• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی محبت ! مسلمانوں پر پھول برسانے کے بعد کے مناظر۔

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
لہولہان شامی بچے:

شام میں لہولہاں بچے انسانی حقوق کی تنظیموں، اقوام متحدہ اورملکی وبین الاقوامی میڈیا کو نظر نہیں آرہے۔ روس، امریکہ، فرانس، ایران اور بشار الاسد شامی عوام کا منظم قتل عام کررہے ہیں



حسبي الله ونعم الوكيل نعم المولي ونعم النصير
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
امتِ مسلمہ کو اشد ضرورت ہے اتحاد و اتفاق، قومی یکجہتی کی اور ایک بن کر رہنے کی ورنہ سب ایک ایک کرکے اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کے ہاتھوں یونہی ظلم و ستم، قتل و غارت گری، دہشت گردی و انتہا پسندی، حیوانیت اور درندگی کا شکار ہوتے رہینگے جب تک ہم سب ملکر ظالم کا ہاتھ روک کر اسے کاٹ نہیں ڈالتے تب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا جسکے ذمے دار ہم خود ہی ہیں۔ نبی کے امتی ہونے کے ناتے ہمیں تمام مخلوقِ اللہ کی ہر وقت ہر حال میں مدد کرنی چاہیے ناکہ چوڑیاں پہن کر عورتوں کی طرح گھر بیٹھ جائیں اور ظالموں کی ظلمیت کا تماشا دیکھیں۔

اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں اور تمام مظلومین کو انسانیت کے دشمنوں کے چنگل سے آزادی دلائیں اور ہم سب کو ایک دوسرے کی بھر پور مدد کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں۔

اللہ کی تمام مخلوق جو اس وقت بہت ہے مشکل ترین حالات و واقعات سے گُزر رہی ہے اور ظالم لوگ اپنے ذاتی مفاد کی خاطر سب غلط، ناجائز، غیر قانونی، غیر آئینی، غیر شرعی، غیر اسلامی، اور گناہوں والی جو شرمناک حرکتیں کر رہے ہیں، ان تمام ظالمین کو اللہ کا عذاب نازل ہو اور جو انکا ساتھ دیتے ہیں اور جرائم میں برابر کے شریک ہیں اُن پر بھی قہر نازل ہو۔ اللہ ان سب ظالموں کو نشانِ عبرت بنا دیں باقی لوگوں کے لئیے۔

اہلِ شام پر اللہ کی خاص نصرت ہو اور اللہ ان کے تمام دشمنوں کو اُن کے ناپاک عزائم سمیت خاک میں زندہ دفن کر دیں-

آمین یا رب العالمین
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
مسلمانوں کے اجتماعی قتل عام پر مکمل خاموشی ، چاہے وہ جہاں بهی ہوں ، جنکے ذریعے بهی ہوں اور اکا دکا مسلمانوں کے ذریعہ کئیے گئے قتل پر اجتماعی واویلہ ۔ اس بات کا ثبوت ہیں کہ تمام اقوام اپنے دیرینہ منصوبوں پر عمل پیرا ہیں اور اہل اسلام جان کر دہوکاکہائے جا رہے ہیں۔ عجیب طرح کی کسمپرسی اور تذبذب کا عالم ہے ۔
ہم بهی تو اللہ کی شریعت کو بهلائے بیٹهے ہیں ، چند روزہ دنیاوی حیات کی خاطر اخروی اور دائمی حیات کو نظر انداز کر رهےہیں ۔
ان امور پر فوری توجہ کی ضرورت هے اور موجودہ دور کے علماء کو اپنا کردار ادا کرنا چاهئیے اور بحیثیت قوم اپنی شناخت کو نمایاں کرنیکی هر فرد قوم کو کوشش کرنا چاہیئے
دعاء بهی اور عمل بهی
دعاء اخلاص سے اور عمل خوف الہی اورحکمت سے
 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​


سب سے پہلے تو ميں يہ واضح کر دوں کہ شام کی موجودہ صورت حال کسی ايک شخص کے حوالے سے مخصوص نقطہ نظر تک محدود نہيں ہے۔ يہ تنازعہ ايک ايسی ظالم رياست اور اس کے جابر حکمران کی مرہون منت ہے جو اپنی طاقت اور اختيار کو برقرار رکھنے کے ليے اپنے ہی شہريوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور انھیں اجتماعی سطح پر قتل کرنے سے بھی گريز نہيں کر رہا ہے۔

ہماری جانب سے ايسے بے يارومددگار شہريوں کے حقوق کے ليے آواز اٹھانا جنھيں خود ان کی اپنی حکومت رد کر چکی ہے، مداخلت کے زمرے ميں نہيں آتا۔ يہ انسانيت سے متعلق ايک ايسا عالمی مسلۂ ہے جسکے حل کے ليے خطے کے تمام فريقين اور عالمی براداری کی جانب سے مربوط اور اجتماعی ردعمل کی ضرورت ہے، اور يہی کچھ ہم کر رہے ہيں۔

کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ امريکی حکومت کو اس بنياد پر مورد الزام قرار ديا جا سکتا ہے کہ ہم نے ايک ايسی حکومت کے احتساب کے ليے عالمی شعور بيدار کرنے کی کاوش کی ہے جس نے تمام تر عالمی قوانين کی دھجياں اڑاتے ہوۓ اپنے ہی شہريوں پر انتہائ بے رحم انداز ميں بم برساۓ اور يہی نہيں بلکہ سينکڑوں کی تعداد ميں عام شہريوں کے خلاف دانستہ خطرناک کيمیائ گيس کے استعمال کی رپورٹس بھی منظر عام پر آ چکی ہيں؟

کيا يہ کہنا درست ہے کہ عالمی براداری کو شام ميں جاری صورت حال کو معمول کا تنازعہ قرار دے کر اسے داخلی صورت حال سمجھنا چاہيے اور اسد کی حکومت کی جانب سے جو ہتھکنڈے استعمال کيے جار ہے ہيں انھيں کسی بھی عسکری تنازعے کے ضمن ميں قابل قبول طريقہ کار قرار دے کر اسے نظراندار کر دينا چاہيے؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​


digitaloutreach@state.gov​

 
Top