عمران اسلم
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 333
- ری ایکشن اسکور
- 1,609
- پوائنٹ
- 204
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ ہمارے اوپر (پاکستان میں) جو نظام حکومت مسلط ہے اس میں ہر پانچ سال کے بعد اسمبلیاں ختم ہو جاتی ہیں اور الیکشن کے ذریعے نئے اراکین کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اوریہ انتخاب کثرت رائے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ موجودہ اسمبلیوں کے پانچ سال پورے ہونے میں تقریباً دو ماہ باقی ہیں۔ اس کے بعد الیکشن کا انعقاد ہو گا۔ یہ تو ظاہر ہی ہے کہ ہمارے ہاں الیکشن لڑنے والے صاحبان کس قماش کے لوگ ہوتے ہیں۔ الیکشن لڑنے والے نمائندوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے صرف یہ بات ملحوظ رکھی جا سکتی ہے کہ ایک نمائندہ شاید دوسرے سے قدرے بہتر ہو۔ یہ تو ناممکنات میں سے ہے کہ وہ ان صفات سے متصف ہو جو صفات اسلام ایک صاحب اقتدار شخص میں دیکھنا چاہتا ہے۔ اور موجودہ جمہوری نظام بھی ایسا ہے کہ جو اس سلسلہ میں اسلام کے عطا کردہ اصولوں سے متصادم ہے۔ اگر ہم ووٹ کاسٹ کرتے ہیں تو ایک غیر اسلامی نظام کا حصہ بنتے ہیں۔ اور اگر ہم ووٹ کاسٹ نہیں کرتے تو نہ چاہتے ہوئے اس شخص کی مدد کر رہے ہوتے ہیں جو اپنے مد مقابل امیدوار کے مقابلے میں زیادہ کرپٹ ہوتا ہے۔ ایسے میں کیا
دقیق علمی ابحاث کے بجائے مختصر سا جواب دینے پر ہی اکتفا کیجئے۔
اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو اس کی وجہ؟ اور اگر نہ میں ہے تو بھی اس کی وجہ بتا دیجئے۔ہمیں ووٹ کے ذریعے اپنی رائے کا حق استعمال کرنا چاہیے؟
دقیق علمی ابحاث کے بجائے مختصر سا جواب دینے پر ہی اکتفا کیجئے۔