محمد جریر
رکن
- شمولیت
- نومبر 03، 2015
- پیغامات
- 103
- ری ایکشن اسکور
- 5
- پوائنٹ
- 37
میاں فواد جیفواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
فورمز پر میری آراء کا مقصد يہ ہرگز نہيں ہے کہ ميں يہوديوں يا عيسائيوں کا دفاع کر رہا ہوں اور یقينی طور پر میں اسلام اور مسلمانوں پر نقطہ چينی تو ہرگز نہيں کر رہا۔ ميں صرف وضاحت اور امريکی حکومت کا موقف ان عناصر کے حوالے سے آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں جو پاکستان کے مسلمانوں کو بالخصوص اور دنيا بھر میں عام شہريوں کو بالعموم نشانہ بنا کر انھيں قتل کر رہے ہیں۔
آج اگر پاکستان کے مسلمان جمعہ کی نماز کی ادائيگی جيسے اہم مذہبی فريضے کو انجام دينے کے ليے مساجد ميں جاتے ہوۓ فکر محسوس کرتے ہيں تو اس کا ذمہ دار امريکہ نہيں ہے۔ ملک کے طول و عرض ميں سينکڑوں کی تعداد ميں خودکش حملوں، بم دھماکوں اور پاکستانی عورتوں، مردوں اور بچوں کے بے رحم قتل کا ذمہ دار امريکہ نہيں ہے۔ اور يقينی طور پر امريکہ مذہب کے حوالے سے پائ جانے والی عدم روادری کی سوچ، برداشت کے فقدان اور اس جنونی مذہبی رجحان کا ذمہ دار بھی نہيں ہے جس نے سياسی قائدين، مذہبی سکالرز اور معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا۔
جيو ٹی وی کے پروگرام جرگہ میں صحافی سلیم سافی نے ايک دہشت گرد سے گفتگو کی، جس کے دوران اس نے شير خوار بچوں کے قتل کو بھی جائز قرار ديا۔
وہ اپنے جرائم کی يہ توجيہہ پيش کر رہا ہے کہ اس کے مذہبی رہنما نے يہ واضح کيا ہے کہ وہ درست راستے پر ہے۔
آپ نے پاکستان ميں تمام تر مصائب کا ذمہ دار امريکہ کو قرار ديا ہے اور يہ بے بنياد دعوی بھی کيا ہے کہ امريکہ کی لڑائ مسلمانوں کے خلاف ہے، باوجود اس کے کہ امريکی حکومت نے بارہا يہ واضح کيا ہے کہ ہماری مشترکہ عالمی کاوشيں دہشت گردی کے سدباب کے ليے ہيں ليکن اس کا يہ مطلب ہرگز نہيں ہے کہ ہم اسلام کے خلاف برسرپيکار ہیں۔ يہی وجہ ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں سميت بے شمار اسلامی ممالک ہميں مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
ميں نے جس ويڈيو کا لنک ديا ہے اس ميں گرفتار ہونے والے خودکش حملہ آور کے خيالات سے يہ بالکل عياں ہے کہ يہ دہشت گرد ہی ہیں جو مذہب کو استعمال کر رہے ہيں اور اپنے جرائم کی پردہ پوشی کے لیے اسے غیر مسلموں کے خلاف کسی مقدس مذہبی جدوجہد سے تعبیر کر رہے ہيں۔
ليکن ان کی "مقدس جدوجہد" کی قلعی سب پر کھل چکی ہے، جيسا کہ اس خودکش حملہ آور کے اپنے بيان ميں اعتراف کيا گيا کہ وہ معصوم بچوں اور اپنے اہل وعيال کو بھی قتل کرنے سے گريز نہيں کرتے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
معدوم
پر تو بات تب ہوگی.جبایجاد کیندہکو بهی شامل کرو گئے۔جب کہ آپکی ساری بحث تو معدوم پر ہے.اور ایجادکیندہ آپکے نزدیکمقدس گائے ہے۔