عبد الرزاق بن ہمام(وفات 211 ہجری)
روایت کی گئی حدیث :
حدثنا إسحاق بن منصور، قال حدثنا عبد الرزاق، قال أخبرنا معمر، عن همام، عن أبي هريرة، قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " إذا أحسن أحدكم إسلامه، فكل حسنة يعملها تكتب له بعشر أمثالها إلى سبعمائة ضعف، وكل سيئة يعملها تكتب له بمثلها ".
ترجمہ از داؤد راز
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا ، ان سے عبدالرزاق نے ، انہیں معمر نے ہمام سے خبر دی ، وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص جب اپنے اسلام کو عمدہ بنا لے (یعنی نفاق اور ریا سے پاک کر لے) تو ہر نیک کام جو وہ کرتا ہے اس کے عوض دس سے لے کر سات سو گنا تک نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور ہر برا کام جو کرتا ہے تو وہ اتنا ہی لکھا جاتا ہے (جتنا کہ اس نے کیا ہے)۔
صحیح بخاری،کتاب الایمان ، حدیث نمبر : 42
دیگر کتب احادیث اہل سنت جن میں عبد الرزاق بن ہمام سے روایت کی گئی ہے
صحیح مسلم (کتاب الایمان)
صحیح ترمذی (کتاب الطہارۃ)
سنن نسائی (کتاب الطہارۃ)
سنن داؤد (کتاب الطہارۃ)
سنن ابن ماجہ (کتاب مقدمہ)
امام محمد بن أحمد بن عثمان بن قايماز، شمس الدين، أبو عبد الله، الذهبي اپنی کتاب
ميزان الاعتدال میں عبدالرزاق بن ھمام کے ذکر کے ضمن میں ایک حدیث نقل کرتے ہیں کہ عبدالرزاق بن ھمام کی مجلس میں کسی نے معاویہ کا ذکر کیا جس پر آپ نے فرمایا
" فقال: لا تقذر مجلسنا بذكر ولد أبي سفيان. "ابو سفیان کی اولاد کا نام لیکر ہماری محفل کو گندہ نہ کرو" اس کے علاوہ ایک اور حدیث مرفوعا بیان کی گئی ہے ابی سعید سے کہ
إذا رأيتم معاوية على منبرى فاقتلوه اگر تم معاویہ کو میرے منبر پر پاؤ تو اسے قتل کر دو۔"
حوالہ :
ميزان الاعتدال الذهبي الصفحة : ٦١٠۔٦١٣
آن لائن لنک :
http://ia600406.us.archive.org/10/items/waq15344/02_15345.pdf