلامی ممالک کی جانب سے عوامی سطح پر آئ ايس آئ ايس کے "خلافت" کے دعوے کو مسترد کيے جانے کے باوجود آپ ايک ايسی تنطيم کی حمايت پر بضد ہيں جو غيرانسانی تشدد کی کاروائيوں کے ذريعے جنم لينے والے خوف اور دہشت کی بنياد پر اپنے اثر کو بڑھانے کے فلسفے پر يقین رکھتی ہے اور اسی لائحہ عمل کے ذريعے اپنے وجود کو برقرار رکھے ہوۓ ہے۔
ستم ظريفی ديکھيں کہ آئ ايس آئ ايس کی جانب سے اسلامی خلافت کے قيام کے پرفريب نعروں کا سہارا ليا جاتا ہے اور خود کو مسلمانوں کے نجات دہندہ کے طور پر پيش کيے جانے کی خواہش کا اظہار بھی کيا جاتا ہے ليکن اپنی مخصوص سوچ کی مخالف ہر آواز کے خلاف پرتشدد کاروائ کی روش نے انھيں خطے کے مسلمانوں کے ليے ہی سب سے بڑا خطرہ بنا ديا ہے۔
آئ ايس آئ ايس کے دعوؤں اور ان کے واضح کردہ اہداف کا اسلامی خلافت کے تاريخی اور روايتی تصور سے دور کا بھی واسطہ نہيں ہے۔ ان کی تمام تر فکر اور سوچ کو اگر مختصر پيراۓ ميں بيان کيا جاۓ تو وہ يہی ہے کہ ہميں ايک ايسی سرزمين پر حکمرانی چاہیے جہاں ہماری سوچ سے اختلاف رکھنے والے کسی ذی روح کا وجود ہی نا ہو۔ اس تنظيم نے اپنے اقدامات اور جاری کاروائيوں سے ثابت کر ديا ہے کہ وہ "قبضے" کے منصوبے پر عمل پيرا ہيں اور يہ ايک ايسی روش اور نظريہ ہے جسے مسلم دنيا سميت عالمی برادری سے کبھی بھی سياسی حمايت حاصل نہيں ہو گی۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu