• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امداد اللہ مہاجر مکی کون ؟ اور ان کا عقیدہ کیا تھا ؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
دیوبند کے بزرگ مرنے کے بعد حاضر ہوتے ہیں

پردادا صاحب توكيرانه اور شاملى كے درميان جهاں پخته سڑك هے شهيد هوئے اور وهيں پر پير سماءالدين صاحب كے مزار كے پاس دفن كئے گئے- اور شروع ميں بهت عرصه تك انكا عرس بهى هوتا رها- كسى بارات ميں تشريف ليجا رهے تهے كه ڈاكوؤں نے آكر بارات پر حمله كيا ان كے پاس كمان تهى اور تير تهے- انهوں نے أن ڈاكوؤں پر دليرانه تير برسانا شروع كئے- چونكه ڈاكوؤں كى تعداد كثير تهى اور ادهر سے بے سرو سامانى تهى يه مقابله ميں شهيد هو گئے اور اس حديث شريف كے مصداق هو گئے
شهادت كے بعد ايك عجيب واقعه هوا- شب كے وقت اپنے گهر مثل زنده كےتشريف لائے اور اپنے گهر والوں كو مٹهائى لا كر دى اور فرمايا كه اگر تم كسى سے ظاهر نه كروگى تو اسى طرح روز آيا كريں گے ليكن ان كے گهر كے لوگوں كو يه انديشه هوا كه گهر والے جب بچوں كو مٹهائى كهاتے ديكھيں گے تو معلوم نهيں كيا شبه كريں اس لئے ظاهر كر ديا اور پهر آپ تشريف نهيں لائے- يه واقعه خاندان ميں مشهور هے.
اشرف السوانح جلد اول .ص12 ))

thanvi ke dada marne ke baad.JPG
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
عامر بھائی اصلاح کا یہ عجیب وغریب طریقہ پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی کے اکابراین کی پگڑیاں اُچھال کر اور کو کافر ومشرک کہ کر اصلاح کی جائے؟اگر جناب کا یہی طریقہ واردات رہا تو ہو گئی لوگوں کی اصلاح !
میرے بھائی نے لکھا ہے کہ "یہاں بات عقیدہ کے مطالق ہیں میں ایک پوسٹ کر رہا ہو"پھر تکرار کرتے ہوئے لکھا کہ"کیوں کہ اس کا تعلق عقیدے سے ہیں "پھر اس امیج کی سرخی میں لکھا کہ "علماء دیوبند کے کفریہ شرکیہ عقائد"پھر جب باری آئی "علماء دیوبند " کے عقیدہ کی تو جناب نے علماء دیوبند کے عقیدہ کی کسی کتاب کو ہاتھ نہیں لگایا اور نہ ہی "علماء دیوبند" میں سے کسی کا عقیدہ لکھا ۔ بلکہ جناب نے ہند و پاک کے اپنے وقت میں نقشبندی سلسلہ ایک بلند پایہ بزرگ )حاجی امدادللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ )کا قول وہ بھی عقیدہ کی کتاب سے نہیں بلکہ "کلیاتِ امدادیہ " سے نقل کر کے مجذوبانہ واویلا کرتے ہوئے لکھ دیا کہ یہ سوالات دیوبندیوں کے گلے میں پھندے کی طرح پھنسے ہوئے ہیں ۔
یاد رہے کہ حاجی امداد اللہ رحمہ اللہ کو دیوبندی کہنا اور سمجھنا جناب جیسے کم عقل لوگوں کا کام ہے ۔اگر جناب کے پاس کوئی صریح دلیل ہو تو پیش فرمائیں کہ حاجی صاحب "دیوبندی " تھے ؟ اور حاجی صاحب کا یہ قول بابِ عقائد میں سے ہے،اور علماء دیوبند نے اس قول کو بطور عقیدہ اپنایا ہوا ہے؟
جناب کی اطلاع کے لئے عرض کر دوں کہ "دیوبند کا مدرسہ" 1866 میں بنا تھا اور حاجی صاحب 1859 کو ہندوستان سے ہجرت کر کے مکہ مکرمہ چلے گئے تھے اور وہیں انتقال فرما کر "جنت المعلی" میں دفن ہوئے۔حاجی صاحب کی ہجرت کے سات سال بعد دیوبند کا مدرسہ بنا حاجی صاحب نے نہ وہاں پڑھا اور نہ پڑھایا تو دیوبندی کیسے ہوگئے؟؟؟کچھ تو عقل سے کام لو!
اس لئے برئے مہربانی اس قول(اور ظاہر میں بندہ اور باطن میں خدا ہو جاتا ہے) کا حاجی صاحب یا علماء دیوبند کا عقیدہ ہونا ثابت کریں؟ ،یا ان حضرات نے کسی کتاب میں اسے بطورِ عقیدہ لکھا ہو ؟
ان بحثوں میں پڑنے سے پہلے اگر اس فورم پر موجود "تکفیری" قسم کے لوگ سید ابوبکر غزنوی کی کتاب "سیدی و ابی" پڑھ لیں تو ایسی بحثوں میں الجھیں گے ہی نہیں ،اگر الجھ بھی پڑے تو فتویٰ نہیں لگائیں گے
اگر کوئی بات بری لگی ہو تو پیشگی معزرت کا خواست گار ہوں


7168 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
میرے بھائی اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہیں ؟
اشرف علی تھانوی صاحب کا حاجی امداد اللہ مکی سے اتنی محبت کا غلو کہ ان کو رحمت للعالمین کا لقب دے دیا - استغفرللہ
میرے بھائی کیا آپ اب بھی ان کو دیوبندی تسلیم نہیں کرتے
10309735_629565990464357_198047675595719338_n.jpg
 
شمولیت
مئی 09، 2014
پیغامات
93
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
18

اتخذواحبارہم ورہبانہم ارباباًمن دون اللہ (سورہ التوبہ ایت:31)
ترجمہ:- انھوں نے اپنے احبار (مولویوں) اور رحبار(پیروں) کواللہ کے سوا رب بنا لیا

اس آیت کی تفسیر نبی علیہ الصلاة والسلام نے خود فرمائی ہے،
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ (جو اسلام قبول کرنے سے قبل عیسائی تھے) بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی علیہ الصلاة والسلام کو یہ آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا تو عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول علیہ الصلاة والسلام ہم نے ان اپنے پیروں اور علماء کی کبھی بھی عبادت نہیں کی اور نہ ہم مولویوں اور درویشوں کو رب مانتے تھے تو نبی علیہ الصلاة والسلام نے فرمایا:
کیا ایسا نہ تھا کہ وہ علماء کسی چیز کو حلال کہہ دیتے تو تم لوگ اسے (بغیر تحقیق کے) حلال کر لیتے اور جب وہ کسی چیز کو حرام قرار دیتے تو تم بھی اسے (بغیر تحقیق کے) حرام تسلیم کر لیتے- حضرت عدی بن حاتم رضی الله عنہ نے اس بات کا اقرار کیا کہ بلکل ایسا ہی ہوتا تھا -تو نبی کریم صل الله علیہ و آ'لہ وسلم نے فرمایا کہ یہی تو ان کو رب بنانا تھا (سنن ترمذی مع تحفة الاحوزی ص:۷۱۱ج۴)-

اب آپ انصاف سے بتائیں کہ کیا آپ لوگ یہی کچھ نہیں کرتے ؟؟-

والسلام -
محمد علی جواد صاحب : مرضی ہے آپ کی لگاتے رہیں الزام کل رب کے حضور پیش ہونا ہے وہاں فیصلہ ہو جائیگا
بندہ اپنے چند اکابرین کے نام لکھ رہا ہے جناب سے گزارش کرونگا کہ ثابت کریں کہ شریعت نے کسی چیز حلا ل قرار دیا ہو اور ان علماء نے اسے حرام قرار دیا ہو اور میں اُس کو حرام سمجھتا ہوں یا شریعت نے کسی چیز کو حرام قرار دیا ہو اور ان علماء نے اسے حلال کہا ہو اور میں اسے حلال سمجھتا ہوں
یاد رہے بات حلال و حرام کی، کی ہے جناب نے؟
(1) شاہ ولی اللہ محدث دہلوی (2)شیخ سرہندی مجدد الف ثانی (3) قاضی ثناء اللہ پانی پتی(4) سید احمد شھید (5)شاہ اسمعیل شھید دہلوی(6)حسین علی الوانی
(7)مولانا غلام اللہ خان (8)مولانا محمد طاہر پنج پیری (9)قاضی شمس الدین محدث گوجرنوالہ) (10) سید عنایت اللہ شاہ بخاری ۔رحمہ اللہ علیہم
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
عامر یونس صاحب :عینک لگا کر پڑھیں ، پوسٹیں نہ دیکھائیں ،پوسٹیں دیکھانے سے پھندہ نہیں نکلے گا؟
(1)"حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ " کا "دیوبندی " ہونا ثابت کریں؟
(2) علماء دیو بند نے اس بات ("ظاہر میں بندہ اور باطن میں خدا ہو جاتا ہوں") کو اپنے عقائد کی کسی کتاب میں بطور عقیدہ لکھا ہو؟
یہ وہ پھندہ ہے جسے جناب کے گلے میں اہل حق کے نمائندہ نے ڈال دیا ہے اسے جناب قیامت تک اپنے گلے سے اُتار نہیں سکیں گے ؟ہمت ہے تو آؤ میدان میں
خند ق نہیں زبان کے آگے جو گر پڑو!
کہنا تو سہل بات ہے کرنا محال ہے
محترم بھائی اللہ آپ سے راضی ہو مجھے تھوڑی سی معلومات درکار ہیں اگر وہ بتا دیں تو ہمیں آپ کا موقف سمجھنے اور محترم عامر بھائی کے گلے کا آزاد کروانے کا موقع مل سکے جزاک اللہ خیرا
1-آپ کو اپنے آپ کو دیوبندی ثابت کرنا ہو تو آپ کیسے کریں گے یعنی دلیل کیا ہو گی تاکہ ہم اسکا اطلاق امداداللہ مکی پر کر کے دیکھ لیں اور اگر فٹ نہیں آتا تو محترم عامر یونس بھائی سے ہم گزارش کر لیں کہ وہ معافی مانگ لیں
2-اسکے لئے اگر لفظ دیوبندی کی کوئی جامع تعریف کر دیں اور وہ ایسے حصر کے ساتھ ہو کہ جس سے امداد اللہ مکی اس تعریف سے نکل جائیں تو زیادہ بہتر ہو گا
3-دیوبندی کے عقیدے کی کچھ کتابوں کا حوالہ دے دیں تاکہ ہم ان سے دیوبندیوں کا نظریہ دیکھ سکیں
4-کسی بات کو اپنی کتاب میں بطور عقیدہ لکھنے اور بطور غیر عقیدہ لکھنے میں کوئی فرق ہوتا ہے تو اسکو بھی بتا دیں
 
شمولیت
مئی 12، 2014
پیغامات
226
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
42
میرے پیارے بھائی عبدہ :کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے؟تاکہ میں بھی بھائی زین العابدین کو کہ سکوں کہ بھائی ضد نہ کرو حاجی صاحب کو دیوبندی اور اُن کے قول کو عقیدہ مان لو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر جناب اپنے آپ کو اہل حدیث ثابت کرنا چاہیں تو کس دلیل سے کریں گے قرآن سے یا حدیث سے؟(کیونکہ اہل حدیث کے دو اُصول ہیں اطیعو اللہ و اطیعو الرسول ) اپنے اس اُصول کی روشنی میں لفظ اہل حدیث کی جامع مانع تعریف کر دیں اتاکہ پتہ چلے اہل حدیث کہتے کسے ہیں؟
اہل حدیث کے سابقہ یا موجودہ علماء کرام اپنی ہر کتاب میں جو کچھ لکھتے رہے اُن کی ہر بات کو عقیدہ سمجھنا چاہئیے یا غیر عقیدہ؟
عقیدہ کسے کہتے ہیں اور اس کے دلائل کیا ہیں؟کیا عقیدہ کا انکار یا تویل کفر ہے؟
امید ہے سمجھ گئے ہونگے
 
شمولیت
مئی 09، 2014
پیغامات
93
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
18
محترم بھائی اللہ آپ سے راضی ہو مجھے تھوڑی سی معلومات درکار ہیں اگر وہ بتا دیں تو ہمیں آپ کا موقف سمجھنے اور محترم عامر بھائی کے گلے کا آزاد کروانے کا موقع مل سکے جزاک اللہ خیرا
1-آپ کو اپنے آپ کو دیوبندی ثابت کرنا ہو تو آپ کیسے کریں گے یعنی دلیل کیا ہو گی تاکہ ہم اسکا اطلاق امداداللہ مکی پر کر کے دیکھ لیں اور اگر فٹ نہیں آتا تو محترم عامر یونس بھائی سے ہم گزارش کر لیں کہ وہ معافی مانگ لیں
2-اسکے لئے اگر لفظ دیوبندی کی کوئی جامع تعریف کر دیں اور وہ ایسے حصر کے ساتھ ہو کہ جس سے امداد اللہ مکی اس تعریف سے نکل جائیں تو زیادہ بہتر ہو گا
3-دیوبندی کے عقیدے کی کچھ کتابوں کا حوالہ دے دیں تاکہ ہم ان سے دیوبندیوں کا نظریہ دیکھ سکیں
4-کسی بات کو اپنی کتاب میں بطور عقیدہ لکھنے اور بطور غیر عقیدہ لکھنے میں کوئی فرق ہوتا ہے تو اسکو بھی بتا دیں
میرے بھائی عبدہ سے اللہ راضی ہو، یہ فرمائیں کہ اہل حدیث کہلانے والے حضرات کی کتابوں سے اگر میں چند عبارات پیش کروں تو کیا جناب انہیں اپنا یا اہل حدیث کہلانے والوں کا عقیدہ سمجھیں گے؟
نواب صدیق حسن خان ، نواب نور الحسن خان ، علامہ وحید الزمان ، وغیرہ وغیرہ اہل حدیث تھے یا نہیں؟
سمجھ دار کے لئے اشارہ کافی ہوتا ہے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
میرے بھائی عبدہ سے اللہ راضی ہو، یہ فرمائیں کہ اہل حدیث کہلانے والے حضرات کی کتابوں سے اگر میں چند عبارات پیش کروں تو کیا جناب انہیں اپنا یا اہل حدیث کہلانے والوں کا عقیدہ سمجھیں گے؟
نواب صدیق حسن خان ، نواب نور الحسن خان ، علامہ وحید الزمان ، وغیرہ وغیرہ اہل حدیث تھے یا نہیں؟
سمجھ دار کے لئے اشارہ کافی ہوتا ہے

آپ ذرا اس پوسٹ کی وضاحت کر دیں بھائی


http://forum.mohaddis.com/threads/امداد-اللہ-مہاجر-مکی-کون-؟-اور-ان-کا-عقیدہ-کیا-تھا-؟.22916/page-3#post-181835
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
میرے بھائی عبدہ سے اللہ راضی ہو، یہ فرمائیں کہ اہل حدیث کہلانے والے حضرات کی کتابوں سے اگر میں چند عبارات پیش کروں تو کیا جناب انہیں اپنا یا اہل حدیث کہلانے والوں کا عقیدہ سمجھیں گے؟ نواب صدیق حسن خان ، نواب نور الحسن خان ، علامہ وحید الزمان ، وغیرہ وغیرہ اہل حدیث تھے یا نہیں؟
سمجھ دار کے لئے اشارہ کافی ہوتا ہے
جزاک اللہ خیرا مگر میں اور محترم عامر بھائی اتنے سمجھدار نہیں کہ اشاروں سے سمجھ جائیں آپ اپنی وضاحت کر دیں میں اپنی وضاحت کر دیتا ہوں
مختلف گروہوں اور مسلکوں کے جو نام لئے جاتے ہیں ان میں مختلف احتمالات ہو سکتے ہیں مثلا
1-کبھی بطور صفت نام لیا جاتا ہے ایسی صورت میں اسکے اعمال یا عقائد کو دیکھ کر اسکا نام رکھا جاتا ہے مثلا عیسی علیہ السلام کے ساتھیوں کو حواری اور انصاراللہ کہا جانا اسی طرح مدینہ کے انصار اسی طرح مکہ کے مہاجر وغیرہ- اسی طرح بدعتی نام ہے یا صحابہ اور اہل بیت کے بارے کچھ مخصوص نظریات رکھنے والوں کو شیعان علی اور انکے خلاف نظریات والوں کو اہل سنت کہا جانا- اسی طرح اہل الرائے کے مقابلے میں اہل حدیث وغیرہ-
اس قسم کے ناموں سے انکے عقائد اور اعمال کا پتا چل سکتا ہے البتہ کچھ عرصہ گزنے کے بعد یہ بھی علم ہی بن جاتے ہیں جیسے مسلم کا لفظ شروع عقائد کو دیکھ کر بولا جاتا تھا مگر بعد میں ایک علم ہی بن گیا اور سنی کا لفظ بھی خالی علم ہی رہ گیا ہے سنیوں میں صفات شیعان علی والی بھی آ گئی ہیں
ایسے انسان کے عقیدے کی درستگی کو پرکھنے کے لئے ہمیں دیکھنا ہو گا کہ
1-a: کیا جن صفات پر وہ نام رکھا گیا ہے وہ شریعت کر مطابق عقیدہ کو ثابت کرتی ہیں (یہاں ایک چیز یاد رہے کہ عقیدے کا اظہار چونکہ نام میں ہی ہوتا ہے تو اس سے عقیدے تک پہنچنا آسان ہوتا ہے)
1-b: کہ جو مسمٰی ہے وہ نام پر پورا اترتا ہے کہ نہیں یعنی اس میں نام والی صفات بھی ہیں یا نہیں یعنی وہ علم ہی بن چکا ہے یا صفات کو غلط مفہوم لے رہا ہے یا اجتہادی غلطی کر رہا ہے

3-کبھی بطور نسبت نام لیا جا رہا ہوتا ہے مثلا حنفی یا دیوبندی یا محمدی یا سلفی وغیرہ- یہاں جس سے نسبت ہوتی ہے اسکے عقائد و نظریات کی پیروی کی جا رہی ہوتی ہے ایسے انسان کے عقیدے کی درستگی دیکھنے کے لئے ہمیں یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ
2-a: جس سے منسوب ہیں اسکا عقیدہ کیا ہے (یہاں یہ یاد رکھیں کہ جس سے نسبت ہوتی ہے کچھ عرصہ بعد اس ذات کے عقائد ہی گم ہو جاتے ہیں تو مسمٰی کے عقیدے کو دیکھنا مشکل ہو جاتا ہے)
2-b: اسکا عقیدہ شریعت کے مطابق درست ہے یا غلط
2-c: کیا مسمٰی اس کی پیروی بھی کر رہا ہے یا وہ نسبت بھی ایک قسم کا علم ہی بن چکی ہے

محترم بھائی اہل حدیث پہلی قسم میں آتے ہیں کیونکہ انکا نام صفاتی نام ہے یعنی جو قرآن و حدیث پر عمل کرتا ہو (اس حوالے سے آپ کو ہمارے عقیدے پر یا نام تعین پر اعتراض ہے تو اس پر علیحدہ دھاگے کھلے ہوئے ہیں آپ بات کر سکتے ہیں) پس انکے نظریے کا علم تو آپ کے پاس آ گیا اسکے مطابق آپ کسی بھی اہل حدیث کو پرکھ سکتے ہیں کہ مسمٰی نام کے مطابق ہے کہ نہیں اب اگر کسی اہل حدیث میں اہل حدیث والی صفات کم ہوں تو اسی کمی کی مناسبت سے اللہ کے ہاں وہ اہل حدیث نہیں ہو گا اور اگر کسی مسمٰی (وحید الزمان وغیرہ) میں اوپر 1-b کے تحت کوئی کوتاہی پائی جاتی ہے تو اس سے باقیوں پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے

اسکے برعکس آپ کا دیوبندی نام چونکہ ایک نسبت ہے تو پہلے جن سے منسوب ہے انکے عقیدے کا علم ہونا لازمی ہے تاکہ پہلے ہم انکے عقیدے کو تو جان سکیں کیونکہ دیوبندی نام سے عقیدہ ظاہر نہیں ہو رہا اس لئے آپ سے اوپر سوال پوچھا تھا مگر آپ نے اشاروں میں جواب دے دیا جو ہمیں سمجھ نہیں آیا اللہ آپ کو جزائے خیر دے اب آپ میرے سوال کا جواب دے دیں
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
محترم یزید صاحب --

ان علماء کے عقائد پر تو بعد میں بات ہو گی - پہلے وہ بدعات جن کو آپ نے اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہوا ہے - یعنی تیجا ، چالیسواں ، قبر پرستی، تصوف ، عید میلاد ، قرآن خوانی ، ایصال ثواب وغیرہ -وہ اپنے پیارے امام ابو حنیفہ رح سے ثابت کر دیں تو مہربانی ہو گی. ورنہ کم سے کم اپنے آپ کو حنفی کہنا چھوڑ دیں -ایک طرف آپ کے امام غیر مقلدین کے مقابلے میں "اہل ذکر" کہلاتے ہیں - اور جب عقائد پر عمل کی باری آتی ہے تو اپنے ہی امام سے مونہ پھیر لیتے ہیں- اور پھر ابو ماتریدی کے مقلد بن جاتے ہیں - اس وقت آپ کے پیارے امام کا علم و فہم کدھر جاتا ہے؟؟ یہ شاید آپ بھی نہیں جانتے -
-
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
بندہ اپنے چند اکابرین کے نام لکھ رہا ہے جناب سے گزارش کرونگا کہ ثابت کریں کہ شریعت نے کسی چیز حلا ل قرار دیا ہو اور ان علماء نے اسے حرام قرار دیا ہو اور میں اُس کو حرام سمجھتا ہوں یا شریعت نے کسی چیز کو حرام قرار دیا ہو اور ان علماء نے اسے حلال کہا ہو اور میں اسے حلال سمجھتا ہوں
یاد رہے بات حلال و حرام کی، کی ہے جناب نے؟
(1) شاہ ولی اللہ محدث دہلوی (2)شیخ سرہندی مجدد الف ثانی (3) قاضی ثناء اللہ پانی پتی(4) سید احمد شھید (5)شاہ اسمعیل شھید دہلوی(6)حسین علی الوانی
(7)مولانا غلام اللہ خان (8)مولانا محمد طاہر پنج پیری (9)قاضی شمس الدین محدث گوجرنوالہ) (10) سید عنایت اللہ شاہ بخاری ۔رحمہ اللہ علیہم

میرے بھائی میں صرف جاننا چاہتا ہوں کہ یہ تو آپ نے اپنے اکابرین لکھے ہیں کیا یہ حنفی ہیں یا دیوبندی ہیں - اگر حنفی ہیں تو اس کی دلیل اور اگر دیوبندی حیاتی حنفی ہیں تو اس کی دلیل اور اگر دیوبندی مماتی حنفی ہیں تو اس کی دلیل -



پلیز بحث نہیں - صرف آپ کی دلیل کا انتظار ہے -
 
Top