• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکی جنگ میں پاکستان کی شرکت کی حقیقت۔۔ ایک حقیقت پسندانہ تجزیہ

شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
واہ جی واہ! حضرت صاحب آپ کو یہ ساری باتیں کیسے معلوم ہوجاتی ہیں؟ ان باتوں کا آپ کے پاس کوئی ثبوت بھی ہے یا پھر محض ہوائی فایئر کررہے ہیں؟
جناب ، ہمارے نصیب کہا کہ ہمیں السحاب اور اس جیسے "آسمانی میڈیا" میسر آسکیں ۔ ہم تو اپنے ذرائع سے ہی خبر حاصل کرتے ہیں۔
ہوائی فیر تو مبشر ربانی حفظہ اللہ کے بارے باب السلام میں ہوئے تھے۔۔۔"آسمانی میڈیا میں"۔۔۔۔۔۔ :)

گزارش ہے کہ جو بھونڈی دلیل آپ نے طالبان میں امریکی ایجنٹ کے وجود کو ثابت کرنے کیلئے دی تھی ویسی "دلیل" سے پرہیز ہی کیجئے گا ورنہ جیسے وہ دلیل الٹا آپ اور آپ کی ملالہ اور اسکے والد کو امریکی ایجنٹ ثابت کرگئی تھی کہیں اس بار بھی ایسا نہ ہو جائے۔
اس میں کیا بھونڈا تھا؟؟؟ وہ طالبان کے روپ میں امریکی؟؟؟
اسی لئے میں آپ سے کہتا ہوں کہ جو کچھ آپ کاپی پیسٹ کرتے ہیں اس کو پہلے خود بھی غور سے پڑھ لیا کریں اور کاپی پیسٹ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیا کریں کہ اس کے اثرات کیا ہونگے۔
ھھھھ جو میں خود لکھتا ہوں ، اسے کاپی پیسٹ کرنے سے پہلے پڑھنا ۔۔۔۔وصیت سمجھ سے باہر۔
ذرا سوچیے!
 

asadullah

مبتدی
شمولیت
دسمبر 09، 2012
پیغامات
16
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
0
شیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی نے اپنے فتوی میں کہا ہے :

علماء اسلام کا اس پراجماع ہے کہ جس نے بھی مسلمانوں کے مقابلہ میں کفار کی مدد ومعاونت کی اورکسی بھی طریقہ سے ان کی مدد کی وہ بھی ان کی طرح ہے کافر ہے ۔

جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

{ اے ایمان والو تم یھود ونصاری کو دوست نہ بناؤ یہ تو آپس میں ہی ایک دوسرے کے دوست ہیں ، تم میں سے جو بھی ان میں سے کسی سے دوستی کرے وہ بے شک انہيں میں سے ہے ، ظالموں کو اللہ تعالی ہرگز راہ راست نہيں دکھاتا } المائدۃ ( 51 ) ۔

دیکھیں : فتاوی ابن باز رحمہ اللہ ( 1 / 274 )
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
asadullah بھائی، آپ اردو لکھ سکتے ہیں تو اردو ہی میں لکھئے یا پھر گوگل ٹرانسلیٹ کی مدد حاصل کر لیں۔ وہاں رومن میں لکھیں گے تو اردو یونیکوڈ بن جائے گی، وہ یہاں پیسٹ کریں۔ اختلافی مباحث میں اس فورم پر رومن اردو کی اجازت نہیں ہے۔ امید ہے تعاون کریں گے۔
 

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
خطے ميں امريکی کردار

خطے ميں امريکی کردار

محترم قارئين
السلام عليکم

کچھ مبصرین نے زمینی حقائق پر غور کيۓ بغير کئ بے بنياد دعوی کيۓ ہيں جو خطے میں حقیقی امریکی کردار اور وابستگی کو بےنقاب نہیں کرتا۔ امریکہ انتہا پسند گروہوں کی حمایت کیوں کرے گا جو اس کی قومی سلامتی کے لئے ايک خطرہ بن سکتے ہيں؟


دسمبر 2007 ميں تحريک طالبان پاکستان کا باضابطہ اعلان بيت اللہ محسود کی قيادت ميں کيا گيا تھا۔ ستمبر 1، 2010 کو امريکہ نے تحريک طالبان پاکستان کو ايک بيرونی دہشت گرد تنظيم قرار ديا اور حکيم اللہ محسود اور ولی الرحمن کو "عالمی دہشت گرد" قرار ديا۔

تحریک طالبان کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی ذیل میں ایک ویڈیو ملاحظہ کریں:

Ambassador Benjamin declares TTP terrorist - YouTube

اس میں کوئ شک نہیں کہ پاکستان اور افغانستان ميں دہشتگردوں کے خلاف جاری بين الاقوامی کوششوں ميں امريکہ ايک اہم ملک ہے۔ امريکہ دوسرے تمام ممالک کے ساتھ طالبان اور دوسرے ملحقہ دہشتگرد تنظيموں کو شکست دينے کيلۓ برسرپيکار ہے جوخطے ميں انسانيت کے خلاف گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کررہے ہيں۔

ان دہشتگردوں کی خلاف جاری امريکی کوششوں کو ديکھتے ہوئے ميں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آپ کس طرح طالبان اور سی آئی اے یا کسی دوسرے امريکی ادارے کو ايک دوسرے کيساتھ منسلک کرنے کے متعلق يہ بے بنياد بيان دے سکتے ہيں؟ میں واضح طور پر بیان کر سکتا ہوں ہے کہ امریکی حکومت کا ٹی ٹی پی يا دیگر دہشت گرد تنظیموں کيساتھ کسی بھی قسم کی وابستگی يا تعلق نہيں ہيں۔

آخر ميں، ايسی کوئی قابل فہم وجہ موجود نہيں جو آپ کی اس بے بنياد الزام کو تقويت دے سکے کہ امريکی حکومت ايک ايسی دہشتگرد تنظيم کی حمايت کرے گی جو کہ نا صرف يہ کہ خود ہمارے اپنے فوجيوں کے ليے براہ راست ايک خطرہ ہے بلکہ پاکستان سميت دنيا بھر ميں ہمارے تمام اتحاديوں کا کھلا اور قائم دشمن ہے۔

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top