• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امیر جماعت پروفیسر حافظ محمد سعید نے آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
بہت شکریہ ۔
آپ اپنا موقف بیان کرنا چاہتے تو ایسے الفاظ میں بیان نہ کریں کہ الفاظ کے سوء انتخاب سے آپ کا موقف بھی دوسروں تک نہ پہنچ سکے ۔
’’ باپ ‘‘ اور ’’ ماں کا خصم ‘‘ دونوں کا مدلول ایک ہی ہے ۔ لیکن ہر تعبیر کا اپنا ایک موقع و محل ہے ۔
خضر حیات اللہ آپ کو جزائے خیر دے
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
لیں جی آپ کی یہ خواہش تو جلد ہی پوری ہوگئی دعا ہےاللہ تعالیٰ آپ کی باقی جائز خواہشات بھی پوری کرے۔

وزیرستان آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والوں کی ہر ممکن مدد کرینگے حافظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ جماعۃ الدعوۃ شمالی وزیرستان آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والے متاثرہ قبائلیوں کی ہر ممکن مدد کرے گی، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خاں اور کرک آنے والے متاثرین کی امداد کیلئے کارکنان و ذمہ داران کو ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں، قبائلی پاکستان سے محبت کرنے والے اور اس کے محافظ ہیں‘ وہ بیرونی اشاروں پر پاکستان کو میدان جنگ بنانے والوں کے ساتھ نہیں ہیں، آپریشن کے دوران پرامن قبائلیوں کے جان ومال کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔ ملک سے بھارت اور امریکہ کی مداخلت ختم اور اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے، مذہبی و سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر دفاع پاکستان کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں۔ وہ گذشتہ روز مرکز القادسیہ چوبرجی میں جماعۃالدعوۃ کے زیر اہتمام کارکنان و ذمہ داران کے تربیتی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ کنونشن میں ملک بھر سے رہنماؤں سمیت ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔

حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں لڑی جانے والی جنگ پاکستان منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری اور دہشت گردی کی آگ بھڑکا کر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ شمالی وزیرستان آپریشن صرف ان عناصر کے خلاف ہونا چاہئے جو بھارت و امریکہ کے اشاروں پر وطن عزیز پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکا رہے ہیں۔ جماعۃالدعوۃ شروع دن سے طالبان سے مذاکرات کی حامی رہی ہے۔ حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کی ناکامی کے بعد آپریشن کا ہمیں شدید دکھ اور افسوس ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت، افواج پاکستان اور قوم کا ہر طبقہ متحد و بیدار ہو اور ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کیا جائے۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2014-06-18/page-3/detail-19
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جماعت الدعوۃ شروع دن سے اگر طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حامی رہی ہے تو اب آپریشن کی حمایت کیوں کر رہی ہے کہ کیا مذاکرات کی ناکامی کے بعد وہ سب عناصر باغی بن گئے ہیں یا کافر؟؟
اور پھر کیا مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ داری صرف طالبان پر ہی ڈالی جا سکتی ہے یا حکومتی عناصر بھی اس میں شریک ہیں بالخصوص وہ عناصر جو امریکی اشارہ پر مسلسل مذکرات کی مخالفت کر رہے تھے اور ان میں چند بڑے نام وفاقی وزارا کے ہیں ؟؟؟
اور اگر آپریشن کی حمایت اس لیے کی جا رہی ہے کہ وہ آئین کے باغی ہیں تو پھر صورت حال اس سے بھی زیادہ مضحکہ خیز ہو جاتی ہے؟؟؟؟؟
کل تک القاعدہ کے مجاہدین کے ساتھ سلوک کے گواہ بہت سے ابھی حیات ہیں ؟؟
اس لیے حافظ سعید کی آپریشن کی حمایت انتہائی مشکوک ہے ؟؟
 
شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
63
میرا تجربہ تو یہ ہے کہ انتظامیہ نے کسی بھی ایسے موضوع جو کہ اختلافات اور مخالفت کو جنم دے ان سے گریز کرنے کا کہا ہے اور اتنا تو ان کا حق بنتا ہے گو کہ میں خود جماعت الدعوۃ کے بارے میں آپ کی ساری باتوں کی مکمل حمایت کرتا ہوں بلکہ کہانی اس سے بھی آگے کی ہے جو ہمارے بہت سے خوش فہم لوگوں کو معلوم نہیں ہے لیکن اس کے باوجود فورم کے منتظمین کی آرا کا احترام اگر کر لیا جائے تو مناسب ہے باقی آپ کی مرضی اللہ ہم سب کو ہدایت کا راستہ دکھائے اور اس پر استقامت عطا فرمائے
محترم آپ کی بات مجھے سمجھ نہیں آئی۔ جب موضوع زیرِ بحث آتے ہیں تو اختلاف تو ہوتا ہے۔ ہاں مگر اس کو تہذیب کے دائرے میں رہنا چاہیئے۔ اس فورم پر کتنے تھریڈ ایسے ہیں جس میں اختلافات اور مخالفت نہیں ؟
اب اگر اس تھریڈمیں میرے درج بالا دو جملوں پر فوراََ اعتراض وارد ہوا ہے جو کہ موضوع سے ہٹے ہوئے بھی نہیں ہیں۔ تو مجھے سوال کرنےکا حق ہے کہ کس بنیاد پر اعتراض ہو رہا ہے۔ باقی منتظمین کا احترام اپنی جگہ۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ منتظمین سے سوال اور شکوہ بھی نہ کیا جائے۔ اور ان کے اعتراض پر اپنی بات کی وضاحت بھی نہ کی جائے۔
 
شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
63
بہت شکریہ ۔
آپ اپنا موقف بیان کرنا چاہتے تو ایسے الفاظ میں بیان نہ کریں کہ الفاظ کے سوء انتخاب سے آپ کا موقف بھی دوسروں تک نہ پہنچ سکے ۔
’’ باپ ‘‘ اور ’’ ماں کا خصم ‘‘ دونوں کا مدلول ایک ہی ہے ۔ لیکن ہر تعبیر کا اپنا ایک موقع و محل ہے ۔
جناب اگر ان سوء الفاظ کی نشاندھی بھی فرما دیں تو اچھا ہوگا تا کہ آئندہ کے لیئے نوٹ کر لیا جائے۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
پاکستان قبائلی علاقوں میں کنٹرول حاصل کر رہا ہے اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن اگر کامیاب ہوتا ہے تو اس سے پورے خطے میں امن آئے گا: امریکہ

واشنگٹن: اہم امریکی حکام نے کانگریس کو بتایا ہے کہ پاکستان قبائلی علاقوں میں کنٹرول حاصل کر رہا ہے اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن اگر کامیاب ہوتا ہے تو اس سے پورے خطے میں امن آئے گا۔

امریکہ کی نائب وزیر دفاع نے کانگریس کے پینل کو بتایا کہ پاکستان نے فاٹا میں تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار فوجی تعینات کیے ہیں اور وہ قبائلی علاقوں اپنی ریٹ کو مضبوط کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے حصول کے لیے حکومت کو ایک طویل چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی ہم حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا یہ اقدامات کافی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نہیں ہم نہیں سمجھتے، لیکن ہمارا خیال ہے کہ پاکستان نے درست سمت کا انتخاب کیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبینز نے پینل کو بتایا کہ تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ ایک طویل مذاکراتی کوششوں کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں غیر ملکی اور مقامی شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے ایک مؤثر فوجی آپریشن کی منظوری دی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مختصر مدت کی فوجی کارروائی افغانستان کے لیے ایک چیلنچ بن جائے گی، کیونکہ پاکستانی اور غیر ملکی شدت پسند شمالی وزیرستان سے سرحد پر فرار ہونے کی کوشش کریں گے۔

تاہم طویل مدت تک اگر پاکستانی حکام اپنے عزائم پر پورے اترتے ہیں اور شمالی وزیرستان سے تمام مقامی اور غیر ملکی شدت پسندوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے تو یہ ناصرف پاکستان بلکہ افغانستان کے لیے بھی کافی سودمند ثابت ہوگا۔

امریکی سینیٹ میں افغانستان پر ہونے والے اجلاس میں امریکی حکام اور اراکین نے بھی شمالی وزیرستان میں آپریشن پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر اراکین اور حکام کا کہنا تھا اگرچہ اس کارروائی میں کچھ تاخیر ہوئی، لیکن یہ بہت ضروری تھا۔

سینیٹر روبر مینینڈز جو سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کی صدارت کر رہے ہیں، شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کا حوالہ دیا

2014- 06 -21
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
محترم آپ کی بات مجھے سمجھ نہیں آئی۔ جب موضوع زیرِ بحث آتے ہیں تو اختلاف تو ہوتا ہے۔ ہاں مگر اس کو تہذیب کے دائرے میں رہنا چاہیئے۔ اس فورم پر کتنے تھریڈ ایسے ہیں جس میں اختلافات اور مخالفت نہیں ؟
اب اگر اس تھریڈمیں میرے درج بالا دو جملوں پر فوراََ اعتراض وارد ہوا ہے جو کہ موضوع سے ہٹے ہوئے بھی نہیں ہیں۔ تو مجھے سوال کرنےکا حق ہے کہ کس بنیاد پر اعتراض ہو رہا ہے۔ باقی منتظمین کا احترام اپنی جگہ۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ منتظمین سے سوال اور شکوہ بھی نہ کیا جائے۔ اور ان کے اعتراض پر اپنی بات کی وضاحت بھی نہ کی جائے۔
چلیں جی اس کا جواب تو منتطمین میں سے جس نے اعتراض کیا تھا وہ ہی دے سکتا ہے
 
آپ اندازہ کریں کہ جس آپریشن مکمل ہونے کے بعد کامیابی اور امن کی ضمانت امریکہ دے اس کی حقیقت کیا ہو سکتی ہے کاش کہ جماعت الدعوۃ کے امیر خاموش رہتے
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
کاش کہ جماعت الدعوۃ کے امیر خاموش رہتے
ارے بھائی۔
حافظ صاحب کے لئے اظہارِ رائے مشکل ترین نظر آتا تھا۔ لیکن حافظ صاحب چپ رہ بھی تو نہیں سکتے تھے۔
کیونکہ
حافظ صاحب انتہائی مجبور انسان دکھائی دیتے ہیں۔ لہٰذا سب سے مشکل ترین کام یعنی کچھ نہ کچھ تو کہنا ہی تھا اور وہ انہوں نے کہہ دیا ہو گا۔ واللہ اعلم بالصواب
حکم ظاہر پر لگتا ہے، باطن پر نہیں۔ لہٰذا حافظ صاحب نے جو کچھ کہا ہے وہ تو محتاج تشریح و توضیح نہیں۔ البتہ جو کچھ ان کے دل میں ہے کیا حافظ صاحب وہ بھی بولیں گے؟؟ اس بات کا جواب شاید یہی ہو گا کہ یہ حسرت ہی رہے گی جسے حافظ صاحب کبھی پوری نہیں کر پائیں گے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
محترم آپ کی بات مجھے سمجھ نہیں آئی۔ جب موضوع زیرِ بحث آتے ہیں تو اختلاف تو ہوتا ہے۔ ہاں مگر اس کو تہذیب کے دائرے میں رہنا چاہیئے۔ اس فورم پر کتنے تھریڈ ایسے ہیں جس میں اختلافات اور مخالفت نہیں ؟
اب اگر اس تھریڈمیں میرے درج بالا دو جملوں پر فوراََ اعتراض وارد ہوا ہے جو کہ موضوع سے ہٹے ہوئے بھی نہیں ہیں۔ تو مجھے سوال کرنےکا حق ہے کہ کس بنیاد پر اعتراض ہو رہا ہے۔ باقی منتظمین کا احترام اپنی جگہ۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ منتظمین سے سوال اور شکوہ بھی نہ کیا جائے۔ اور ان کے اعتراض پر اپنی بات کی وضاحت بھی نہ کی جائے۔
’’جماعت الدعوة کی کمائی کا سیزن شروع ہوگیا ‘‘ یہ جملہ آپ کے ہاں برحق ہے بالکل ایسے ہی جیسے کچھ لوگوں کے ہاں ’’ خارجی ، راء کے ایجنٹ ‘‘ وغیرہ وغیرہ جملے بر محل ہیں ۔
جبکہ فورم انتظامیہ کے نزدیک یہ دونوں ہی درست نہیں ، کیونکہ فورم بحث و مباحثہ کے لیے ہوتا ہے اور بحث و مباحثہ کڑی سے کڑی جوڑ کر آگے چلتا ہے نہ کہ بلا کسی تمہید کے ’’ مستند ہے میرا فرمایا ہوا ‘‘ کے اصولوں پر چلتا ہے ۔
ہر ہر جگہ یوں شکوہ شکایت کا سلسلہ نکلے گا تو بات اصل موضوع سے ہٹ جائے گی ۔ اور وہی باتیں جن سے انتظامیہ روکنا چاہتی ہے انہیں اعتراض سمجھنے اور اس کے جواب دینے کی آڑ میں دہرایا جائے گا ۔
 
شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
63
’’جماعت الدعوة کی کمائی کا سیزن شروع ہوگیا ‘‘ یہ جملہ آپ کے ہاں برحق ہے بالکل ایسے ہی جیسے کچھ لوگوں کے ہاں ’’ خارجی ، راء کے ایجنٹ ‘‘ وغیرہ وغیرہ جملے بر محل ہیں ۔
اگر آپ کو اس جملے سے ٹھیس پہنچی ہے تو پھر اسی فورم پر ایسے الفاظ بھی استعمال ہوئے ہیں ابوزینب کو ابوزینب خوارجی کہا گیا ۔ عزام کو جزام وغیرہ ۔ اور دلچسپ بات یہ ہے ان الفاظ پر میری طرف سے رپورٹ کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ کیا انتظامیہ کے لئے سب ممبران کے حقوق یکساں نہیں ؟
جماعت الدعوۃ پر حرف آتے ہی آپ لوگ بیدار ہوجاتے ہیں۔ اس کی ایک مثال آپ کی موجودہ تحریر میں بھی ہے کہ میں نے صرف جماعت الدعوۃ بارے نہیں لکھا تھا بلکہ اس قبیل کی دیگر جماعتوں کے بارے میں بھی یہی الفاظ تھے۔
"لوجی جماعت الدعوة وغیرھم کی کمائی کا سیزن شروع ہوگیا"
جواباََ آپ نے صرف جماعت الدعوۃ کا تذکرہ کیا ۔ وغیرھم کے لیئے شاید آپ نے یہ الفاظ جائز جانے یا شاید بھول گئے۔
بہرحال جماعت الدعوۃ کی کمائی کا ایک بڑا ذریعہ چندہ مہم ہے جس کے لیئے باقاعدہ طور پر تنخواہ دار اور مراعات یافتہ لوگ بھرتی ہیں۔ ایسے میں یہ چندہ جمع کرنے کا سیزن ہی تو ہے۔ میرے جاننے والے جو جماعت کے کارکن ہیں ایسے مواقعوں پر ان سے رابطہ کرو تو ان کا جواب ہوتا ہے بھئ آج کل ہمارا کام کا سیزن ہے وقت بالکل نہیں ہے۔
جبکہ فورم انتظامیہ کے نزدیک یہ دونوں ہی درست نہیں ،
اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو مگر قرائن اس کے خلاف ہیں جیسا کہ اوپر تذکرہ کیا۔
 
Top