- شمولیت
- نومبر 01، 2013
- پیغامات
- 2,035
- ری ایکشن اسکور
- 1,227
- پوائنٹ
- 425
بھئی پہلی بات تو یہ کہ میں بھی ہر چیز میں درست علم رکھنے کا دعوی نہیں کر رہا کیونکہ فوق کل ذی علم علیم پس میں بھی سیکھنے کے لئے ہی بحث کر رہا ہوںمجھے علم نہیں ہو سکتا ہے پکارتے ہوں۔میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ مین یہاں سائل ہوں اور سوال وہی کرتا ہے جو لا علم ہو
لیکن یہاں ایک اہم بات آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں کہ جو انسان سوال کرتا ہے اسکے دو مقاصد ہو سکتے ہیں
1۔علم حاصل کرنے کے لئے (ایسی صورت میں وہ معلومات مل جانے کے بعد پھر انکو پرکھتا ہے انکی اچھی طرح تحقیق کرتا ہے اور اسکے بعد اگر بات غلط لگے تو غلطی بھی بتاتا ہے اور اگر درست لگے تو اسکا اقرار بھی کرتا ہے)
2۔شغل یا دوسرے کے ہرانے کے لئے (ایسی صورت میں وہ درست لگنے کی صورت میں نہ تو اسکا اقرار کرے گا اور نہ غلطی بتائے گا کیونکہ غلطی کوئی نظر ہی نہیں آ رہی ہو گی)
پس میرے نزدیک چونکہ آپ سیکھنے اور علم حاصل کرنے کے لئے سوال کر رہے ہیں اور میں بھی سیکھنے کے لئے کر رہا ہوں تو ہم دونوں کو یا تو دوسرے کی غلطی بتانا پڑے گی یا پھر اسکے درست ہونے کا اقرار کرنا پڑے گا میرے خیال میں آپ اور میں دونوں آئندہ ایسا ہی طرز عمل اس گفتگو میں رکھیں گے
آپ اور میں مندرجہ ذیل باتوں پر متفق ہیں (اگر اختلاف ہو تو اس نمبر کو واضح کر کے بتائیں کہ فلاں اختلاف ہے)
1۔شرکیہ عقیدہ بھی ہو سکتا ہے اور شرکیہ قول بھی اور عمل بھی
2۔ہم کسی مسلمان کے شرک کرنے کا فیصلہ صرف اسکے عمل اور قول کو دیکھ کر کر سکتے ہیں
3۔شرکیہ افعال و اقوال کو پہچاننے کے لئے ہم مشرکین مکہ کے شرکیہ اقوال و افعال کی تحقیق کرتے ہیں کہ وہ کون سے شرکیہ افعال اور اقوال کرتے تھے
4۔مشرکین مکہ کے شرکیہ قول کی مثال (مسلم کی حدیث ) پر میں اور آپ متفق ہیں جیسا کہ آپ نے اپنی پوسٹ نمبر 13 میں کہا ہوا ہے
5۔ ہمارے درمیان شرکیہ قول کی مثال پر اتفاق ہو جانے کے بعد اب متنازع مسئلہ ایک رہ گیا ہے یعنی شرکیہ فعل کی مثالیں- اب مزید گفتگو اسی پر ہو گی اور آخر پر ان سب کو اکٹھا کریں گے ان شاءاللہاور کہتے تھے کہ اللہ تو لا شریک ہے مگر سوائے ان کے جن کو تم نے خود اپنا شریک بنایا
شرکیہ فعل کی قرآن و حدیث میں مثالوں پر میری معلومات
میں نے اوپر اپنی پوسٹ نمبر 16 میں اس پر اپنی معلومات لکھی ہیں آپ سے گزارش ہے کہ ان کو پڑھ کر اس پر اپنی رائے دیں کہ کیا یہی شرکیہ افعال مشرکین مکہ کرتے تھے یا کچھ اور بھی شرکیہ افعال مشرکین مکہ کرتے تھے اس بارے آپ مکمل تسلی کے ساتھ اپنے علماء سے بھی پوچھیں پھر یہاں رائے دیں تاکہ میری معلومات کی درستگی ہو جائے یا پھر وہ آپ کو سمجھ آ جائیں
جہاں تک آپ کا یہ کہنا کہ پتا نہیں دعا عبادت میں آتی ہے کہ نہیں تو میں نے اسی بارے ہی اوپر پوسٹ نمبر 16 میں تفصیل لکھی ہے آپ اس پر اشکالات بتائیں تاکہ میری یا آپ کی معلومات درست ہوتی جائیں