پیارے رانا صاحب میں نے لکھا تھا پہلے دعا میں فرق کرنے کا آپ کا موقف واضح ہو جائے تو اس پر بات ہو گی اب دوبارہ آپ نے وہی پوچھا ہے تو میں اس پر پہلے بات نہ کرنے کی وجہ بتا دیتا ہوں
آپ نے میڑک میں ریاضی کے مضمون میں theorems یعنی مسئلے پڑھے ہوں گے ان میں بہت منطق استعمال ہوتی ہے اس میں ایک اصول ہے کہ انکو ترتیب سے ثابت کرنا پڑتا ہے مثلا مثلث کے مسئلے ہی لے لیں ان میں پہلے یہ ثابت کیا جاتا ہے کہ مثلث کے اندرونی زاویوں کا مجموعہ 180 ڈگری ہوتا ہے بعد میں باقی ثابت کیے جاتے ہیں کیونکہ یہ ثبوت آگے بنیاد کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے
پس آپ کے اوپر والے سوال سے پہلے مجھے آپ کی طرف سے اسکا جواب طے کروانا ہے کہ جس غیراللہ سے دعا کرنے کو عبادت اور شرک کہا گیا ہے اسکی شرط اور پہچان یہ نہیں جو آپ بتا رہے ہیں کہ دعا کرنے والے کا اعتقاد ایسا ایسا ہو کیونکہ دل کا اعتقاد تو کوئی جان ہی نہیں سکتا پس جب آپ اسکا اقرار کر لیں گے تو میں آپ کو آپ کے اوپر والے سوال کا جواب دے دوں گا
دیکھیے پیارے رانا صاحب اب یا تو آپ پہلے اوپر والی بات کو طے کر لینے دیں یا اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں پہلے آپ کی اوپر والی بات کا جواب دوں تو پھر اسکے لئے ابھی پہلے یہ فرض کر لیں کہ وہ بات میری ہی درست ہے تو اس پر بات شروع کر لیتے ہیں بعد میں اس بات کو میں ثابت کروں گا اور اسکو ثابت نہ کر سکا تو میری یہ بات بھی خود بخود غلط ہو جائے گی کیونکہ اسکی بنیاد ہی اس پر ہے آگے آپ جیسے حکم کریں
آپ کے اس طرح تحمل سے میرے ساتھ چلنے پر میں دوبارہ آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں
یارب وہ سمجھے ہیں نہ سمجھے گئے میری بات
جناب مجھے امید ہے کہ شاید اب میں آپ کے سوال کا جواب دئنے میں کامیاب ہو جاو
تو عرض ہے کہ وہ بتوں کو مدد کے لئے پکارتے تھے۔جیسے آج کل کے ہندو پکارتے ہیں مگر ان کے مدد کے لئے پکارنے اور مسلمانوں کے مدد کے لئے پکارنے میں فرق ہے۔جس کی تفصیل شاہ عبد العزیز نے فتوی عزیزی میں دی ہے۔۔دوسرا ان کا ایک شرک تقرب الی غیر کے لئے نذر و نیاز تھا۔
باقی رہ گئی مافوق الاسبا پکار کہ اسباب سے عاری ہو کر مدد کی جائے تو ہم اس کے قائل نہیں۔
اور برائے مہربانی معیار الوہیت پر گفتگو کریں۔اور آپ کہہ رہیے ہیں کہ یہ چیز عبادت ہے تو اس پر بحث نہیں۔میں نے یہ بحث کی تھی کہ معیار الوہیت دو باتیں ہیں ایک کواجب الوجود ہونا اور مستحق العبادت ہونا۔اس پر کوئی اعتراض ہے تو نقل فرمائے ۔اور ادھر ادھر کی بھث کر کے تھریڈ کا مقصد فوت مت کریں۔