• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امیر یزید اور (حديث الخلافة ثلاثون عاما)

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

abdullah786

رکن
شمولیت
نومبر 24، 2015
پیغامات
428
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
46
یہ ایک سیاسی معاملہ تھا جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، البتہ اگر جذبات کو دخل دیا جائے تو پھر اسلام کیا، نجات کا معاملہ بھی بنا لینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
محترم،
تو اپ کی خیال میں دین اسلام کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے؟
اگرایسا ہی ہے تو یہ بتائیں پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد خلیفہ کو مقرر کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے اس لئے کے مسلمانوں کا انتظام اللہ کے حدود و قوانین کی پابند اور شریعت کے احکام عدل و انصاف کا معاشرہ قائم رہے سکے تو جو یہ سمجھتا ہے کہ اسلام صرف مسجد میں سجدے کرنے کا نام وہ انتہائی غلط فہمی کا شکار اسلام دنیا پر اللہ کی بالاستی اور عدل قائم کرنے کے لیے آیا ہے اور اس کے لئے نظام حکومت کرنا ضروری ہے اور اتنا مضبوط نظام کے دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم و عدوان ہو اس کو ہاتھ سے کچلنے کی قوت رکھتا ہو ۔ اللہ ہدایت دے
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156

محترمی !سیاسی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ سیاست دین سے خارج ہے بلکہ اس کا مطلب ہے کہ اس خاص معاملے کی نوعیت سیاسی تھی اور اسلام کو امیر المؤمنین کی خلافت و امارت سے کوئی نقصان نہیں تھا ۔
 
abdullah786

رکن
شمولیت
نومبر 24، 2015
پیغامات
428
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
46
محترمی !سیاسی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ سیاست دین سے خارج ہے بلکہ اس کا مطلب ہے کہ اس خاص معاملے کی نوعیت سیاسی تھی اور اسلام کو امیر المؤمنین کی خلافت و امارت سے کوئی نقصان نہیں تھا ۔
پہلے اللہ کا خوف کریں کہ ایک غاصب کو خلیفہ اور اس کی ظالمانہ حکومت کو خلافت فرما رہے ہیں امت کے اکابرین نے اس بات پر اجماع کیا ہے کہ 30 سال کے بعد صرف عمر بن عبدالعزیر رضی اللہ عنہ ایسے شخص گزرے ہیں جو خلیفہ ہیں باقی سب ملوک تھے اس لیے غیر سبیل مومنیں اختیار نہ کریں یہ میرا اپنے بھائی کو مخلصانہ مشورہ ہے دوسری بات دین کو نقصان نہیں پہنچا ہے میں احادیث پیش کر سکتا ہوں کہ دین کو سب سے زیادہ ان چھوکروں نے نقصان دیا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس پر واضح فرمان ہیں اجازت دیں تو پیش کروں
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اس طرح کے ملتے جلتے موضوعات پر فورم پر دونوں طرف سے اتنا لکھا جا چکا ہے ، اور اس تکرار کے ساتھ لکھا جا چکا ہے کہ شاید کچھ نئی بات سامنے نہ آئے ، لہذا کم از کم اس فورم کی حد تک اس موضوع پر بات بالکل نہ کریں ، اور جتنے بھی احباب اس قسم کی بحثوں میں شریک رہے ، میری ان سے گزارش ہے کہ دیگر اہم اور مفید موضوعات میں بھی اپنا حصہ ڈالیں ، لوگوں اور بھی بہت سارے مسائل کی حاجت ہے ، چاروں طرف اسلامی تاریخ کے متنازعہ مسائل کو بکھیرنے کی بجائے ، عوام کو پیش آمدہ مسائل کے حل کی طرف توجہ کریں ۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top